24/06/2026
تیار ھو،،؟
Qaid-e-Jamiat Mulana fazal-ur-rahman. Who is Love Mulana? Our every member is king of J͙U͙I͙.
̷Follow
24/06/2026
تیار ھو،،؟
23/06/2026
آج سابق امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل کالام حضرت مولانا مفتی اختر حسین صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 11 جولائی 2026ء کو منعقد ہونے والی "وفاء رفاقت کانفرنس" بَیادِ مرحوم ملک خانزادہ صاحب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسی وقت مفتی صاحب نے کانفرنس کی کامیابی یقینی بنانے کیلے ایک اھم ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا
اس موقع پر کانفرنس کے اغراض و مقاصد، انتظامات، عوامی شرکت اور مرحوم ملک خانزادہ صاحب کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو اجاگر کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال ہوا۔ حضرت مولانا مفتی اختر حسین صاحب نے کانفرنس کے انعقاد کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان شاء اللہ 11 جولائی کو منعقد ہونے والی یہ کانفرنس مرحوم ملک خانزادہ صاحب کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور وفاء و رفاقت کے اس سفر کی تجدید کا ذریعہ بنے گی۔
جاری کردہ
امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام نصیب اللہ صفدر
19/06/2026
سوال
19/06/2026
آج جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل ٹو، تحصیل کالام کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل ٹو، مولانا نصیب اللہ صفدر صاحب منعقد ہوا۔
اجلاس میں "وفاء رفاقت کانفرنس" بایادِ ملک خانزادہ مرحوم کے حوالے سے اہم پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مشاورت کے بعد کانفرنس کی تاریخ حتمی طور پر مقرر کر دی گئی۔
ان شاء اللہ "وفاء رفاقت کانفرنس" بروز ہفتہ 11 جولائی کو شھو میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی شیرِ بونیر، نائب امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا حضرت مولانا مفتی فضل غفور صاحب ہوں گے۔
تمام کارکنان، ذمہ داران اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ ابھی سے پروگرام کی بھرپور تیاریوں میں حصہ لیں اور اس عظیم اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ اس کانفرنس کو مرحوم ملک خانزادہ صاحب کے لیے صدقۂ جاریہ اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
19/06/2026
جمعیت علماء ویلج کونسل ٹو کالام کے سرفروش کارکنان شھید اسلام کانفرنس چارسدہ میں حاضر
آپ سب کے جذبوں کو سلام
*قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا چارسدہ میں شیخ محمد ادریس شہیدؒ کانفرنس سے خطاب*
چارسدہ میں ہونے والے عظیم الشان فقید المثال اور تاریخ ساز شہید اسلام شیخ محمد ادریس رح کانفرنس کے فضائی مناظر ❤️💖
جہاں حکومت بنتی ہے ہماری مقتدرہ انتخابات کو مینج کرتاہے
چارسدہ