31/05/2026
امیر جماعت اسلامی ککی زون محترم رفیق احمد جلات طغل خیل میں ممبرشپ مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے ہیں۔
میٹنگ میں ارکان، کارکنان اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ امیر زون نے کارکنان کو ممبرشپ مہم مزید مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ شرکاء کو ممبرشپ کے اہداف، طریقۂ کار اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ضروری رہنمائی بھی دی گئی۔ اس موقع پر تنظیمی استحکام، عوامی خدمت اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ممبر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
30/05/2026
اظہار تشکر
بنوں قومی امن جرگہ کے مشران حاجی شوکت آیاز خان، صاحب زادہ ادریس خان، ملک دلنواز خان، ملک یوسف خان میتھاخیل سمیت دیگر عمائدین نے قومی امن جرگے کے مشر پروفیسر محمد ابراہیم خان صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طے ہوا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر بنوں قومی امن جرگے کا سربراہی اجلاس بلائیں گے۔ اس ملاقات کےلیے تشریف آوری پر ہم تمام مشران کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
30/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر بنوں سنٹرل جیل کے قیدیوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع بنوں، اعجازالحق سورانی نے جیل انتظامیہ کے تعاون سے قیدیوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
اعجازالحق سورانی نے کہا کہ اسلام ہمیں معاشرے کے ہر طبقے، بالخصوص محروم اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھنے کی تعلیم دیتا ہے، اور الخدمت فاؤنڈیشن اسی جذبۂ خدمت کے تحت مستحق افراد تک خوشیاں پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔
30/05/2026
پٹرول کی قیمت میں صرف 22 روپے نہیں، فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، لہٰذا پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر بحال کی جائے۔
اگر حکومت دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کر دے تو معیشت میں تیزی آئے گی، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور آمدن کے اہداف بھی حاصل ہونے لگیں گے۔
پٹرولیم لیوی کے ذریعے ٹیکس جمع کرنا عوام کی جیب پر ڈاکا اور معیشت کی بربادی کا سامان ہے۔ حکومت کو آئی ایم ایف کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے عوامی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
جماعت اسلامی مہنگائی، ناجائز ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
— حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان
26/05/2026
بنوں: سادات رحمت شاہ خوجڑی کا پورا گاؤں جماعت اسلامی میں شامل۔
اس سلسلے میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی جنوبی خیبر پختونخوا کے نائب امیر حاجی اختر علی شاہ اور ضلعی امیر مولانا عارف اللہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مختلف خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے جماعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، اتحاد و اتفاق اور علاقے کی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔
24/05/2026
جماعتِ اسلامی بنوں سٹی زون کے زیراہتمام چوک بازار اور پریس کلب کے سامنے ممبر سازی مہم کیمپ لگایا گی۔ کیمپ کی نگرانی و قیادت امیر سٹی زون مفتی ہدایت اللہ صاحب کررہے تھے۔ جبکہ عبد الرؤف قریشی، حافظ سلیمان نواز بھائی، عاشق حسین بھائی، ھارون بھائی اور مشکور بھائی شریک ہوئے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام ساتھیوں کو خوشیاں اور دنیا بھر کی نعمتوں کے ساتھ ساتھ جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین ثم آمین یا ربّ العالمین
24/05/2026
قربانی کی کھالیں الخدمت جماعت اسلامی کو دیں شکریہ
❤️❤️❤️
24/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن بنوں کی جانب سے رضاکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو سے متعلق تربیت فراہم کی۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر مطیع جان، جنرل سیکرٹری ملک احسان خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ورکشاپ کے اختتام پر رضاکاروں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کا کامیاب تربیتی سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
23/05/2026
ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ الخدمت فاؤنڈیشن بنوں کے ڈائریکٹر ختم شہزاد نے اسسٹںنٹ کمشنر تحصیل میریان اخلاص سلیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا۔ اور مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے حال احوال معلوم کئے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات اور مؤثر علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور ابتدائی طبی امداد میں مصروف ہیں۔