Chairman Asif Siraj KaimKhani UC10 Hyderabad
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chairman Asif Siraj KaimKhani UC10 Hyderabad, Public & Government Service, Phuleli, Hyderabad.
30/05/2026
عیدالاضحیٰ کے دوران دن رات مسلسل محنت، لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی پاک الٹاس صفائی ٹیم کے اعزاز میں آج یوسی 10 آفس میں ایک خصوصی تعریفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین آصف سراج قائم خانی کی جانب سے ان محنتی ورکرز کو ان کی بے مثال خدمات پر بونس اور تعریفی انعامات پیش کیے گئے، جبکہ شدید گرمی کے موسم میں ان کی تازگی اور صحت کے پیشِ نظر ٹھنڈا گنے کا رس بھی پیش کیا گیا۔
عید کے ایام میں جب پوری یونین کمیٹی میں آلائشوں کی بروقت صفائی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج تھا،
ہم اپنی پوری صفائی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
چیئرمین آصف سراج قائم خانی
یوسی 10
❤️👏🌹
18/05/2026
✨ یو سی 10 کی روشن گلیاں — عوامی خدمت کا تسلسل ✨
عید الاضحیٰ اور آنے والے مذہبی و قومی تہواروں کے پیشِ نظر یو سی 10 میں خراب اور بند اسٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر بحال کروا دیا گیا ہے تاکہ عوام کو روشنی، سہولت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ الحمدللہ آج ہماری یو سی کی گلیاں دوبارہ روشن ہیں۔ 💡❤️
چیئرمین یو سی 10 آصف سراج قائمخانی ہمیشہ کی طرح ہر خوشی اور ہر تہوار پر اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چاہے عید ہو، بقرعید، 12 ربیع الاول، محرم الحرام، 14 اگست یا کوئی بھی قومی و مذہبی موقع — یو سی کی روشنی، صفائی اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ خدمت صرف کام نہیں بلکہ عوام سے محبت اور ذمہ داری کا احساس ہے۔
ان شاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ 🤝✨
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Hyderabad
71000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
