12/04/2026
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeW-vXwBpY_G94Dkicf1tsJW2qC1uW-9Keo5YMcrsuLVldvkg/viewform
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamaat e Islami Johar Block 18, Political Party, Gulistan e Johar Block 18, Karachi.
12/04/2026
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeW-vXwBpY_G94Dkicf1tsJW2qC1uW-9Keo5YMcrsuLVldvkg/viewform
22/02/2026
*🌙 تقریبِ روزہ کشائی و فیملی افطار 🌙*
ان بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیےجو اس سال اپنا پہلا روزہ رکھ رہے ہیں 🤍
📅 11 رمضان (اتوار)
⏰ شام 5:15 بجے
📍 ہل ٹاپ بینکوئٹ (بلوچستان سجی کے قریب)
✨ پروگرام:
🔹 روزہ کشائی 12 سال تک کے بچوں کے لیے
🔹 ایک خاندان سے ایک بچہ
🎁 بچوں اور بچیوں کے لیے تحائف، انعامات اور دیگر سرگرمیاں
🍽️ اوپن فیملی افطار
📞 رجسٹریشن / معلومات:
0336-2484853
0333-3931504
0331-3251483
📝 رجسٹریشن کے لیے فارم لنک:
👉 https://forms.gle/p6xTFKgyns5iiGp49
زیرِ اہتمام
جماعتِ اسلامی فیصل کینٹ
*کراچی کے پڑھے لکھے بیٹوں سے "ایمان" کا ثبوت مانگنے والو... ڈوب مرو!* 💔🇵🇰
*پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی، کراچی کے ایک معزز گھرانے کا چشم و چراغ، سید مصعب اللہ حسینی—* جو خود انجینئر ہے، آئی ٹی پروفیشنل ہے اور جس کے تین بہن بھائی این ای ڈی (NED) جیسی مایہ ناز یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں—اسے سڑکوں پر گھسیٹا گیا، لہولہان کیا گیا اور پھر اس کی "مسلمانی" کا امتحان لیا گیا۔
🚨 سینئر صحافیوں کی پکار:
فیض اللہ خان: > "احتجاج کے دوران ایک نوجوان جس کے منہ سے خون رس رہا تھا، تھانیدار صاحب اسے گریبان سے کھینچتے ہوئے کلمہ سن کر مسلمانی چیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو صاحب! سوال بنتا ہے کہ کیا مظاہرین کے اسلام کو چیک کرنے کی ہدایات آپ کی طرف سے آئی ہیں یا پولیس نے یہ منصب خود سنبھال لیا ہے؟"
سید فیصل حسین:
"پولیس اہلکاروں کی بربریت اور ذہنیت چیک کریں، وہ کراچی کے نوجوانوں کو مسلمان سمجھنے کو بھی تیار نہیں۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کلمہ پڑھ کر سنانے کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ یہ کراچی کی تاریخ کا ہولناک واقعہ ہے!"
🔥 عدالت میں مصعب اللہ حسینی کا وہ جواب جو ہر ماں کی چیخ بن گیا:
آج سٹی کورٹ میں اس نوجوان نے پورے کراچی کی ترجمانی کرتے ہوئے ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا:
"تم ہمیں کیا کلمہ پڑھاؤ گے؟ ہماری مائیں روز ہمیں 'کلمہ' پڑھا کر گھر سے باہر بھیجتی ہیں... کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ اس 'شہرِ بے اماں' میں ان کا لال سلامت واپس آئے گا بھی یا نہیں؟"
"وہ ڈرتی ہیں کہ کہیں ان کا بیٹا کسی کھلے گٹر میں نہ گر جائے، کسی ڈمپر تلے نہ آ جائے، کسی اسٹریٹ کرمنل کی گولی کا نشانہ نہ بن جائے یا کسی آگ میں جھلس کر کوئلہ نہ بن جائے!"
مظلوم کا آخری سوال:
کیا کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اتنا بڑا جرم ہے کہ ہمیں اسرائیلی دہشتگرد سمجھ کر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے؟ یاد رکھو! اگر اپنے حق کے لیے نکلنا جرم ہے، تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے۔
الحمد للہ، قائدین جماعت اسلامی دھرنہ کے پورے وقت ساتھ رہنے، فاشسٹ سندھ حکومت کی پولیس کے بھیس میں ڈکیٹوں کو نہتے عوام اور جین زی پر مسلط کرکے شیلنگ، فائرنگ، لوٹ مار، تشدد کو سہا اور پھر ساری رات کارکنان کی خیرخبر اور رہائی کی کوشش میں مصروف رہے، دوستو! یہ کوئی مفاد پرستوں کا ٹولہ نہیں ہے جو عوام کو مشکل میں ڈال کر اپنے گھروں پر آرام کرتا ہے ، نہیں بلکہ سن لیں کہ خبر یہ ہے :
الحمد للہ! جماعت اسلامی کی قیادت نے گرفتار شدگان کو تنہا نہیں چھوڑا۔
رات گئے تک نائب امیر جماعت اسلامی جناب مسلم پرویز صاحب کراچی کی قیادت میں کے ایم سی اپوزیشن لیڈر فوکل پرسن نعمان الیاس، یو سی چیئرمین عمیر اکرم، کاشف الدین شمسی اور دیگر ذمہ داران اور کارکنان کے ہمراہ پہلے درخشاں تھانے جا کر ایم پی اے محمد فاروق صاحب کو بازیاب کروایا اور پھر ان کے ہمراہ تمام گرفتار شدگان کی تلاش میں پورے ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کے دورے کئے اور معلومات اکھٹی کیں۔ تمام رات کی جستجو کے بعد صبح ساڑھے سات بجے واپس ادارہ نور حق پنہچے۔ ان شا اللہ جس استقامت کا مظاہرہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے وہ کراچی کے حقوق کے حصول کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔
14/02/2026
کراچی کی شان جماعت اسلامی
05/02/2026
کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی،
ظلم و جبر کے خلاف آواز،
اور حقِ خودارادیت کے مطالبے کے لیے
5 فروری - یومِ یکجہتیٔ کشمیر ریلی
جیل چورنگی تا داؤد یونیورسٹی
سہ پہر 3 بجے
کراچی کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل!
کشمیر بنے گا پاکستان
جماعتِ اسلامی یوتھ کراچی
30/01/2026
جینے دو کراچی مارچ
3 بجے دن - یکم فروری 2026
شاہراہِ فیصل
خصوصی خطاب: حافظ نعیم الرحمن (امیر جماعت اسلامی پاکستان)
24/01/2026
میڈل تیاری کے مراحل میں