بسم اللہ الرحمن الرحیم
جمعیت علماء اسلام جھنگ کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، اطاعتِ الٰہی اور جذبۂ ایثار کی یاد دلاتی ہے۔ یہ دن ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات، مفادات اور نفسانی تقاضوں کو قربان کرنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔
آج کے اس مبارک دن پر ہم پوری امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے دعاگو ہیں۔ بالخصوص فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے نصرت و رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
آئیے! اس عید پر ہم غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں، اپنے معاشرے میں اخوت، برداشت اور اسلامی اقدار کو فروغ دیں، اور ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
عید الاضحیٰ مبارک
عمیر فاروق
جمعیت علماء اسلام، جھنگ
JUI Digital Media Cell Jhang
Jamiat Ulama-e-Islam Jhang
ابراہیمی معاہدہ دھوکہ ہے ،
کمیونسٹ نظام کے خلاف مسلمانوں کو ”اللہ“ کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور چین کے خلاف ”ابراہام معاہدہ“ پر دھوکہ دیا جا رہا ہے
ہم نے دونوں کو مسترد کیا
30 جنوری 2025
24/05/2026
ہمارے آباؤ اجداد نے انگریز کی مخبری نہیں کی جاگیرداروں نے انگریز کی فوج میں بندے بھرتی کروائے
جس کے عوض انہیں 100 دوسو مربع زمینیں ملی
ملک کے بڑے سرمایا کار پلازوں کے مالک ٹیکس نہیں دیتے، جس کا ملبہ غریب عوام پر گرتا ہے
اس جاگیر دارنہ نظام نے چھوٹے کسان کو رلایا
نوجوان رو رہے، ریڑھی والے کو رلایا، قوم رو رہی ہے
1 فیصد جاگیر دار ملک کی 22 فیصد جاگیر پر قابض ہے اگر ٹیکس دیں تو بجٹ کا خسارہ پورا ہو سکتا ہے
یہی جاگیر دار ملک پر قابض ہے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جاتا ہے
پٹرول کی قیمت میں لیوی کا خاتمہ بجلی پر ناجائز ٹیکسن آئی پی پی پیز سے معاہدے ختم کئے جائیں.
گندم امیر شہر کی ہوتی رہی خراب بیٹی مزدور کی فاقوں سے مرگئی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Jhang Sadar
35200
