Mazloom Awami Tehreeq Sindh

Mazloom Awami Tehreeq Sindh

Share

Chairman:Haji Sadiq Khan achakzai

A people-centric social and welfare movement in Sindh, raising the voice of oppressed communities through peaceful struggle for justice, equality, and human dignity.

12/06/2026

مظلوم عوامی تحریک پاکستان 🇾🇪
جمعہ مبارک

10/06/2026

کشمیر میں اس وقت لاکھوں لوگ اپنے بنیادی حقوق، خود اختیاری اور بہتر زندگی کے مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ لاکھوں لوگ غدار ہیں؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے اکثر اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کو غداری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حالانکہ اپنے حقوق، انصاف، برابری اور باعزت زندگی کا مطالبہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مظلوم عوامی تحریک پاکستان کا مؤقف ہے کہ کشمیر کے عوام، بالخصوص پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے باشندوں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور انہیں آئینی، سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق فراہم کیے جائیں۔ مسائل کا حل طاقت، دباؤ یا الزامات میں نہیں بلکہ مذاکرات، افہام و تفہیم اور باہمی احترام میں پوشیدہ ہے۔
ہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے نمائندوں کے ساتھ فوری طور پر ٹیبل ٹاک اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ تمام مسائل کو پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کیا جا سکے۔ عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے اسے سننا اور اس کا احترام کرنا ہی پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔
مظلوم عوامی تحریک پاکستان کشمیری عوام کے جمہوری، آئینی اور انسانی حقوق کی حمایت کرتی ہے اور تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ معاملات کو دانشمندی، برداشت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
جاری کردہ:
نعمت اللہ خان
انفارمیشن و پریس سیکرٹری
مظلوم عوامی تحریک پاکستان :::

09/06/2026

مظلوم عوامی تحریک پاکستان 🇾🇪
سوشل میڈیا کراچی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Karachi