Apna Bannu

Apna Bannu

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Bannu, Social service, Dubai.

اپنابنوں ایک سوشل میڈیا نیوز اور فلاحی پلیٹ فارم ہے جو معاشرتی بھلائی، صفائی، اخلاقیات، سماجی شعور اور عوامی مسائل پر کام کرتا ہے۔ ہماری ٹیم بلا معاوضہ خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ ضرورت مند افراد کو مفت خون کی فراہمی اور سماجی آگاہی کے لیے سرگرمِ عمل ہے

20/06/2026

ایک بزرگ سے بازار میں
ہنڈا موٹر سائیکل ماڈل 2024 کا پاس کارڈ اور قومی شناختی کارڈ گم ہوگیا ہے کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03341909767
03319857518

20/06/2026

بنوں شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے دباؤ کے باعث عوام کو طویل عرصے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے. روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ٹریفک جام اور آمد و رفت کے مسائل درپیش رہتے ہیں.

الحمدللہ ممبر قومی اسمبلی Maulana Nasim Ali Shah الہاشمی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں بجٹ 2026-27 میں بنوں کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں انڈر پاسز، سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور فلائی اوورز شامل ہیں.

یہ منصوبے نہ صرف ٹریفک کے دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے وقت کی بچت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا بھی باعث بنیں گے.

ان شاء اللہ، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد بنوں ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر کی صورت میں سامنے آئے گا اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا.

شکریہ ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ الہاشمی جنہوں نے بنوں کے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی.


19/06/2026

بجٹ 2026،27 میں بنوں کے لئے درج ذیل منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے.

1:
بریسٹ کینسر سکرینگ سنٹر جس میں خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے لئے سنٹر قائم کیاجائیگا
2
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں بچوں کے لئے طبعی و جراحی ( Surgical ) کمپلیکس کی تعمیر اور اسکے ساتھ ہسپتال انتظامیہ (ڈاکٹر، عملہ) کے لیے کثیر المنزلہ رہائشی عمارت(کوارٹرز) کی تعمیر.

3
بنوں گل سٹی میں پیچیدہ اور سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے جدید ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال کا قیام جس میں جدید طبعی سہولیات میسر ہوگی.
4:
بنوں شہر کے مصروف مقامات پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے اور ٹریفک مسائل کے تدارک کے لیے انڈر پاسز اور فلائی اور کی کی منظوری.
5:
زروام روڈ براستہ امان خیل سے سب ڈویژن وزیر جو 10.5 کلومیٹر ہے اس روڈ کو تعمیر کیا جائے گا.
6:
محکمہ اوقاف کی مدد سے جامعہ المرکز الاسلامی غوری والا بنوں میں ایک جدید تعلیم، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے ایک مرکز تعمیر کیا جائے گا

7:سب ڈویژن وزیر میں معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے خصوصی انڈسٹریل سٹیٹ کا قیام بھی بجٹ میں شامل کیا گیا.
انشاءاللہ تعالیٰ بنوں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا.
شکریہ
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ الہاشمی
شکریہ خیبر پختون خواہ حکومت
شکریہ وزیراعلی سہیل افریدی
شکریہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ

18/06/2026

بنوں: ڈی آئی جی بنوں ربنواز خان سے بنوں پریس کلب کے صدر پیر نیاز علی شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، پولیس لائن روڈ کی شام سے قبل بندش، اور صبح اسکولوں کے اوقات میں روڈ نہ کھولنے کے باعث طلبہ کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے نشاندہی کی کہ مذکورہ صورتحال کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے روزانہ تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ اس موقع پر وفد نے ڈی آئی جی بنوں سے فوری اصلاحِ احوال اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ڈی آئی جی بنوں ربنواز خان نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور پریس کا رشتہ چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں ادارے عوامی خدمت اور معاشرتی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک اور پولیس لائن روڈ سے متعلق مسائل کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں، خصوصاً طلبہ، کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

