OSPC HYD

OSPC HYD

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from OSPC HYD, Government Official, Unit 2 Latifabad Hyd, Hyderabad.

11/06/2026

گمشدگی کی اطلاع

ایک بزرگ شخص کیتھا ولد اسّو، عمر تقریباً 70 تا 71 سال، کل سے اپنے گھر سے لاپتہ ہیں۔ ان کی ذہنی حالت مکمل طور پر درست نہیں ہے، جس کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

پتہ: کوہسار بوائز ڈگری کالج کے سامنے

اگر کسی نے انہیں کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں:

📞 0312-3240693 (سنتوش)

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ بزرگ جلد از جلد اپنے اہلِ خانہ تک پہنچ سکیں۔

شکریہ

جاری کردہ پولیس اسٹیشن
وومن اینڈ چلڈرن حیدرآباد،

10/06/2026

8 جون 2026 کے دوپہر 13:30 بجے کو ایک لڑکا جس کا نام حکمت اللہ اور والد کا عبداللہ ذات رہیسانی بروہی عمر تقریبا 8/9 سال ہے رہائش پیر محلہ ٹنڈو محمد خان جو کو ایک شخص بنام رفیق لاشاری کو گدو ناکہ سے لاوارث حالت میں ملا تھا جس کو رفیق لاشاری کی جانب سے پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد کے حوالے کیا گیا تھا
آج مورخہ 10 جون 2026 کے دوپہر 14:00 بجے
OSPC(PS WOMEN & CHILDREN)
حیدرآباد کے ایس ایچ او وومین صاحبہ اور حیدرآباد کے اسٹاف کی بھرپور کاوشوں سے ورثاء کو تلاش کیا اور بچے کو باحفاظت ورثاء چاچا بنام حق نواز بروہی رہائش پیر محلہ ٹنڈو محمد خان کے حوالے کردیا گیا
بچے کے ورثاء نے وومین اینڈ چلڈرن پولیس اسٹیشن (OSPC) حیدرآباد تمام افسران کے اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بچے کی حفاظت، دیکھ بھال اور فوری شناخت کے لیے مؤثر اقدامات کیے

جاری کردہ: پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن OSPC (PS Women & children) حیدرآباد
📞SHO PS Women (OSPC)
0300-3064766
📞 WHC: SHAHZAD ALI
+92 313 3517943
📞LARKY KA CHACHA HAQNAWAZ
03153716341

10/06/2026

🚨 گمشدہ بچہ (ارجنٹ) 🚨
احمد نام کا ایک بچہ اپنے والد سے گم ہو گیا ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس میسج کو آگے شیئر کریں تاکہ بچہ اپنے گھر پہنچ سکے۔بچے کی تفصیلات :
نام: احمد
والد کا نام: عبدالباسط
ذات (کاسٹ): بروہی
عمر: 8 سے 9 سال
پتہ: ٹنڈو محمد خان
تفصیل:
بچہ 10 دن کے لیے مولوی صاحب کے ساتھ مدرسے آیا تھا اور اب اپنے والدین سے بچھڑ گیا ہے جو اس وقت پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن حیدرآباد پر موجود ہے۔
WHC SHAHZAD HUSSAIN
رابطہ نمبر: [ 03133517943]
Ps women 0226135946

07/06/2026

*اطلاع برائے گمشدگی*
ایک بچہ جس کا نام حبیب اللہ ولد محبوب ہے ذات سومرو عمر تقریبا 10 سے 11 سال ہے رہائش سکھر بتا رہا ہے جو کہ اج مورخہ 7 جو جون 2026 کو ایک شخص بنام علی رضا ملک عوان رابطہ نمبر 03423432556 کو نئے پل حیدراباد سے ملا ہے اور انہوں نے اس بچے کو پی ایس وومن اینڈ چلڈرن OSPC حیدراباد کے حوالے کیا ہے
لہٰذا جس کسی کو بھی اس بچے کے والدین یا رشتہ دار کے بارے میں معلومات ہوں، وہ فوری طور پر
PS Women & Children OSPC Hyderabad
سے رابطہ کریں تاکہ بچے کو بحفاظت اس کے اہلِ خانہ تک پہنچایا جا سکے۔
📞 رابطہ نمبر:
022-6135946
📱 Whc Shahzad +92 313 3517943
Sindh Police – PS Women & Children OSPC Hyderabad

