Revelations with Altaf Hussain

Revelations with Altaf Hussain

Share

Founder & Leader of Muttahida Quami Movement (MQM) Mr. Altaf Hussain’s Official Facebook Channel

This privacy policy sets out how RevelationswithAltafHussain uses and protects any information that you give when you use this page. RevelationswithAltafHussain is committed to ensuring that your privacy is protected. Should we ask you to provide certain information by which you can be identified when using this page, then you can be assured that it will only be used in accordance with this privac

23/06/2026

Study Circle No 420 (22 june 2026)

21/06/2026

ایم کیو ایم کےخلاف فوجی آپریشن کے مظالم کی کہانی ۔ الطاف حسین کی زبانی

کیا ایسے بھیانک مظالم پنجاب میں ہوئے؟

فوجی آپریشن کے 34 ویں سال پر 419 ویں فکری نشست سے بانی و قائد الطاف حسین کا خطاب
‏21 جون 2026ء

The story of the atrocities of the military operation against the MQM. In the words of Altaf Hussain Did such terrible atrocities take place in Punjab? Founder and Leader Altaf Hussain's address at the 419th intellectual session on the 34th year of the military operation June 21, 2026

21/06/2026

72 بڑی مچھلیوں کے بجائے ایم کیو ایم کے خلاف فوجی آپریشن کیوں کیا گیا؟

اگر ایم کیوایم پر فوجی آپریشن کے خلاف آوازاٹھائی جاتی توآج ملک بھر میں فوج کشی نہ کی جارہی ہوتی

فوجی آپریشن کے 34 ویں سال پر418 ویں فکری نشست سے بانی و قائد الطاف حسین کا خطاب
‏20 جون 2026ء

Why was a military operation carried out against MQM instead of 72 big fish? If a voice had been raised against the military operation on MQM, today the army massacre would not have been taking place across the country Founder and Leader Altaf Hussain's address at the 418th intellectual session on the 34th year of the military operation June 20, 2026

20/06/2026

19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے

ایم کیوایم کی تباہی و بربادی میں جہاں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے وہیں وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو اپنے مفاد کے لئے تحریک سے غداری کرکے جاتے رہے
فکری نشست نمبر 417
19 جون 2026
June 19, 1992 is a black day for MQM ‎ While the military establishment has a hand in the destruction and ruin of MQM, those people who betrayed the movement for their own interests are also responsible.
Study circle No. 417
June 19, 2026

20/06/2026

‏19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین

ایم کیوایم کی تباہی میں جہاں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے وہیں وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو اپنے مفاد کے لئے تحریک سے غداری کرکے جاتے رہے

