ANP Malir Karachi

ANP Malir Karachi

Share

Committed to peace, democracy, development, and social justice.

Welcome to the official page of Awami National Party (ANP) District Malir, Karachi. 🚩
Carrying forward the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by Bacha Khan.

12/06/2026

شہید عبدال جلیل — انصاف کے منتظر
شہید عبدال جلیل وہ بہادر آواز تھے جو اپنے علاقے میں منشیات کے ناسور کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی۔ انہوں نے نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی، مگر افسوس کہ ظالم عناصر نے اس آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی کوشش کی۔
کئی ماہ گزر چکے ہیں، لیکن آج تک شہید عبدال جلیل کے قاتل قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے۔ انصاف میں یہ تاخیر نہ صرف شہید کے اہلِ خانہ کے زخموں کو تازہ رکھے ہوئے ہے بلکہ عوام کے دلوں میں بھی بے چینی اور مایوسی پیدا کر رہی ہے۔
یہ صرف ایک فرد کا قتل نہیں، بلکہ حق، سچ اور انصاف کی آواز پر حملہ ہے۔ اگر ایسے واقعات پر خاموشی اختیار کی گئی تو معاشرے میں ظلم اور جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے والے افراد خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گے۔
ہم متعلقہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے حکام اور حکومتِ وقت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید عبدال جلیل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
شہید عبدال جلیل کو انصاف دو!
قاتلوں کو فوری گرفتار کرو!
منشیات فروشوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے!
خاموشی نہیں، انصاف چاہیے!

11/06/2026

Mung Ba Khatmao Da Khataono Raaj #ملیر

11/06/2026

Zu Ba Lewani Dargam #ملیر #احتجاج

10/06/2026

شہید عبدال جلیل…
ایک آواز جو منشیات کے خلاف اٹھی،
اور ظلم نے اسے خاموش کرنے کی کوشش کی۔

آج 120 دن گزر چکے ہیں…
مگر انصاف اب تک نہیں ملا!

یہ صرف ایک انسان کا قتل نہیں،
یہ ہمارے معاشرے کے ضمیر کا قتل ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں:
قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے!

08/06/2026

انصاف کے منتظر! 🩸
​سابق صدر یو سی مظفرآباد، عبدالجلیل خان یوسفزئی کی شہادت کو 119 دن گزر چکے ہیں، مگر انصاف اب بھی لاپتہ ہے۔ قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
​خاموشی جرم ہے! اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے حق اور انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام ہونے والے اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔
​ تاریخ: 14 جون 2026 (بروز اتوار)
🕔 وقت: شام 5 بجے
📍 مقام: ہسپتال چورنگی، لانڈھی ملیر

08/06/2026

یوسی مظفرآباد کے سابقہ صدر
عبدالجلیل خان یوسفزئی کو
10 فروری 2026ء کو شہید کیا گیا۔ ❗

عبدالجلیل خان یوسفزئی نے اپنے علاقے میں منشیات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی اور اس ناسور کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔

ان کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں! ⚖️ کیا منشیات کے خلاف آواز اٹھانا جرم ہے؟

کیا سچ بولنے والوں کو ہمیشہ خاموش کیا جائے گا؟
📍 مقام: ہسپتال چورنگی، لانڈھی ملیر
تاریخ: 14 جون 2026ء (اتوار)
⏰ وقت: شام 5 بجے

انصاف کے لیے نکلیں — خاموشی جرم ہے!

Photos from ANP Malir Karachi's post 08/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر یوسی 10 یوسی ریڑھی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت یوسی صدر منعقد ہوا، جس میں خصوصی طور پر ضلعی قیادت اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں علاقے کو درپیش عوامی مسائل، خصوصاً گیس، پانی اور بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے اپنے سوالات اور تجاویز پیش کیں، جن پر ضلعی قیادت نے تفصیلی روشنی ڈالی۔
اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر نذیر خان یوسفزئی، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان یوسفزئی،صوبائی لیبر سیکریٹری انور زیب مشر ،نائب صدر نور کریم ، جوائنٹ سیکریٹری محمد خان،جوائنٹ سیکریٹری محمد اسحاق ، یوسی صدر سردار علی ، یوسی جی ایس انعام الحق ، سینئر نائب صدر اکرام خان نے شرکت اور کارکنان سے خطاب کیا۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ کارکنان نے عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
منجانب: انفارمیشن ڈیسک عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر

Photos from ANP Malir Karachi's post 07/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کے وفد نے آج سابقہ ضلعی لیبر سیکریٹری عزیز خان کی ھمشیرہ کے انتقال پر انکی ایک روزہ دعا میں شرکت کی ، غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
وفد میں ضلعی سینئر نائب صدر نذیر خان یوسفزئی ، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان یوسفزئی ، ضلعی نائب صدر نور کریم ، ضلعی جوائنٹ سیکریٹری محمد خان ، صوبائی لیبر سیکریٹری انور زیب خان ، مرکزی کمیٹی کے ممبر عاشق علی ، اے این پی یوسی شیرپاو کے نائب صدر منصور علی ، یوسی مظفرآباد کے سخی الرحمن ، عبیداللہ خان و دیگر ساتھی شامل تھے۔
منجانب: انفارمیشن ڈیسک عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Quaidabad , Malir
Karachi
75160