19/05/2026
وقار بھائی آپکی محبتوں کا شکریہ
پتراٹہ عظیم شاعر اسلم مرحوم کے فرذند میرے بڑے بھائی راجہ وقار اسلم صاحب کی طرف سے پرتکلف عشائہ اس موقع پر راجہ توقیر اسلم راجہ ماجد راجہ ناصر راجہ تیمور راجہ ثوبان راجہ ارسلان و دیگر بھی موجود بعد میں فرزند کرنل قیوم مرحوم اور اپنے بھائیوں راجہ افتخار راجہ منظور راجہ اختر اور طاہر قیوم کے ساتھ تفصیلی ملاقات حلقے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال اللہ پاک بھائیوں کو سلامت رکھے آمین
16/05/2026
اسلام آباد
حلقہ وسطی باغ پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنان کی ملاقات۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن اور حلقہ وسطی باغ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
15/05/2026
امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ وسطی باغ راجہ احسن طارق کی نوجوان وفد کے ہمراہ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ساتھ تفصیلی ملاقات حلقہ وسطی باغ کی سیاسی صورت حال پہ تفصیلی گفتگو
14/05/2026
مرکزی رھنما پاکستان تحریک انصاف راجہ احسن طارق اور مفتی شائد نسیم کی ملاقات راجہ کاشف کنگ بھی موجود ملاقات میں آئندہ الیکشن اور حلقے کی صورت حال پر تبادلہ خیال انشااللہ مل جل کر حلقے کی عوام کو باعزت کریں گے دونوں رہنماؤں کا ملکر چلنے اور بھرپور ایکٹیوٹی کرنی پر مکمل اتفاق انشااللہ حلقے میں سرپرائز دیں گے
14/05/2026
اسلام آباد
رہنما پی ٹی آئی و امید وار اسمبلی وسطی باغ راجہ احسن طارق کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ ملاقات آمدہ الیکشن کے حوالے سے مشاورت
29/04/2026
آزاد کشمیر کے باشعور عوام، خصوصاً حلقہ وسطی باغ کے نوجوانوں اور بزرگوں کے نام
وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست نے عوام کو مایوسی، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہ جماعتیں بار بار حکومت اور اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اسلیے اب نہیں تو کب؟ ہم نہیں تو کون؟
آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور ان چور و کرپٹ ٹولوں سے جان چھڑائیں۔ نوجوانو! آپ کو کھڑا ہونا پڑے گا۔ کیونکہ ہمیشہ کی طرح یہ فصلی بٹیرے دوبارہ آئیں گے—کبھی برادریوں کا چورن بیچیں گے، کبھی رشتہ داریوں کا سہارا لیں گے، کبھی حکومت کا لالچ دیں گے اور کبھی جعلی اسکیموں سے آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔
لیکن اس بار آپ نے ثابت کرنا ہے کہ وسطی باغ اور آزاد کشمیر کے لوگ باوقار، باہمت اور غیرت مند ہیں۔ ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں کہ کوئی بھی آئے اور ہمیں بہلا پھسلا کر لے جائے۔ ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگ ہیں۔
اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو واقعی عوام کے حقوق کے لیے لڑیں، نہ کہ صرف اقتدار کے لیے سیاست کریں۔ آپ کا ایک درست فیصلہ نہ صرف آپ کا بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی بدل سکتا ہے۔
یہ وقت ہے خودداری کا، شعور کا، اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