06/06/2026

یہ بچہ جو کہ لاوارث حالت میں تھانہ ہٹری کی حد سے ملا ہے اپنا نام اور پتہ بتانے سے قاصر ہے اور گونگا ہے جو کہ تھانہ ہٹری کی معرفت سے تھانہ وومن پر لایا گیا ہے اگر اس بچے کے حوالے سے معلومات کو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
WHC Women 03133517943
PS Women 022-6135946

06/06/2026

📢 اطلاعِ عام
ایک لڑکی جس کا نام مھک ہے ولد کا نام حفیظ زات بالادی عمر تقریبا 23/24 سال رہائش سولنگی گوٹھ یونٹ نمبر 3 لطیف آباد حیدرآباد جو کہ مورخہ 5 جون 2026 وقت 04:00 بجے سے لاپتا ہے ایسی گمشدگی کی اطلاع لاپتا لڑکی مھک کے مامون بنام شاہنواز بالادی نے OSPC (PS Women & Children) حیدرآباد پر آکر دی ہے جس کسی شخص کو یہ لڑکی ملے تو پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children ) OSPC حیدرآباد کے حوالے کریں
یا درج ذیل نمبروں پر فوری طور پر رابطہ کریں 👇

☎️ رابطہ نمبر:
📞 SHO PS Women (OSPC): 0300-3064766
📞 WHC: Shahzad ali
+92 313 3517943
📞Mehak ka mamoo : Shah Nawaz baladi
+92 322 3142946

جاری کردہ: پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد

04/06/2026

پریس ریلیز
*حیدرآباد: 03 جون 2026*

*ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر کی حدود میں خواجہ سراؤں کے مخصوص مشتعل گروہ کی جانب سے دھاوا، پرتشدد احتجاج، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور ہراسانی کا معاملہ۔*

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سرکاری دفتر کی حدود میں شدید ہنگامہ آرائی، پرتشدد احتجاج، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری عملہ بالخصوص خواتین عملے کو ہراساں اور تشدد کانشانہ بنانے پر ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے ایک مخصوص گروہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر کی حدود میں گھس کر دھاوا بولا اور پولیس محکمہ کی *خاتون جونیئرکلرک ماریہ ساریو* کی تعیناتی سے متعلق مطالبات کے حق میں ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا گھیراؤ کرکے پرتشدد احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شرپسند خواجہ سراؤں نے نیم برہنہ حالت میں دفتری عملے بالخصوص خواتین عملے کو یرغمال اور شدید ہراسانی کانشانہ بنانے اور دفاتر میں گھس کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو بار بار مذاکرات اور معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پیش کش کی گئی اور ایک غیرجانبدار کمیٹی کی تشکیل کی بھی پیش کش کی گئی جس کو خواجہ سراؤں کے سازشی ٹولے نے مسترد کردیا اور متعلقہ خاتون جانیئر کلرک ماریہ ساریو کی بحالی کے لئے سرکاری افسران پر ناجائز دباؤ ڈالتے رہے اور مختلف ہتھکنڈے اپناتے رہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے واضح کیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے، سرکاری امور میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے اور امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کرکے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی فرد یا گروہ کو دباؤ، دھمکی یا غیر قانونی طریقے سے سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی بالادستی اور سرکاری اداروں کے تقدس کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ سندھ پولیس خواجہ سراؤں، خواتین اور معاشرے کے تمام طبقات کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔ تاہم کسی بھی فرد یا گروہ کو اپنے مطالبات کے لیے قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے یا سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ خواجہ سرا برادری سمیت تمام کمزور اور حساس طبقات کے تحفظ، عزتِ نفس اور مساوی حقوق کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں، تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق خواتین ملازمین اور خواجہ سرا افراد سمیت تمام شہریوں کی عزت، تحفظ اور بنیادی حقوق کا احترام سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ سرکاری اداروں کے وقار، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بعدازاں ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئے کینٹ پولیس نے شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 100/2026 زیر دفعہ 114,353,147,149,120B,427,504 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرتے ہوئے جونیئرکلرک ماریہ ساریو سمیت 15 نامزد خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر نامعلوم فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

