قریشی مارکیٹ عوامی محلہ کمیٹی کی جانب سے
عید الاضحیٰ 2026 کے پُرمسرت موقع پر
تمام اہلِ اسلام اور بالخصوص قریشی مارکیٹ کے معزز رہائشیوں کو
دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقے آپ سب کی قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے
اور آپ کی زندگیوں کو امن، خوشحالی، صحت اور بے شمار برکتوں سے بھر دے۔
عید مبارک 🌙✨
Qureshi Market Awami mohalla committee Orangi Town
“Dedicated to solving local issues and serving the community.”
الحمدللہ
آج شاہ ولی اللہ نگر محلہ کمیٹی کے معزز اراکین کی قریشی مارکیٹ محلہ کمیٹی کے دفتر میں آمد ہوئی۔
ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، فلاحی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انشاء اللہ ایسے روابط سے علاقے میں مزید بہتری اور اتحاد کو فروغ ملے
03/05/2026
03/05/2026
گرمی / ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے خاص خیال رکھنے کی ہدایات
گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل تدابیر پر لازمی عمل کریں:
زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے 4 بجے تک۔
ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ جسم ٹھنڈا رہے۔
سر کو دھوپ سے بچانے کے لیے ٹوپی، کپڑا یا چھتری کا استعمال کریں۔
باہر کام کرتے وقت وقفے وقفے سے سایہ دار جگہ پر آرام کریں۔
بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔
ہیٹ اسٹروک کی علامات (چکر، سر درد، کمزوری) کی صورت میں فوراً ٹھنڈی جگہ پر منتقل کریں اور طبی مدد حاصل کریں۔
اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، محفوظ رہیں محفوظ رکھیں۔
السلام علیکم،
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ رات سے ہمارے علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں روشنی کا بہتر انتظام ہو سکے اور سیکیورٹی میں اضافہ ہو۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں تعاون کریں اور اپنی قیمتی آراء بھی ضرور دیں۔
شکریہ۔
03/05/2026
opening Ceremony 25 April 2026
تعارف – محلہ کمیٹی قریشی مارکیٹ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
یہ قریشی مارکیٹ محلہ کمیٹی کا تعارفی پیغام ہے۔ اس کمیٹی کا آغاز ہم نے اپریل کے مہینے میں کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کے فلاحی کاموں کو منظم انداز میں انجام دینا ہے۔
ہمارے علاقے میں مختلف بنیادی مسائل موجود ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے، جن میں شامل ہیں:
سیوریج کے مسائل
اسٹریٹ لائٹنگ کے مسائل
پانی کی فراہمی کے مسائل
صفائی ستھرائی کے مسائل
سیکیورٹی سے متعلق مسائل
اور عوامی (لوگوں کے) دیگر روزمرہ مسائل
اس کے ساتھ ساتھ ہمارے علاقے میں بہت سے ایسے افراد بھی موجود ہیں جو مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسے مستحق افراد کی نشاندہی کر کے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
ہم اس کمیٹی کے ذریعے اہلِ خیر اور صاحبِ استطاعت افراد سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں۔ اسی طرح ہم عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل ہم تک پہنچائیں تاکہ ہم ان کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں۔
اگر کوئی حضرات اپنے ہاتھوں سے مستحق افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ہمارے ذریعے یہ فلاحی کام انجام دے سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم آپ کے تعاون سے ضرورت مند افراد تک صحیح طریقے سے مدد پہنچائیں گے۔
یہ کمیٹی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت قائم کی گئی ہے تاکہ علاقے کے مسائل متعلقہ اداروں تک پہنچ سکیں اور ان کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔
ہم تمام اہلِ علاقہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں اور کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
جزاک اللہ خیرمحلہ کمیٹی قریشی مارکیٹ
With SHO iqbal market Orangi Town Qureshi Market Awami mohalla committee Orangi Town
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
75800
