Bannu Police

Bannu Police

Share

Bannu Police khyber Pakhtunkhwa

19/06/2026

بنوں: تھانہ منڈان پولیس کی اہم کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی کارروائیوں کے سلسلہ جاری ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ منڈان حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیع اللہ عرف سمیع ولد احسان اللہ سکنہ ڈاکٹر کالونی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور معاشرے کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Photos from Bannu Police's post 19/06/2026

بنوں پولیس کی ضلع بھر میں ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں بنوں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں، اسنیپ چیکنگ اور گشت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ پولیس اہلکار مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع تلاشی لے رہے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈی پی او بنوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں پولیس امن و امان کے قیام، قانون کی عملداری اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

19/06/2026

بنوں: تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر یسین کمال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی اسلحہ کی نمائش میں ملوث مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 01 کلاشنکوف، 01 ایم فور رائفل اور 12 پستول برآمد کر لیے گئے۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

بنوں پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

بنوں پولیس — عوام کی خدمت، ہمارا عزم

19/06/2026

بنوں: جرائم کی روک تھام اور معاشرتی امن کے قیام کے لیے بنوں پولیس کی کامیاب کارروائیاں ۔

تھانہ منڈان کے ایس ایچ او حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور دو عدد پستول برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تھانہ میراخیل کے ایس ایچ او بلال خان نے اہم کارروائی کے دوران اپنے سگے بھائی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم عصمت اللہ ولد احیاء جان سکنہ اسماعیل خانی کو چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل، ایک عدد پستول، بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

18/06/2026

بنوں پولیس ضلع بھر میں ناکہ بندیوں اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر بنوں پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے ناکہ بندیوں اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پرعزم ہے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 18/06/2026
18/06/2026

بنوں: پولیس مقابلے میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں تھانہ میرا خیل کے ایس ایچ او بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک بدنام منشیات فروش کے ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم خالد ولد عبدالرّقیب، سکنہ بیدلی کلاں، نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش خالد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد رپیٹر بندوق 12 بور، 215 گرام آئس اور 330 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بنوں پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امنِ عامہ کے دشمنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

18/06/2026

بنوں تھانہ ککی میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے کے لیے تھانہ ککی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری کی صدارت ایس ڈی پی او رورل ون عباد وزیر خان نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ککی اللہ نواز خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کھلی کچہری میں علاقے کے عمائدین، مشران، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل، تجاویز اور عوامی تحفظ سے متعلق امور پولیس حکام کے سامنے پیش کیے۔ پولیس افسران نے شرکاء کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور ان کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ڈی پی او عباد وزیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مسلسل رابطہ ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ بلاجھجھک اپنے مسائل اور شکایات پیش کر سکیں تاکہ ان کے حل کے لیے بروقت اور عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر وقت متحرک ہے، جبکہ عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کے قیام کے مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

کھلی کچہری کے دوران ایس ڈی پی او رورل ون نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید مؤثر اور سخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے بنوں پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قانون شکن عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر مقامی مشران اور معززین نے بنوں پولیس کی کارکردگی اور جرائم کے خلاف جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ککی قوم امن کے قیام، منشیات کے خاتمے اور جرائم کے سدباب کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

کھلی کچہری کے اختتام پر مقامی مشران اور شرکاء نے بنوں پولیس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Bannu