‏19جون 1992ء کے آپریشن کے 34ویں سال پر خطاب
‏⁧‫ ‬⁩
‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‏19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے، بدقسمتی سے پاکستان کے عوام کواس بارے میں حقائق معلوم نہیں کہ اس روز کیاہواتھا، ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری سب سے بڑی جماعت کو صفحہ ہستی سے مٹانے اورمہاجروں کو کچلنے کے لئے کیا کیامظالم ڈھائے گئے تھے۔
‏میں سوال کرتاہوں کہ 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کیوں کیاگیا؟ ایم کیوایم کاجرم کیاتھا؟ الطاف حسین اوراس کے ساتھیوں کاگناہ کیاتھا؟
‏19جون 1992ء کےفوجی آپریشن کوآج 34سال گزرگئے، MQM پر جناح پورکی سازش اوراسی طرح کے بے شمار جھوٹے الزامات کے ہم جوابات دیتے رہے، آپریشن کرنے والی فوجی شخصیات بھی میڈیاپر آکران الزامات کوڈرامہ اورجھوٹ تسلیم کرتی رہیں لیکن اس کے باوجود MQM اور مہاجروں سے نفرت کرنے والے شاؤنسٹ عناصر آج بھی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیاپر بیٹھ کر اپنے تبصروں، تجزیوں اوروڈیولاگزمیں انہی الزامات کو دہراتے ہیں۔ بعض بے غیرت اور بے ضمیر شاؤنسٹ صحافی اوراینکرزآج بھی یہ کہتے ہیں کہ MQM کو جنرل ضیاء الحق نے بنایا۔یہ کیسے صحافی ہیں،کیاانہیں یہ نہیں معلوم کہ 14 اگست 1979کو جنرل ضیاء الحق کےمارشل لا دور میں بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں فوج نےالطاف حسین کوگرفتار کیا اور سمری ملٹری کورٹ سے پانچ کوڑوں اور9ماہ قیدکی سزادی؟ فوج نے31 اکتوبر 1986ء کوایم کیوایم کے جلوسوں پر حملوں کے دوسرے روزالطاف حسین کوگرفتارکرکے لاپتہ کیا، تشدد کا نشانہ بنایا، کئی ماہ تک قیدمیں رکھااور مقدمات بنائے؟ 1987ء میں جب الطاف حسین کوتیسری مرتبہ گرفتارکیا گیا اور قید میں اس کے قتل کی سازش کی گئی، اس وقت کس کادور تھا؟ اگرایم کیوایم کوجنرل ضیاء الحق نے بنایاہوتاتو کیا جنرل ضیاء الحق کے دورمیں ایم کیوایم کے خلاف باربار آپریشن کئے جاتے؟ الطاف حسین کو تین مر تبہ گرفتار کیا جاتا؟
‏الطاف حسین کاجرم یہ ہے کہ اس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب، متوسط طبقہ اورنچلے طبقہ کے گمنام نوجوانوں کوملک کی اسمبلیوں میں بھیج کر اسٹیٹس کو کوچیلنج کیا، الطاف حسین نے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کوللکارا، اس نے فوج اورآئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کے خلاف آواز بلند کی،الطاف حسین ملک کاوہ واحد لیڈرہے جس نے اپنے مشن ومقصد اورکاز کاسودا کرنے اور ملک میں جاری کرپٹ سسٹم کاحصہ بننے سے انکارکیا جس کی پاداش میں فوج کی جانب سے الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کو باربار سزادی گئی، الطاف حسین کو جلاوطن ہونے پرمجبور کیا گیا۔اس کے خلاف پی ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے برسوں تک زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا، الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کو ملک دشمن اوردہشت گرد بنا کرپیش کیا گیا، اس طرح پنجاب، خیبرپختونخواہ اورملک اوربیرون ملک پاکستانیوں کوالطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم سے متنفر کیا گیا۔
