05/06/2026
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اور ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان کی زیرِ نگرانی آج شہر جہلم میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں، ریسٹورنٹس اور ٹی اسٹالز کا معائنہ کیا گیا۔ مزید برآں، دو پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ سرکاری ہدایات اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
*کارروائی کے دوران تجاوزات کو فوری طور پر ختم کروایا گیا جبکہ تحصیل روڈ پر واقع میٹ اپ کیفے، کوئٹہ دربار ہوٹل اور کوئٹہ کیفے کو خلاف ورزیوں کے باعث سیل کر دیا گیا*۔ اس کے علاوہ متعدد دکانداروں کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر جہلم میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
پیرا فورس عوامی خدمت، قانون کی عملداری اور شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ شہریوں کے تعاون سے ایک صاف، منظم اور خوبصورت جہلم کی تعمیر ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پیرا فورس — عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار
03/06/2026
مویشی باڑے کے تنازعہ کے حوالے سے اہلِ علاقہ کے درمیان پیدا ہونے والے معاملے پر ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان نے دونوں فریقین کو دفتر طلب کیا، جہاں ان کی بات تفصیل سے سنی گئی۔
تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے اور مزید تنازعہ سے بچاؤ کے لیے موقہ پر EPO جاری کیا گیا۔ تاکہ معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جا سکے۔
پیرا فورس عوامی مسائل کے بروقت حل، انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے
03/06/2026
پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا نوٹیفکیشن جاری
بازار، دوکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل، کریانہ، جنرل اسٹور رات 9 بجے تک کھلیں رہیں گے، نوٹیفیکیشن
میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہے گی، نوٹیفیکیشن
ریسٹورنٹ، کیفے، کیٹریز، فوڈ آؤٹ لیٹس، سبزی اور فروٹ شاپس رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی، نوٹیفیکیشن
میڈیکل اسٹورز، جم، پٹرول پمپ، بیکریاں، تندور، ملک شاپ اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفیکیشن.
28/05/2026
ڈپٹی کمشنر جہلم، میر رضا اوزگن کی ہدایات اور ایس ڈی ای او پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن جہلم، شاہد ممتاز اعوان کی زیرِ نگرانی پیرا فورس عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی عوامی خدمت کے لیے سڑکوں پر متحرک ہے۔
پیرا فورس جہلم شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملات کی نگرانی کے لیے آر ڈبلیو ایم سی (RWMC) / ستھرا پنجاب کے عملے کے ساتھ شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہی ہے، جبکہ تجاوزات کے خاتمے، پرائس کنٹرول اور دیگر انتظامی امور پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
پیرا فورس عوامی خدمت، نظم و ضبط اور شہری مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
27/05/2026
عید کے پُرمسرت موقع پر عوامی خدمت کا سفر جاری! 🌙✨
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اور ایس ڈی ای او شاہد ممتاز اعوان پیرا کی زیرِ نگرانی میں، عید کے ایام میں پیرا فورس جہلم عوام کی سہولت، تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے۔
پیرا فورس کی جانب سے مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، نظم و ضبط اور شہری سہولیات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ اہلکار فیلڈ میں موجود رہ کر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
جہلم شہر کے عوام کی خدمت، امن و امان اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پیرا فورس ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہے۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰✨
26/05/2026
*ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن* کی ہدایات پر *شاہد ممتاز اعوان، ایس ڈی ای او پیرا* انفورسمنٹ اسٹیشن جہلم نے مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایس ڈی ای او شاہد ممتاز اعوان نے مویشی منڈی میں موجود مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے منڈی میں موجود سہولیات، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور مجموعی انتظامی امور کا بھی بغور جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پیرا فورس کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ مویشی منڈی میں غیر ضروری رش لگنے نہ دیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن صورت میں برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اہلکاروں کو یہ بھی تاکید کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا بدامنی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور مستعدی سے سرانجام دیں۔
دورے کے دوران شاہد ممتاز اعوان نے مویشی منڈی میں موجود شہریوں اور بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ عملے کو فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں نظم و ضبط، صفائی، ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اور سہولت کے ساتھ خرید و فروخت کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
24/05/2026
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحب کے ہمراہ مویشی منڈی میں انتظامات کو بہتر بنانے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پارکنگ، پانی کی فراہمی اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پیرا فورس کے اہلکاروں نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
23/05/2026
پریس ریلیز
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی عمران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جی ٹی روڈ پر قائم ریڑھیوں اور تجاوزات کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائیں گے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان نے کہا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی۔