17/06/2026

اسامہ اغوائیگی، بنوں منڈان قبائل نے پولیس اور جانی خیل ق ملک شادی قبائل کو دو روز کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ اس کے بعد جانی خیل و ملک شاہی کے باشندوں کا بنوں سٹی پر آنا بند ہوگا ۔۔

16/06/2026

مسلم لیگ کے دوستوں کے نام اہم پیغام۔ آو ہمارے ساتھ چلیں

16/06/2026

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر والد اور چچا کی لاتعلقی کا اعلان ، بنوں کے علاقے پیرات کلہ ممہ خیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے اپنے لاپتہ رشتہ داروں کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے جاوید خان کو ایف اے تک تعلیم دلوائی، تاہم وہ گزشتہ آٹھ سے نو ماہ سے لاپتہ ہے۔ ان کے مطابق حال ہی میں پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک غریب کاروباری شخص ہیں اور اپنے بیٹے کے اس عمل سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھتے، لہٰذا وہ اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اسی موقع پر زبیر خان نے بتایا کہ ان کا 14 سالہ یتیم بھتیجا عبداللہ ولد شاہجہان بھی گزشتہ آٹھ سے نو ماہ سے لاپتہ ہے۔ ان کے بقول پولیس کے ذریعے معلوم ہوا کہ وہ بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، جس پر انہوں نے بھی اپنے بھتیجے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ان کی گمشدگی کی رپورٹس تھانہ ہوید میں درج کرائی گئی تھیں اور اہل خانہ مسلسل ان کی تلاش میں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پہلے معلوم ہوتا کہ مذکورہ نوجوان کسی غیر قانونی یا ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہیں تو وہ متعلقہ اداروں کو فوری آگاہ کرتے پریس کانفرنس کے دوران دونوں افراد نے کہا کہ وہ محنت کش اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا اپنے مذکورہ رشتہ داروں کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام، ضلعی امن کمیٹی کے صدر اور مقامی پولیس کمیٹی سے اپیل کی کہ انہیں بلاوجہ ہراساں یا تنگ نہ کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے بیٹے اور بھتیجے کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تو وہ ان کی کسی بھی کارروائی کے ذمہ دار نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی حمایت کرتے ہیں۔

16/06/2026

**بنوں: ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام پر چچا کا بھتیجے سے لاتعلقی کا اعلان**

بنوں میں ایک شہری نے اپنے بھتیجے سے باضابطہ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان کسی بھی ریاست مخالف سرگرمی کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق رکھتا ہے۔ یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

زبیر نامی شہری نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے مؤقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھتیجا عبداللہ گزشتہ آٹھ ماہ سے لاپتہ ہے اور اس دوران اس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھتیجے کو آٹھویں جماعت تک تعلیم بھی دلوائی، تاہم اس کے بعد وہ گھر سے چلا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خاندان کا عبداللہ کے ساتھ اس کے بعد سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے۔ زبیر نے کہا کہ اگر ان کے بھتیجے پر کسی بھی قسم کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات ہیں تو ان کا خاندان اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ ان کے خاندان کو کسی بھی قسم کی تنگی یا دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ وہ ایک محنت کش اور کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیس، امن کمیٹی اور مقامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

15/06/2026

"پولیس لائن روڈ صبح کے وقت بند ہونے کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں، والدین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لفٹر صاحب سے گزارش ہے کہ سکولوں کے اوقاتِ کار کا خیال رکھا جائے۔ صبح 7 بجے سکول لگتے ہیں، اس لیے روڈ کھولنے کے اوقات میں مناسب تبدیلی کی جائے تاکہ طلبہ و طالبات بروقت اپنی درسگاہوں تک پہنچ سکیں۔ خدا کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ ان معصوم بچوں کی مشکلات کا بھی احساس کریں۔"

Want your business to be the top-listed Government Service in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Dubai
28100