08/05/2026
معرکہ حق
اور حق غالب آگیا!!
ایم کیو ایم پاکستان کے تحت آج مورخہ 9 مئی 2026 بروز ہفتہ شام 6 بجے کراچی پریس کلب سے متصل سڑک پر معرکہء حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
08/05/2026
وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت نادرا وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر ایک مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم قائم کرے گا جس سے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق، ٹریکنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں اور ملک اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ حکومت کا ہدف 2030 تک اس بیماری کا خاتمہ ہے، جبکہ پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے اسلام آباد سے کیا جائے گا۔
07/05/2026
پروفیسر سعید اختر نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر میں آگاہی مہمات، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
07/05/2026
مسٹر شاہ رخ (ڈائریکٹر جیو) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی، صحتِ عامہ، خاندانی منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران میڈیا کے مثبت کردار اور قومی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
07/05/2026
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے وزیرِاعظم صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات، جس میں صحت کارڈ پروگرام کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ وفاقی وزیرِ صحت نے عوام کو معیاری اور آسان طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