Aurangzeb Khan PS-88 Malir

Aurangzeb Khan PS-88 Malir

Share

President Pakistan People's Party PS-88 District Malir Karachi �

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 05/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پی پی پی پی ایس 86 کے صدر و چیئرمین ابراھیم حیدری ٹاؤن نظیر احمد بھٹو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال، ابراھیم حیدری ٹاؤن میں پی ایس 88 کی شامل یوسیز میں عوامی مسائل اور ترقیاتی اسکیموں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی پی رہنماء حسن قیوم بھی موجود تھے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 31/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پیپلزپارٹی سندھ کے رابطہ سیکرٹری نعمان شیخ اور پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اعجاز سومرو سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پارٹی کو مزید فعال، مستحکم اور منظم بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اورنگزیب خان کے ہمراہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 88 کے صدر حضرت علی گجر، یوسی شیرپاؤ کے سینئر نائب صدر عنایت حسین شاہ، محمد علی بلوچ اور حسن قیوم بھی موجود تھے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 29/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان سے آج عید الاضحیٰ کے تیسرے روز ان کے دفتر میں پارٹی عہدیداروں، بلدیاتی نمائندوں اور جیالوں نے ملاقات کی اور انہیں عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس پروقار موقع پر جہاں باہمی خیرسگالی اور عید کی خوشیوں کا اظہار کیا گیا، وہیں اورنگزیب خان کی قیادت میں حلقے میں جاری عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیز کرنے اور پارٹی امور کو مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 88 کے صدر حضرت علی گجر، سینئر نائب صدر ظہور اقبال، صدر یوسی شیرپاؤ ولی اللہ، سینئر نائب صدر عنایت حسین شاہ، سردار عتیق، عطاءاللہ، باسط درانی، صمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے اورنگزیب خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے کی سربلندی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

29/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر جناب اورنگزیب خان آج عید الاضحیٰ کے تیسرے روز، بعد نمازِ جمعہ داؤد چورنگی آفس میں موجود ہوں گے؛ لہذا جو عہدیداران، کارکنان اور پارٹی کے دیگر رفقاء ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دینا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ آفس پہنچ کر باہمی ملاقات کریں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

22/05/2026

کراچی کے افق پر ترقی کا ایک نیا شاہکار! شاہراہِ بھٹو شہر کی خوبصورتی، جدت اور معاشی رونق کی علامت بن کر تیار ہے۔ اس شاندار منصوبے کا باقاعدہ افتتاح آج 22 مئی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔ ابھرتا کراچی، بدلتا پاکستان!

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 08/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ اور جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو نے پی ایس 88 ملیر کے تحت قائم کردہ 'استقبالیہ کیمپ' کا دورہ کیا، جہاں پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان، جنرل سیکریٹری محمد حسن بلوچ اور انفارمیشن سیکریٹری طارق جان سمیت دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ کیمپ پی پی پی کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام 9 مئی کو شام 5 بجے سی ویو کلفٹن پر منعقد ہونے والے "جشنِ معرکہ حق" کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے سلسلے میں لگایا گیا ہے؛ اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی ایس 89 ملک وہاب اور وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن سید مزمل شاہ بھی ضلعی قیادت کے ہمراہ موجود تھے۔ قیادت نے کارکنان سے ملاقات کے دوران کل نکلنے والی ریلی اور جشن کے انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملیر کے جیالے بھرپور قوت کے ساتھ سی ویو پہنچ کر 9 مئی کو 'معرکۂ حق' کی فتح کے طور پر منائیں گے۔

🇵🇰

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 06/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان کی زیرِ صدارت جنرل سیکریٹری محمد حسن بلوچ کی رہائش گاہ پر ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس 88 کے تمام تنظیمی عہدیداران اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری محمد حسن بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری طارق جان اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ملیر نعیم عباسی سمیت تمام یوسیز کے صدور، جنرل سیکریٹریز، انفارمیشن سیکریٹریز، یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز موجود تھے۔ اس موقع پر 09 مئی کو کراچی ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والے پروگرام "معرکۂ حق" کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ساتھی سہ پہر 04 بجے داؤد چورنگی پر جمع ہوں گے، جہاں سے ایک عظیم الشان ریلی کی صورت میں سی ویو روانگی ہوگی۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Photos from Aurangzeb Khan PS-88 Malir 's post 05/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے (پی پی پی) ضلع ملیر کے صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کی زیرِ صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں اراکینِ سندھ اسمبلی، ڈپٹی میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمینز، ضلعی اور تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے 9 مئی کو سی ویو پر "معرکۂ حق" کی فتح اور پاکستان کی کامیابی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن منایا جائے گا، جس کے لیے تمام پی ایس کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے حلقوں سے ریلیاں نکال کر شام 5 بجے جشن کے مقام پر پہنچیں۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پاک فوج نے عوامی طاقت سے دشمن کو شکست دے کر پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کو ثابت کیا ہے، لہٰذا پورے ملیر کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام عہدیداران کو اپنے علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگانے اور جشن کی تیاریوں کو بھرپور انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Main Office Dawood Chowrangi
Karachi
75050