18/02/2026
Dr. Abdul Jabbar, Additional Director Livestock and Fiaz Farooq, District Officer (Planning), called on District Accounts Officer Jhang, Shahzad Hussain (PA&AS).
During the meeting, they appreciated the various initiatives undertaken by the incumbent District Accounts Officer and acknowledged his efforts towards improving financial governance and service delivery.
The participants underscored the importance of enhanced coordination, teamwork and a shared commitment to strengthening public service. 🤝🇵🇰
31/01/2026
ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز) فیصل آباد ڈویژن، پنجاب فوڈ اتھارٹی امتیاز حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر جھنگ عدنان حیدر اور محمد سبطین ( پنجاب فوڈ اتھارٹی )نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا استقبال ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ جناب شہزاد حسین نے کیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ امتیاز حسین کا تعلق 42ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) سے ہے اور وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ جناب شہزاد حسین کے بڑے بھائی ہیں_
27/01/2026
صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ بیرسٹر مہر فضل عباس سدھانہ کی اپنے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ، جناب شہزاد حسین پھلروان صاحب سے ادارہ جاتی تعاون اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اہم ملاقات۔۔
27/01/2026
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ بیرسٹر مہر فضل عباس سدھانہ نے اپنے وفد کے ہمراہ جھنگ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین پھلروان صاحب (اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دفتر میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین پھلروان صاحب کے شفافیت، نظم و ضبط اور عوامی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا جبکہ جھنگ بار کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
24/01/2026
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین پھلروان سے انچارج ریسکیو 1122 جھنگ نے ایک خوشگوار اور یادگار ملاقات کی اور ان کو جھنگ آمد پر خوش آمدید کہا۔ جہاں باہمی احترام، ادارہ جاتی تعاون اور خدمتِ خلق کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے نیک تمناؤں اور خلوصِ دل کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
ایسی ملاقاتیں نہ صرف مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی ایک مضبوط، منظم اور ذمہ دار نظام کی بنیاد بنتی ہیں۔
22/01/2026
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ میں سائلین کی سہولت اور عوامی کے فوری ازالے کے لیے ایک اہم قدم
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ جناب شہزاد حسین پھلروان صاحب نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں آنے والے ہر سائل کے مسائل کو عزت، احترام اور قانون کے مطابق سنا اور حل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و عملہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں، غیر ضروری تاخیر، ٹال مٹول اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سائلین کو ان کے جائز قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری اور شفاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور شفاف نظام ہی ایک مضبوط اور ذمہ دار ریاست کی بنیاد ہے۔۔
21/01/2026
قاضی تنویر حسین صاحب کی بطور اکاؤنٹس آفیسر پرموشن کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ، شہزاد حسین پھلروان صاحب نے بطورِ خصوصی شرکت کی۔ اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور قاضی تنویر حسین صاحب کو پرموشن پر دلی مبارکباد دی گئی۔ شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
20/01/2026
جھنگ۔
پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ جھنگ کے وفد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین پھلروان صاحب سے ملاقات کی ،جھنگ میں انکی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
وفد میں ملک عمر حیات حسام صدر پنجاب ٹیچرز یونین، قیصر عباس سینئر نائب صدر، وسیم عباس سیال تحصیل صدر، ملک مدثر عباس لیگل ایڈوائزر شامل تھے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کی جانب سے یونین راہنماؤں کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام قابل احترام ٹیچرز کا کام ترجیحی بنیادوں پہ ہوگا اور میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
شہزاد حسین پھلروان صاحب نے چند دن پہلے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جھنگ کا چارج سنبھالا ہے آپ پاکستان اڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے کیڈر آفیسر ہیں 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھتے ہیں۔
20/01/2026
جھنگ: نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کا چارج سنبھالتے ہی سخت انتظامی اقدامات
جھنگ۔نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین نے چارج سنبھالتے ہی دفتر میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے ضلعی اکاؤنٹس آفس میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ’زیرو پینڈنسی‘ پالیسی نافذ کرتے ہوئے تمام زیر التواء کیسز نمٹا دیے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد حسین نے چارج سنبھالتے ہی دفتر میں موجود تمام فائلوں کا ازخود جائزہ لیا۔ قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز فوری طور پر منظور کر دیے گئے جبکہ جن معاملات میں خامیاں تھیں، ان پر اعتراضات عائد کر کے متعلقہ محکموں کو واپس بھجوا دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کوئی پرانا کیس زیر التواء نہیں۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے عملے کے لیے صبح 9 بجے حاضری کو لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار حکومت پنجاب کے ملازم ہیں اور عوام کی خدمت ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم کام چوری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی سہولت کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھے جائیں گے جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ شکایت سیل کا واٹس ایپ نمبر 0328-1725131 دفتر کے باہر نمایاں طور پر آویزاں کر دیا گیا ہے تاکہ شہری بلاواسطہ اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔
شہزاد حسین کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو عوامی حلقوں اور ملازمین کی تنظیموں نے سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک فعال اور دیانتدار افسر کی تعیناتی سے نہ صرف دفتر میں شفافیت بڑھے گی بلکہ ریٹائرڈ ملازمین اور دیگر سائلین کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