HESCO Annual (Honourarium) performance Allowance/ Bonus, when will be paid to employees? 🤔
Save HESCO Save Employees
Your trusted platform for HESCO updates & accountability. https://www.facebook.com/SaveHESCOSaveEmployees?mibextid=JRoKGi
We raise voice of HESCO employees, spotlight labor rights & operational issues, and collect consumer feedback to ensure transparency.
حیسکو چیف تیزی سے عوامی مقبولیت کھونے لگا🥺 شہر شہر، گلی گلی اور گاؤں گاؤں فورس لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی اشتعال میں تیزی🔥
حیسکو ریجن میں ہر شہر اور ہر فیڈر سے اطلاعات موصول ہو رہے ہیں، کہ سائیں شہر میں بجلی⚡ نہیں ہے ! 😥
07/06/2026
پریس ریلیز
ایف آئی اے بھرتی عمل میں جعلسازی کی کوشش ناکام، دو جعلی امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج
سکھر، 06 جون 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) کی جاری بھرتی مہم 2026 کے دوران سب انسپکٹر کی آسامی کے لیے بھرتی عمل میں شرکت کرنے والے دو افراد کو دوسرے امیدواروں کی جگہ خود کو ظاہر کرنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق FIA سکھر میں امیدواروں کی اسکرونٹی اور ویریفکیشن کے دوران تعینات افسران کو دو امیدواروں کے شناختی کوائف اور ظاہری حلیہ کے حوالے سے شبہ ہوا۔ مزید تصدیق کے لیے دونوں افراد کی بائیومیٹرک ویریفکیشن نادرا کے ذریعے کروائی گئی جس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ افراد اصل امیدوار نہیں تھے بلکہ دوسرے امیدواروں کی جگہ خود کو پیش کرکے بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔
بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور ایف آئی اے کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 110/2026، تھانہ آباد سکھر کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس جعلسازی میں ملوث اصل امیدواروں، سہولت کاروں اور دیگر متعلقہ افراد کا تعین کیا جا سکے۔
ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل شفافیت، میرٹ اور جدید بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے جعلسازی، نقالی، دھوکہ دہی یا کسی دوسرے شخص کی جگہ امتحان یا ٹیسٹ میں شرکت کی کوشش قانوناً جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ تمام امیدواروں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ بھرتی کے عمل میں صرف اپنی اصل شناخت اور درست معلومات کے ساتھ شریک ہوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں۔
ترجمان
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA)
سکھر
مورخہ: 06 جون 2026
اس وقت حیسکو میں کون سے فیڈر (فورس لوڈشیڈنگ) کی لپیٹ میں ہیں؟ اپنے شہر سب ڈویژن علاقے اور فیڈر کا نام ضرور لکھیں ✍️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
71850