‏ میں سوال کرتاہوں کہ الطاف حسین کاقصور کیاتھاکہ اسے آج تک گالیاں دی جاتی ہیں اوراس پر الزامات لگائے جاتے ہیں؟میں الزامات لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ الطاف حسین کوایک طرف رکھ دیں، وہ بتائیں کہ عمران خان کاقصور کیا ہے؟ اس کاگناہ کیاہے کہ اسے گرفتارکیا گیا، مقدمات بنائے گئے اوراس پر الزامات لگائے گئے؟ آج کون ساالزام ہے جوایم کیوایم پر لگایاگیا تھا وہ الزام تحریک انصاف اورعمران خان پر نہیں لگایاجارہا؟ کیا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ اورPTI کو ملک دشمن، دہشت گرد جماعت قرار نہیں دیا گیا؟ پی ٹی آئی کے لوگ اسٹیلشمنٹ کے ان الزامات کو غلط قراردیتے ہیں تووہ اسی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیوایم پر لگائے گئے ایسے ہی الزامات کودرست کیوں قراردیتے ہیں؟ پھر پی ٹی آئی کے لوگ ”یہ جودہشت گردی ہے …… اس کے پیچھے وردی ہے“ کے نعرے کیوں لگاتے ہیں؟ آج کشمیر کے عوام نے اپنے حقوق کے لئے احتجاج شروع کیا توانہیں بھی ملک دشمن اور انڈین ایجنٹ کیوں قرار دیا جارہاہے؟
‏کاش کہ جب فوج نے 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا، اس وقت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اورملک بھرکے عوام فوج کومقدس گائے سمجھنے اور اس کے الزامات پرآنکھ بند کرکے یقین کرنے کے بجائے حقائق کوسمجھتے اورایم کیوایم کے مؤقف کوتعصب کے بجائے حقائق کی عینک سے دیکھتے تو وہ ان الزامات اورپروپیگنڈوں سے گمراہ نہ ہوتے۔
‏ملک بھر کے عوام کوایم کیوایم سے متنفرکرنے کے لئے MQM کے خلاف جتنا پروپیگنڈہ کیاگیا اتناپاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیاگیا، اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے،بے ضمیراورقلم فروش صحافی ٹی وی پر بیٹھ کر ان شرمناک اورجھوٹے الزامات کو لہک لہک کر،چہک چہک کراس طرح پیش کرتےکہ ہرسننے والا شخص اس کو صحیح سمجھے۔مگر MQM پر لگائے گئے یہ الزامات ہمیشہ غلط اورجھوٹ ثابت ہوئے،MQM پر بلدیہ فیکٹری کوآگ لگانے کابھی شرمناک الزام لگایا گیا تھا، اس کےکارکنوں کوگرفتارتک کیا گیا، کینگروکورٹ سے انہیں سزاتک دیدی گئی لیکن سپریم کورٹ سےMQM کے کارکنان اس الزامات میں باعزت بری ہوئے، ثابت ہوا کہ MQM پر یہ الزام غلط تھا۔
‏فسطائی قوتوں کا یہ طریقہ واردات ہوتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور فرسودہ نظام کےخلاف پرامن اورجمہوری جدوجہد کرنے والی جماعتوں کوعوام میں بدنام کرنے اورعوام کومتنفر کےلئے یہی پالیسی اختیارکرتی ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی اسٹیبلشمنٹ اسی پالیسی پر عمل کرتی ہیں۔اس حوالے سے میں نے کئی برسوں پہلے ”اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی“ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی۔ تمام نوجوانوں، سیاسی کارکنوں خصوصاً سیاست کے طالبعلموں کویہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔
‏ایم کیوایم کے خلا ف پروپیگنڈے توبہت کئے جاتے ہیں، اس پر جھوٹے، من گھڑت اوربے بنیاد الزامات توبہت لگائے جاتے ہیں لیکن خفیہ طاقتوں نے MQM کی جدوجہد کوکمزورکرنے کےلئے کیا کیا سازشیں کیں اور مہاجروں کا کس کس طرح قتل عام کیا،اس کاکوئی زکرنہیں کرتا،
‏ہم سوال کرتے ہیں کہ 31اکتوبر1986ء کو کراچی سے پکاقلعہ حیدرآبادمیں جلسہ عام میں شرکت کے لئے جانے والے MQM کےقافلوں پرکراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآباد میں مارکیٹ چوک کے مقامات پر حملے کس نے کرائے؟
