29/04/2026
سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کی پلندری میں میں بڑی کارروائی، 43ہزار روپے مالیت کی ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ایکسپائر دہی کو موقع پر ضبط اور 15000وپے ، جرمانہ عائد*
*مورخہ 29اپریل 2026*
کو ٹیم فوڈ اتھارٹی سدھنوتی نے عوام الناس کو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر *فوڈ اتھارٹی سدھنوتی* کی ٹیم نے پلندری بازار* میں خصوصی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران جنرل سٹورز سے *ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ایکسپائر دہی برآمد ہوا جن کی مجموعی *مالیت تقریبا 43000 روپے* تھی۔ مذکورہ تمام کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضبط کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ *پلندری بازار* میں مختلف جنرل سٹورز اور بیکرز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں بعض دکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 15000 روپے جرمانہ* عائد کیا گیا جبکہ دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور صرف معیاری و تازہ اشیاء فروخت کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ کارروائی فوڈ سیفٹی آفیسر سردار خضر حیات خان *اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز فوزیہ اجمل ،مامون اعجاز،محمد عاطف اور معاون عملے* کے ہمراہ انجام دی۔ ٹیم نے اس موقع پر دکانداروں کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ خوراک کی تیاری اور فروخت میں فوڈ سیفٹی اصولوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
27/04/2026
سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کی پلندری میں میں بڑی کارروائی، 60ہزار روپے مالیت کی ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ایکسپائر بیکری آئیٹم تلف اور 25000روپے ، جرمانہ عائد*
*مورخہ 27اپریل 2026*
کو ٹیم فوڈ اتھارٹی سدھنوتی نے عوام الناس کو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر *فوڈ اتھارٹی سدھنوتی* کی ٹیم نے پلندری بازار* میں خصوصی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران جنرل سٹورز سے *ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ایکسپائر بیکری آئیٹم برآمد ہوئے جن کی مجموعی *مالیت تقریبا60000 روپے* تھی۔ مذکورہ تمام کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضبط کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ *پلندری بازار* میں مختلف جنرل سٹورز اور بیکرز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں بعض دکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر *25000 روپے جرمانہ* عائد کیا گیا جبکہ دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور صرف معیاری و تازہ اشیاء فروخت کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ کارروائی *اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر فوزیہ اجمل ،مامون اعجاز اور معاون عملے* کے ہمراہ انجام دی۔ ٹیم نے اس موقع پر دکانداروں کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ خوراک کی تیاری اور فروخت میں فوڈ سیفٹی اصولوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
23/04/2026
آج ایک سنہرا باب اپنے اختتام کو پہنچا، جب اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سردار جہانگیر خالق نے اپنی شاندار سرکاری خدمات مکمل کرتے ہوئے باعزت طور پر ریٹائرمنٹ حاصل کی۔
ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور فرض شناسی ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ ضلع سدھنوتی کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی پروقار تقریب ان کی خدمات کا ایک چھوٹا سا اعتراف تھی، جہاں ہر آنکھ میں احترام اور ہر دل میں محبت تھی۔
بعد ازاں انہیں ایک باوقار قافلے کی صورت میں ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا، جو ان کے لیے لوگوں کی محبت اور عزت کا واضح ثبوت تھا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور سکون بھری زندگی عطا فرمائے، اور ان کا آنے والا وقت پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت بنائے۔ آمین۔
#سدھنوتی
22/04/2026
ضلع سدھنوتی:-
فوڈ اتھارٹی کی ڈپو بیٹھک کے مختلف بازار کا معاٸنہ۔ ہوٹلز ،بیکرز،پروڈکشن یونٹس اور حفظان صحت کےاصولوں کےمغائر اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
غیر معیاری اشیاء خورونوش موقع پر تلف ۔
آج مورخہ22اپریل 2026 کو ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدھنوتی سردار خضر حیات صاحب کی ہدایت پر بیٹھک کے مختلف بازاروں کا معائینہ کیا ۔ دوران معائینہ مختلف ہوٹلز بیکرز،فروٹ شاپس اورکریانہ شاپس کی پڑتال عمل میں لائی ۔ برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو موقع پر تلف کیا گیا اور 2000 روپے جرمانے کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے میں کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز سردار عبدالوہاب اور سرفراز نواز نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔
16/04/2026
پریس ریلیز ترجمان محکمہ خوراک/فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر:
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں محکمہ خوراک کے آٹے کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے اس میں جالوں کی موجودگی دکھائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ زیرِ غور لایا گیا ہے اور ابتدائی جانچ کے مطابق وائرل دعوؤں میں صداقت نہیں پائی گئی۔
ترجمان محکمہ خوراک/فوڈ اتھارٹی کے مطابق متعلقہ آٹا تقریباً ایک ماہ قبل ڈیلر سے خریدا گیا تھا اور اسے مناسب حالات کے برعکس نمی والی جگہ پر ذخیرہ کیا گیا، جس کے باعث آٹا آپس میں جم گیا اور اس میں جالوں جیسی ساخت بن گئی۔ سائنسی طور پر بھی یہ ثابت ہے کہ آٹا جب نمی یا پانی کے زیادہ اثر میں رہے تو اس کی ساخت تبدیل ہو کر جمنے لگتی ہے اور اس میں جالے نما شکل پیدا ہو سکتی ہے۔
ترجمان محکمہ خوراک/فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس بنیاد پر آٹے کو غیر معیاری قرار دینا درست نہیں، بلکہ یہ ذخیرہ کرنے کے غلط طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں تاکہ بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔
16/04/2026
ضلع سدھنوتی:-
فوڈ اتھارٹی کی بساڑی میں کاروائی
غیر معیاری اشیاء موقع پر تلف ۔
