31/05/2026
Bannu Wildlife Division Awareness Campaign
During the hot summer season, birds and wildlife face severe water shortages. We appeal to all citizens to place clean water in open and safe places for birds and to avoid activities that may cause forest fires.
Every drop of water saves a life, and every protected tree secures our future.
03/05/2026
خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کا ضابطہ جاری — قدرتی توازن کے تحفظ کے ساتھ ذمہ دارانہ شکار کی اجازت دی گئی ہے۔
پشاور (لطیف الرحمان): محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قانون کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے لیے روسی فاختہ (Russian Dove) کے شکار سے متعلق باضابطہ ضابطہ جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بایوڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت اختیار کردہ اختیارات کے مطابق کیا گیا ہے، جس کا مقصد فطری حسن کی بقا اور پرندوں کی آبادی کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2025-26 کے دوران روسی فاختہ کے شکار کی اجازت صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں ہوگی، اور یہ سہولت صرف ان افراد کو حاصل ہوگی جو باقاعدہ سمال گیم شوٹنگ لائسنس کے حامل ہوں گے۔ یہ ضابطہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور 31 مئی 2026 تک مؤثر رہے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ ایام کے علاوہ شکار کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر شکاری کے لیے روزانہ زیادہ سے زیادہ 8 پرندوں کی حد مقرر کی گئی ہے۔
مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر فی پرندہ 5,000 روپے بطور جرمانہ عائد ہوگا، اس کے علاوہ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ طلوعِ آفتاب سے قبل اور غروبِ آفتاب کے بعد شکار مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔محکمہ جنگلی حیات کی ٹیمیں پرندوں کی آبادی کی مسلسل نگرانی کریں گی، اور ضرورت پڑنے پر شکار پر فوری پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
محکمہ نے عوام، خصوصاً شکاری حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ جنگلی حیات نہ صرف ماحولیاتی توازن کی ضامن ہے بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ایک قیمتی امانت بھی ہے۔ ذمہ دارانہ رویہ ہی اس امانت کی بقا کی ضمانت بن سکتا ہے۔
محکمہ کے ترجمان لطیف الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا ماحولیاتی تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں جنگلات کے فروغ، جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی شامل ہے۔ روسی فاختہ کے شکار کا یہ ضابطہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو پائیدار ترقی اور فطرت سے ہم آہنگ طرزِ زندگی کو فروغ دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Environment & Wildlife Department Khyber PakhtunkhwaGGovernment of Khyber PakhtunkhwaDDirectorate General Information KhanKKhyber Pakhtunkhwa Wildlife DepartmentCChitral Wildlife DivisionCChief Secretary Khyber PakhtunkhwaCChief Minister Khyber Pakhtunkhwa
29/03/2026
عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش🙏
برائے مہربانی ان کونج (کر کرے) پرندوں کا خیال رکھیں جو ان دنوں ہمارے علاقوں سے گزر رہے ہیں۔ یہ ہمارے مہمان ہیں، لہٰذا ان پر ہوائی فائرنگ کر کے انہیں خوفزدہ نہ کریں بلکہ انہیں اپنی مرضی سے آنے اور جانے دیں۔
یہ پرندے بہت دور دراز علاقوں سے ہجرت کر کے آتے ہیں اور اپنی منزل کی طرف سفر میں ہوتے ہیں جہاں جا کر یہ افزائش نسل کرتے ہیں۔ اگر فائرنگ کی وجہ سے یہ زخمی ہو جائیں تو راستے میں ہی گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جو نہ صرف ایک بڑا ماحولیاتی نقصان ہے بلکہ ان بے زبان پرندوں پر ظلم بھی ہے۔
لہٰذا خدارا فائرنگ کر کے ان کو نہ ماریں اور ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔ ان پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی اس سے منع کریں۔
یہ ہماری اخلاقی، انسانی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ہم ان بے زبان پرندوں پر رحم کریں اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
از طرف محکمہ وائلڈ لائف ڈویژن بنوں
#کونج #شکار
24/03/2026
EHSAAS-E-SHAJAR TREE PLANTATION CAMPAIGN
On the occasion of Pakistan Day, Bannu Wildlife Division actively participated in the Ehsaas-e-Shajar plantation campaign under the supervision of the Divisional Forest Officer. Plantation activities were carried out across various wildlife facilities of the Division to ensure proper management, effective monitoring, and higher survival rates of the planted saplings.
20/03/2026
بنوں وائلڈ لائف ڈویژن کی جانب سے تمام اسٹاف اور اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
اس پُرمسرت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، خوشحالی اور کامیابی عطا فرمائے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
میر اسلم خان
ڈویژنل فارسٹ آفیسر، بنوں
03/03/2026
World Wildlife Day Celebration at Bannu Pheasantry (3rd March)
Today, World Wildlife Day is jointly celebrated by the Bannu Wildlife Division and the North Waziristan Wildlife Division at Bannu Pheasantry.
The event is attended by Mr. Mir Aslam Khan, DFO Bannu, and Mr. Shahid Khan, DFO North Waziristan, along with SDWOs and wildlife staff from both divisions.
World Wildlife Day is observed every year to raise awareness about the importance of protecting wildlife and their habitats. During the celebration, the officers highlight the significance of conservation, the role of biodiversity in a healthy environment, and the collective responsibility to safeguard wildlife for future generations.