پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کر لیا
بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کےمنشور کے مطابق جماعتی اور “ڈائریکٹ الیکشن” کےتحت ہوں گے
عدالت کے بحال کردہ موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گئی
9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، گجرات اور سیالکوٹ سمیت 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنیں گی جس کا سربراہ اور اس کا پینل براہ راست منتخب ہو گا (جنرل سیٹیں ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوں گی)
ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں اور مری سمیت ٹوٹل 15 میونسپل کارپوریشنز منتخب ہوں گی.
50 ہزار سے ڈھائی لاکھ آبادی والی 109 میونسپل کمیٹیاں بنیں گی
25 سے 50 ہزار آبادی والی 125 ٹاؤن کمیٹیاں بنیں گی
نچلی سطح پر نیبرہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز میں 13 افراد پر پینل منتخب ہوں گے
District lnformation Office Jhelum
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District lnformation Office Jhelum, Government Organization, Opposite DC house mehrbaan Road, Jhelum.
The District Information Office, Jhelum is the main communication wing of Government of the Punjab working to ensure rapid dissemination of information about government plans, policies and initiatives.
Mega Plantation Programme at bajwala forest jhelum.
جہلم( ): 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بجوالہ فاریسٹ میں کل بروز ہفتہ، 20 نومبر، دوپہر 12 بجے میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سیمت دیگر افسران شرکت کریں گی۔
17/11/2021
جہلم ( ) ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 15 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ویکسینیشن مہم کے لیے 332 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جس میں 415 تربیت یافتہ ورکرز اور 415 ہیلپرز شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ/روبیلا ویکسینیشن مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے 504,330 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، خسرہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر جا کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچا یا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جس طرح ضلع جہلم نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح یہ مہم بھی بھرپور طریقے سے کامیاب بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیمیں ویکسینیشن مہم کے لیے تیار ہیں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ کوآرڈینشن اور کوآپریشن کے ذریعے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔
باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
17 نومبر 2021
جہلم( ): 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بجوالہ فاریسٹ میں 20 نومبر بروز ہفتہ میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سیمت دیگر افسران شرکت کریں گی۔ تقریب میں 8 ہزار سے زائد سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد بھی شجرکاری میں حصہ لیں گے۔ تقریب میں 20 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔
15/11/2021
📢 خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع ہونے میں 1 دن باقی❗
15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں 👦🏻👧🏻 کو موذی مرض خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلئے خصوصی مہم شروع ہورہی ہے۔ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ 💉 ہر صورت لگوائیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ،ٹائر ،ربڑ پلاسٹک وغیرہ کی بذریعہ آگ تلفی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں پر مکمل پابندی عائد۔
RED Campaign running successfully in district Jhelum.
جہلم میں ریڈ کرونا ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔
01/11/2021
RED Campaign by primary and secondary health Department
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Jhelum
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