آج مورخہ 16اپریل 2026کو ٹیم فوڈ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپو بساڑی کے بازار کا معائنہ کیا ۔ دوران معائنہ مختلف ہوٹلز بیکرز اور کریانہ شاپس کی پڑتال عمل میں لائی ۔ غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کرتے ہوئے8000روپے جرمانے بھی عائد کیے۔ جبکہ تلف سامان کی مالیت تقریبا7000روپے بنتی ہے۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے میں کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سرفراز نواز ،اسجد گلفراز نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔
16/04/2026
ضلع سدھنوتی:-
فوڈ اتھارٹی کی بلوچ میں کاروائی
غیر معیاری اشیاء موقع پر تلف ۔
آج مورخہ 16اپریل 2026کو ٹیم فوڈ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپو بلوچ کے بازار کا معائنہ کیا ۔ دوران معائنہ مختلف ہوٹلز بیکرز اور کریانہ شاپس کی پڑتال عمل میں لائی ۔ غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کرتے ہوئے 3000روپے جرمانے بھی عائد کیے۔ جبکہ تلف سامان کی مالیت تقریبا 5500روپے بنتی ہےاور فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بھی تقسیم کیے گے۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے میں کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر طارق رحیم نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔
02/04/2026
*سپریم کورٹ اور حکام بالا کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کی پلندری میں بڑی کارروائی، 15000روپے مالیت کی ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور غیر رجسٹر پاپڑ تلف اور 34000 روپے ، جرمانہ عائد*
*مورخہ 02 اپریل 2026*
سپریم کورٹ اور حکام بالا کی ہدایت پر عوام الناس کو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر *فوڈ اتھارٹی سدھنوتی* کی ٹیم نے *پلندری بازار * میں خصوصی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران جنرل سٹورز،گودام سے *ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور غیر رجسٹرڈ پاپڑ* برآمد ہوئے جن کی مجموعی *مالیت تقریباً 15000روپے* تھی۔ مذکورہ تمام کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضبط کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ *پلندری * میں مختلف بیکری کی گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں بعض گاڑیوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 34000روپے جرمانہ* عائد کیا گیا ۔
یہ کارروائی *ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سردار خضر حیات خان اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز فوزیہ اجمل،مامون اعجاز اور معاون عملے* کے ہمراہ انجام دی۔ ٹیم نے اس موقع پر فوڈ بزنس آپریٹرز کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ خوراک کی تیاری اور فروخت میں فوڈ سیفٹی اصولوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
16/03/2026
*رمضان المبارک میں فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کی آزادپتن میں بڑی کارروائی، 25000 مالیت کی ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور غیر رجسٹر پاپڑ تلف اور 7000روپے ، جرمانہ عائد*
*مورخہ 16مارچ 2026*
رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر *فوڈ اتھارٹی سدھنوتی* کی ٹیم نے *آزادپتن بازار* میں خصوصی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران جنرل سٹورز سے *ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور غیر رجسٹرڈ پاپڑ* برآمد ہوئے جن کی مجموعی *مالیت تقریباً 25000روپے* تھی۔ مذکورہ تمام کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضبط کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ *آزادپتن بازار* میں مختلف جنرل سٹورز اور بیکرز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں بعض دکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر *7000 روپے جرمانہ* عائد کیا گیا جبکہ دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور صرف معیاری و تازہ اشیاء فروخت کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ کارروائی *اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مامون اعجاز اور معاون عملے* کے ہمراہ انجام دی۔ ٹیم نے اس موقع پر دکانداروں کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران خوراک کی تیاری اور فروخت میں فوڈ سیفٹی اصولوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
12/03/2026
*رمضان المبارک میں پلندری شہر میں فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کی کارروائیاں، غیر معیاری اشیاء ضبط،بھاری جرمانے عائد*
*مورخہ 12 مارچ 2026*
پلندری *رمضان المبارک* کے دوران خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے آذاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی سدھنوتی نے *پلندری شہر* میں مختلف کاروباری مراکز کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران *بیکرز، کارخانوں، کمپنی ڈسٹری بیوٹرز اور جنرل سٹورز* کا معائنہ کیا گیا جبکہ کاروباری دستاویزات( *کمپنی لائیسنس )* کی بھی تصدیق کی گئی۔ بعض مقامات پر مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے اور متعدد کاروباری مراکز کو بہتری کے لیے ہدایات ( *Instructions* ) جاری کی گئیں۔
معائنے کے دوران بیکرز کو انتہائی غیر صحت بخش اور ناقص صفائی کی صورتحال پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک کمپنی کی مصنوعات کے نمونے حاصل کر کے ان کی ٹیسٹنگ اور رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔ جنرل سٹورز سے *چائنہ سالٹ، ایکسپائرڈ جوسز، مصالحہ جات* اور دیگر غیر معیاری اشیاء برآمد ہونے پر موقع پر ضبط کر کے تلف کر دی گئیں جن کی مالیت *تقریباً 7000 روپے* بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ *موبائل فوڈ لیب ( آئل ٹیسٹو میٹر)کے ذریعے موقع پر فرائنگ آئل* کی کوالٹی بھی چیک کی گئی۔
مختلف خلاف ورزیوں پر *جرمانوں* اور رجسٹریشن فیس کی مد میں مجموعی طور پر *40000* *روپے* وصول کیے گئے۔
یہ کارروائیاں *AJK Food Authority Act 2017 اور Pure Food Regulations* کے تحت *ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خضر حیات کی سربراہی میں کی گئیں جن میں فوڈ اینالسٹ رافعہ جاوید، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز فوزیہ اجمل، ارشد صادق، محمد عاطف، ساجد اقبال ،انیسا کبیر اور معاون عملہ* شامل تھا۔