وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی مؤثر کاوشوں سے پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ اٹلی کی جانب سے پاکستان کے لیے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال تک ہر سال 3,500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی میں روزگار حاصل کریں گے۔
اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے مواقع کھلنا یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط پیش قدمی ہے۔ حکومتِ پاکستان محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے۔
Pakistan Muslim League Gujrat
Public Awareness
🇵🇰 باتیں نہیں، صرف کام!
یوسی 7 کا دیرینہ مسئلہ دبئی روڈ — حل کے راستے پر 🚧
اور نیا ٹیوب ویل علاقے کی عوام کے لیے حقیقت بن گیا 💧
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر
پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل نے یوسی 7 میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
کارنر میٹنگ میں غلام رسول گجن کی قیادت میں عمران، گندل اور منور بٹ سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔
عوام کو دبئی روڈ کے لیے جاری فنڈز کے بارے میں بتایا گیا
اور یوسی 7 میں نئے ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
شہریوں نے پرجوش انداز میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا شکریہ ادا کیا۔
مزید وفاقی وزیر نے گیس، پانی اور بجلی کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ تیمور بٹ اور کوآرڈینیٹر علی سہیل رضی بھی موجود تھے۔
باتیں نہیں، صرف کام ✅
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل نے میونسپل کمیٹی کنجاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رانا مقصود، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کنجاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
حافظ عقیل جلیل نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔
بعد ازاں انہوں نے کنجاہ اڈا کا بھی دورہ کیا، جہاں پر ریڑھی بانوں کے لیے دکانیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ آسانی کے ساتھ، بغیر کسی رکاوٹ یا پریشانی کے، اپنی تجارت جاری رکھ سکیں اور بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔
چوہدری سالک حسین کی واضح ہدایت ہے کہ:
"میرے حلقے کے عوام کے مسائل ان کے دروازے پر جا کر حل کیے جائیں گے۔"
اسی ہدایت پر آج سے مختلف علاقوں کے عوامی دفاتر میں باقاعدہ بیٹھ کر عوامی مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوام بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں، جہاں نہ صرف ان کی بات سنی جا رہی ہے بلکہ موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی قدم بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری سالک حسین کے نزدیک سیاست کا مطلب وعدے نہیں بلکہ خدمتِ عوام ہے۔
اب عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے — یہی اصل عوامی خدمت ہے۔ 💪🇵🇰
باتیں نہیں، صرف کام ✅
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل نے یونین کونسل ساروکی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری اختر سرکانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
حافظ عقیل جلیل نے یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔
چوہدری سالک حسین کی واضح ہدایت ہے کہ:
"میرے حلقے کے عوام کے مسائل ان کے دروازے پر جا کر حل کیے جائیں گے۔"
اسی ہدایت پر آج سے ہر یونین کونسل کے دفتر میں باقاعدہ بیٹھ کر عوامی مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوام اپنی یونین کونسل کے دفتر میں آ کر بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں، جہاں نہ صرف ان کی بات سنی جا رہی ہے بلکہ موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی قدم بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری سالک حسین کے نزدیک سیاست کا مقصد وعدے نہیں بلکہ خدمتِ عوام ہے۔
اب عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے — یہی اصل عوامی خدمت ہے۔ 💪🇵🇰
گجرات کے سیلاب زدگان کے لیے
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ویب ڈوک اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی جانب سے آپ کو ڈاکٹرز سے فون پر طبی مشاورت اور آپ کے جانوروں کی صحت کے متعلق جانوروں کے ڈاکٹر سے مفت مشاورت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لئے آپ 30 دن کے لیے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
📞 051-8848800
کال پر ہدایت کو غور سے سنیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کی نگرانی میں پی پی-32 کے زیرِ آب آنے والے دیہاتوں سے متاثرہ خاندانوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ اور رضاکار ٹیمیں دن رات عوام کے ساتھ کھڑی ہیں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کا پی پی-32 کے سیلاب متاثرہ دیہاتوں کا دوره
حافظ عقیل جلیل نے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور مکمل اظہارِ ہمدردی کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے احکامات کی روشنی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا:"وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور ان کی ٹیم عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہم دن رات آپ کے ساتھ ہیں، آپ کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ہم ہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
🔹 آئندہ کا لائحہ عمل:
آئندہ 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کی مکمل رپورٹ جاری کی جائے گی۔
ریلیف کی فراہمی کے لیے مزید امدادی کیمپس اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
متاثرہ دیہاتوں سے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیںمستقل بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے انفراسٹرکچر کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ عوام کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حافظ عقیل جلیل نے کہا کہ یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک متاثرین کو مکمل ریلیف اور سکون میسر نہیں آجاتا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گجرات کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ صرف آپ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کے انفراسٹرکچر اور گھروں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی جبکہ محنت کش خاندانوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور حکومت متاثرہ عوام کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی.
ہم اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 🤲
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر پی پی 32 کے گاؤں نتھو کوٹ، کوٹ موجدین اور ہیڈ خانکی کے زیرِ آب دیہاتوں میں متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا:
"یہ وقت آزمائش کا ہے، مگر ہم سب مل کر اس مشکل کو آسان بنائیں گے۔ گجرات کے ہر گاؤں، ہر گھر اور ہر متاثرہ خاندان تک امداد پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ ہم عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ان شاءاللہ کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ:
"مشکل وقت ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، لیکن اتحاد اور حوصلہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ آپ سب ہمت رکھیں، ہم دن رات آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔"
💚 آئیے ہم سب مل کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں، کیونکہ یہ صرف ان کا نہیں بلکہ ہم سب کا امتحان ہے۔ 🇵🇰
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے جیل چوک میں واقع جناح ڈسپوزل کی بجلی اور دوسرے جرنیٹر کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ہدایات کے مطابق کل جناح ڈسپوزل کا ایک ٹرانسفارمر دوسرے فیڈر پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ پانی کی نکاسی کا عمل متاثر نہ ہو اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل، XEN واپڈا، SDO واپڈا اور ٹیم چوہدری سالک حسین موجود تھے ۔
باتیں نہیں
صرف کام
وعدوں سے تکمیل کی جانب ایک اور قدم
سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وژن کے مطابق اپنی زات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا عوام سے کیے گئے ہر وعدے کا پہرہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ گجرات کی ترقی اللّٰہ پاک کے فضل وکرم سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ہدایت پر مورخہ 21 جولائی 2025 کو سروس موڑ میں موجود عوامی دفتر میں عوامی خدمت کے لیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ۔ عوامی دفتر ہر خاص و عام کے لیے دن 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Gujrat
50700