‏14دسمبر 1986ء کوکراچی کے علاقوں علی گڑھ اورقصبہ کالونی میں قتل عام کس نے کرایا؟
‏30ستمبر 1988ء کو قوم پرست عناصر کوجیلوں سے نکال کر حیدرآباد میں مہاجروں کاقتل عام کس نے کرایا؟
‏ 26، 27 مئی 1990ء کے پکاقلعہ آپریشن کی آڑ میں حیدرآباد میں مہاجروں پر مظالم کے پیچھے کون تھا؟
‏1987ء میں جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل پنجابی پختون اتحاد بنا کرکراچی میں مہاجربستیوں پر حملے کس نے کرائے؟ انہی حملوں اورمہاجروں کے قتل عام کےواقعات کی وجہ سے ہی الطاف حسین نے مہاجروں سے کہاتھاکہ ٹی وی، وی سی آر بیچواوراسلحہ خریدو، اپنی ماؤں بہنوں،بیٹیوں اوربچوں کی حفاظت کےلئے اسلحہ حاصل کرو۔ میری اس بات پر بہت اعتراض کیا گیالیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کہی بلکہ لوگوں کووہی درس دیا جو اسلام، شریعت، ملک کاآئین اورقانون کہتا ہے اورلوگوں کوسیلف ڈیفنس کاحق دیتا ہے۔ میں نے یہ درس دیکرکوئی گناہ نہیں کیا اوراگرکوئی اسے گناہ کہتا ہےتو کہتا رہے، میں یہ گناہ کرتا رہوں گااورآج بھی لوگوں کویہی درس دوں گا کہ اپنی حفاظت کابندوبست خود کرو، لائسنس بنواؤ اورقانونی طورپراسلحہ رکھو،یہ آپ کاحق ہے۔
‏میں نے کئی دہائیوں پہلے اپنی فکری نشستوں میں متعدد باریہ کہاتھاکہ MQM کودنیاکی کوئی قوت ختم نہیں کرسکتی،اگرایم کیوایم کبھی کمزور ہوئی، اسے کوئی نقصان پہنچاتو اندر سے ہی پہنچے گا۔میری بات درست ثابت ہوئی اور MQM کونقصان اندرسے ہی پہنچا، ایم کیوایم میں برسوں تک کام کرنے والے، بڑے بڑے عہدوں پر پہنچنے والوں نے اپنا سودا کیا، اپنا ضمیربیچا اورتحریک سے غداری کی۔MQM کی تباہی و بربادی میں جہاں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے وہیں ایم کیوایم کے وہ لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے MQM کے نام سے بڑے بڑے منصب حاصل کئے، جو ایم این ایز، ایم پی ایز، منسٹر، سینیٹرز، گورنر، وزیر، مشیر،میئر، ناظم اورمختلف عہدوں پر فائز ہوئے، مگر اپنےمفاد کےلئے تحریک سے غداری کرکے جاتے رہے، شہیدوں کے لہو اوراپنے ظرف وضمیر کا سودا کرتے رہے اور دشمنوں کے ساتھ ملکر، تحریک کے خلاف برسرپیکارہوکرتحریک اورقوم کونقصان پہنچاتے رہے۔
‏آج 19جون1992ء کے آپریشن کے 34ویں سال پر میں اپنے وفاپرست ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ تم اپنے نظریہ اور وفاپرقائم رہنا، تحریک کے لٹریچر کوپڑھ کر اسے یاد رکھنا، اسے دوسروں تک پہنچانا، تحریک کے مشن ومقصد کوکبھی فراموش نہ کرنا، اس کےلئے جدوجہد کرتے رہنا، اگر کبھی کسی الیکشن میں ووٹ دیناپڑے توحق پر ووٹ دینا، اپنے شہیدوں اور ان کی قربانیوں کونہ کبھی نہ بھولنا۔
‏میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ 19جون 1992ء اوراس سے پہلے اوراس کے بعد شہید ہونے والوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے، ہماری قوم پر رحم فرمائے اور کوئی ایساراستہ بنادے کہ ہماری قوم اور تمام مظلوموں کوغلامی کی ذلت آمیز زندگی سےنجات مل سکے،انہیں ان کے حقوق اور ایک باعزت زندگی میسر آسکے۔

‏الطاف حسین
‏19جون 1992ء کے آپریشن کے 34ویں سال پر417 ویں فکری نشست سے خطاب
‏19جون 2026ء

18/06/2026
17/06/2026

کشمیری عوام کے نام
الطاف حسین کا پیغام

Altaf Hussain's message to the Kashmiri people

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

London