03/06/2026

ویمین حیدراباد میں ایک ٹرانسجینڈر شہری اپنی شکایت کے اندراج اور قانونی مدد کے لیے حاضر ہوئے، انسپیکٹر غلام سکینہ بھٹی

حیدراباد رپورٹ محمد اصف قادری

جہاں ان کی بات توجہ سے سنی گئی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس ایچ او انسپکٹر غلام سکینہ بھٹی کی جانب سے عوام کے لیے پیغام:
“قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے۔ خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت ہر فرد کو تحفظ فراہم کرنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
اگر کسی بھی شہری کو ہراسانی، تشدد، دھمکی یا ناانصافی کا سامنا ہو تو بلا خوف و خطر پولیس سے رابطہ کریں حیدرآباد ہر مظلوم اور ضرورت مند کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔
عوام کا اعتماد، ہماری ذمہ داری
پاکستان زندہ باد — سندھ پولیس پائندہ باد

Photos from OSPC HYD's post 01/06/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بحکم جناب ایس ایس پی حیدرآباد، ڈی ایس پی کینٹ محترمہ پارس جکھرانی اور ایس ایچ او وومن اینڈ چلڈرن انسپکٹر غلام سکینہ بھٹی، پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن حیدرآباد کی خواتین پولیس اہلکاروں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے فلیگ مارچ، مؤثر گشت (Patrolling)، گاڑیوں کی چیکنگ اور سرچ آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔

انسپکٹر غلام سکینہ بھٹی کی نگرانی میں خواتین پولیس اہلکار عوامی مقامات، تفریحی مراکز، پارکس اور حساس علاقوں میں ہمہ وقت الرٹ ہیں تاکہ شہری عید کی خوشیاں مکمل امن، سکون اور تحفظ کے ساتھ منا سکیں۔

سندھ پولیس کی خواتین فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک سرگرمی یا فرد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
سندھ پولیس زندہ باد 🚔
وومن اینڈ چلڈرن پولیس حیدرآباد

28/05/2026

📢 ورثا کے حوالے
27مئی 2026 کو تھانہ حسین آباد کی حد سے ایک بچہ جو کہ نام و ایڈریس والد کا نام بتانے سے قاصر تھا، جس کی عمر تقریبا 4سے 5 سال ہے جو کہ تھانہ حسین آباد والوں کے طرف سے والدین سے ملوانے کے لئے پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد کے حوالے کیا گیا تھا
آج مورخہ 27 مئی 2026 کے رات30-11 بجے
OSPC(PS WOMEN & CHILDREN)
حیدرآباد کے ایس ایچ او وومین صاحبہ اور حیدرآباد کے اسٹاف کی بھرپور کاوشوں سے ورثاء کو تلاش کیا اور بچی کو باحفاظت ورثاء چچا بنام سجاد حسین کے حوالے کردیا گیا جس نے بتایا کہ بچے کا نام عثمان ولد محمد عمران ہے
بچی کے ورثاء نے وومین اینڈ چلڈرن پولیس اسٹیشن (OSPC) حیدرآباد تمام افسران کے اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بچے کی حفاظت، دیکھ بھال اور فوری شناخت کے لیے مؤثر اقدامات کیے

جاری کردہ: پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن OSPC (PS Women & children) حیدرآباد
📞SHO PS Women (OSPC)
0300-3064766
📞 WHC: SHAHZAD ALI
+92 313 3517943
📞Child uncle Sajjad Hussain 0303-3662477

Want your business to be the top-listed Government Service in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Unit 2 Latifabad Hyd
Hyderabad