19/12/2025
سمندری روڈ پر فائرنگ، ق
فیصل آباد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں مونگ پھلی کا ٹھیلا لگانے والے دو بھائیوں پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں۔ پولیس کے م۔ فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی اسماعیل خان دماغ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا بھائی زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ جاں بحق نوجوان اسماعیل خان کی فائل فوٹو بھی سامنے آ گئی ہ۔😓😓💔😓💔😓
28/09/2025
کسی بزرگ نے کہا کہ : "اللہ آپ کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا کرے"۔
جواب دیا کہ ہم مال پاک کرنے کے لئے زکوٰۃ بھی دیتے ہیں ، بلا ٹالنے کے لئے حسب ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں ، اور تو اور کام والی کے بچے کی تعلیم کا ذمہ بھی اٹھایا ہوا ہے ، ہم تو کافی آسانیاں بانٹ چکے ۔
ایک مضطرب مسکراہٹ کے بعد بزرگ نے فرمایا : بیٹا ! سانس ، پیسے ، کھانا ، یہ سب رزق کی اقسام ہیں ، اور رازق وہ ہے تم نہیں ؛ تم یہ سب کرنا چھوڑ دو تو بھی اس کی ذات یہ سب فقط ایک ساعت میں عطا کر سکتی ہے ۔ تم تو یہ سب کر کے محض اشرف المخلوقات ہونے کا فرض ادا کر رہے ہو ۔ میں تمہیں سمجھاتا ہوں آسانیاں بانٹنا کیا ہے !
👈 ۔ کسی اداس اور مایوس آدمی کے کندھے پے ہاتھ رکھ کے اس کی ایک گھنٹہ لمبی بات پیشانی پے بغیر شکن لاۓ سننا آسانی ہے ۔
۔ کسی بیوہ کی بیٹی کے رشتے کی اپنی ضمانت پے تگ و دو کرنا آسانی ہے ۔
۔ صبح آفس جاتے کسی یتیم بچے کو اسکول لے جانے کی ذمہ داری لینا آسانی ہے ۔
۔ اگر آپ کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہیں تو خود کو تمام رشتوں سے افضل نہ سمجھنا بھی آسانی ہے ۔
۔ کسی غصے میں بپھرے آدمی کی نہایت غلط بات برداشت کرنا آسانی ہے ۔
۔ کسی کی غلطی ، لغزش یا غلط فہمی پے خدائی صفت بروے کار لانا اور پردہ ڈالنا بھی آسانی ہے ۔
۔ چاۓ والے کو اوئے کہہ کے نہ بلانا بھی آسانی ہے ۔
۔ گلی کے کونے پہ چھابڑی والے سے دام پر بحث نہ کرنا آسانی ہے ۔
۔ آفس ، دکان یا کام کی جگہ پر چوکیدار یا ملازم سے گرم جوشی سے ملنا اور اس کے بچوں کا حال پوچھنا بھی آسانی ہے ۔
۔ ہسپتال میں اپنے مریض کی دیکھ بھال کے ساتھ، برابر والے بستر پے پڑے انجان مریض کے پاس بیٹھ کے دو لمحے تسّلی دینا بھی آسانی ہے ۔
۔ اشارے پر کھڑے ہو کے کسی ایسے شخص کو ہارن نہ دینا جس کی موٹر بائیک آپ کی گاڑی کے آگے بند ہو جاۓ ، یہ بھی آسانی ہے ۔
👈بیٹا جی ! آسانی گھر سے ہی شروع کریں ،
آج واپس جا کے گھر کی بیل ایک دفعہ دے کے تھوڑا انتظار کریں ۔
۔ باپ کی ڈانٹ ایسے سنیں جیسے ریڈیو پر گانا سنتے ہیں ۔
۔ ماں کی بات اس کی دوسری آواز دینے سے پہلے سنیں ۔
۔ بہن کی ضرورت اس کی شکایت سے پہلے پوری کر دیں ۔
۔ بیگم کی غلطی پر اس کو سب کے سامنے درست نہ کریں ۔
۔ سالن اچھا نہ لگے تو شکایت نہ کریں ۔
۔ استری ٹھیک نہ ہو تو خود کر لیں ۔
۔ زندگی میں ترتیب پیدا کریں ،
۔ کھانے اور سونے کا وقت طے کریں ،
۔ غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں، ورزش کریں ۔
👈اور ایک خاص بات آپ کو بتاتا ہوں کہ زندگی میں دینا شروع کریں ۔
۔ آپ ضرورت مند کو پیسے دیں ،
۔ کسی کو وقت دیں ،
۔ کسی کو مشورہ دے دیں ،
۔ کسی کو راستہ دے دیں ،
۔ کسی کو علم دے دیں ۔
👈 دیکھیں دینے کی خصوصیت اللہ تعالیٰ کی ہے ،
جب آپ دینا شروع کردیتے ہیں تو آپ کی نسبت رحمان سے جٌڑجاتی ہے ، پھر آپ کبھی پریشان اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے ۔ جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنا زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی ۔
آپ طے کرلیں کہ ہر روز ہر ہفتے ہر مہینے کسی کو کچھ نہ کچھ دیں گے ۔
۔۔۔۔ 💖بیٹا جی ! زندگی آپ کی محتاج نہیں ، آپ اس کے محتاج ہیں ، منزل کی فکر چھوڑیں ۔ اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بنائیں ۔ منزل خود ہی مل جاۓ گی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔ آمین ۔💚۔♥️🖤❤️🧡💛💚🩵💙💜🤎🖤🩶🤍🩷💘💝💖💗💓💞💟❤️🩹