06/06/2026
کوئٹہ آج
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی فائل فوٹو
تیزاب سے اس کی ایک آنکھ ضایع ہوگئی اور 70 فیصد جسم بھی جھلس گیا ، جس کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا ہے. کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔
ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر کے مطابق ملزم نے آج سول اسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مطلوب ملزم کی تلاش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں وہ ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او سول لائنز کا کہنا ہے کہ تیزاب حملہ کیس میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم بعد ازاں پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔.
23/05/2026
ایڈووکیٹ سنبل منیر کھوکھر ایڈوائزر مینارٹی کونسل پنجاب مسلم لیگ ن
ایک ایماندار اور محنتی وکیل خاتون ہیں جو وکالت کے ساتھ ساتھ سیاست بھی کر رہی ہیں وہ اپنے والد سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن منیر مسیحی کھوکھر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہیں انہوں نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا منشور سمجھا ہے اور لاہور میں بلا تفریق ہر کسی کی مدد کر رہی ہیں چاہیے جس کمیونٹی سے ہو یا جس پارٹی سے ہو وہ ہر اس فرد کا مکمل ساتھ اور مدد کر رہی ہے جسکو مدد کی ضرورت ہے چاہیے لیگل محاذ ہو یا کسی ادارے میں کوئی کام ہو
ایڈووکیٹ سنبل منیر کھوکھر ایک عوامی نمائندہ کے طور پر فیلڈ میں ہر وقت موجود ہوتی ہیں خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں خواتین کو نوکری میں درپیش مسائل ہوں یا معاشرے میں انکی اولین ترجیحات میں سب سے پہلے خواتین کے مسائل ہیں ایسے حقیقی نمائندے ہمارے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور خواتین کا سیاست میں آگے آنے سے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں