Local Government Sindh

Local Government Sindh

Share

Official Page of the Local Government Department, Government of Sindh. Providing updates, initiatives, public service information, and official announcements.

01/06/2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکریٹری بلدیات، اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی ایم ڈی اے، سی او او واٹر بورڈ، ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔

سیکریٹری بلدیات نے ترقیاتی منصوبوں 2026-27 کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ملیر ڈیولپمنٹ، لیاری ڈیولپمنٹ، سہون ڈیولپمنٹ اور واٹر بورڈ کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

بارش کے پانی کو زیرِ زمین ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری والی اسکیموں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

جاری اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

آنے والے بجٹ میں کے ایم سی، میگا پروجیکٹ، کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایس ڈی اے کی اسکیمیں بھی شامل کی جائیں۔

پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیمیں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

01/06/2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پہلی حج فلائٹ PF-723 کے ذریعے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کا کراچی ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ بھی موجود تھے۔

سید ناصر حسین شاہ نے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔

حجاج کرام پوری قوم کے لیے دعاؤں، رحمتوں اور برکتوں کا پیغام لے کر وطن واپس آئے ہیں، سید ناصر حسین شاہ۔

حج کی سعادت مکمل کرنے پر تمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، سید ناصر حسین شاہ۔

کراچی ائیرپورٹ پر پہلی حج پرواز سے 163 حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے۔

حج آپریشن کے دوران ماضی کے مقابلے میں شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے، سید ناصر حسین شاہ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم نے حجاج کرام کی بہترین خدمت کی، سید ناصر حسین شاہ۔

سعودی عرب میں پاکستان ایمبیسی اور وفاقی حکومت کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، سید ناصر حسین شاہ۔

ان شاء اللہ آئندہ سال حج انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ۔

حجاج کرام کا والہانہ استقبال سندھ حکومت کی جانب سے ان کے احترام اور تکریم کا اظہار ہے، سید ناصر حسین شاہ۔

سندھ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے حجاج کرام کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔

سید ناصر حسین شاہ نے حجاج کرام کی عبادات کی قبولیت اور وطن

27/05/2026

عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر پوری امتِ مسلمہ اور اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ یہ مقدس دن ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہمارے وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔ آمین۔

26/05/2026

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ۔

تمام امتِ مسلمہ اور عازمینِ حج کو حجِ مبارک۔

24/05/2026

قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے۔ ایک ایک شہید کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مزید جانیں بچائی جا سکیں۔

دہشت گردوں کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی چمن پھاٹک ٹرین دھماکے کی شدید مذمت

24/05/2026

عوامی ریلیف اور بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبے سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

24/05/2026

سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبائی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

22/05/2026

شاہراہِ بھٹو حکومتِ سندھ کا ایک تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، جو وزیرِ اعلیٰ سندھ کی قیادت میں محکمۂ بلدیات اور محکمہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔ یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس نے سندھ کو عالمی سطح پر ایک منفرد مقام دیا۔

تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور سندھ حکومت کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

22/05/2026

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ حکومت صوبے کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

22/05/2026

خدمت میں سب سے آگے سندھ صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ ایک پہچان ہے، ایک عوامی خدمت کا ایمان ہے۔ یہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے وعدوں کا مان ہے اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دن رات محنت کا عنوان ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi