09/05/2026
Golden Opportunity for the Aware Citizens of Sindh to Serve the Public and Protect Communities!
Consumer Pakistan, in collaboration with Civil Defence, is inviting applications from talented, responsible, and disciplined individuals across various districts of Interior Sindh to join public service initiatives in the fields of emergency response, community support, and civic protection.
If you are committed to playing a professional role in citizen safety, rescue services, and humanitarian support, then joining the Warden, Rescue, and First Aid Wing can be a prestigious and career-enhancing opportunity for you.
Selected candidates will receive modern training, practical skill development, and a respectable chance to serve their district and local community.
As registrations are limited, interested individuals are encouraged to submit their applications as early as possible.
07/05/2026
کنزیومر پاکستان اپنی بہادر افواجِ پاکستان، پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ، رینجرز، پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ہم اپنے وطن کے ان محافظوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو دن رات پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
افواجِ پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
04/05/2026
4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے
آج ہم اُن بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ آگ کے شعلوں میں گھرے ہوئے یہ ہیرو نہ صرف آگ بجھاتے ہیں بلکہ امید، ہمت اور انسانیت کو زندہ رکھتے ہیں۔
کنزیومر پاکستان سول ڈیفنس ڈویژن اس موقع پر تمام فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتا ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔
آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ:
آگ سے بچاؤ کے اصول اپنائیں گے
احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے
اپنے اردگرد لوگوں کو بھی محفوظ بنائیں گے
محفوظ شہری، مضبوط پاکستان
29/04/2026
کنزیومر پاکستان اور سول ڈیفنس انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام فائر فائٹنگ کورس کی تربیت اور عملی مشقیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ 🔥
یہ تربیت نہ صرف ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے بلکہ قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شرکاء جدید تکنیکوں اور عملی مہارتوں کے ذریعے خود کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر تیار کر رہے ہیں۔
#پاکستان
17/04/2026
سندھ کے باشعور شہریوں کے لیے عوامی خدمت اور شہری تحفظ میں شمولیت کا سنہری موقع!
کنزیومر پاکستان، سول ڈیفنس کے تعاون سے سندھ کے مختلف اضلاع (انٹیریئر سندھ) میں عوامی خدمت، نظم و ضبط، اور ایمرجنسی ریسپانس کے شعبوں میں باصلاحیت، ذمہ دار اور نظم و ضبط کے حامل افراد سے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔
اگر آپ شہری تحفظ، ریسکیو سروسز، اور کمیونٹی سپورٹ میں پیشہ ورانہ کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو وارڈن، ریسکیو اور فرسٹ ایڈ ونگ میں شمولیت آپ کے کیریئر کے لیے نہایت مؤثر اور باوقار قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
منتخب امیدواروں کو جدید تربیت، عملی مہارتوں کی تیاری، اور اپنے ضلع و کمیونٹی کی خدمت کا ایک باوقار موقع فراہم کیا جائے گا۔
چونکہ رجسٹریشن محدود ہے، اس لیے خواہشمند افراد سے گزارش ہے کہ بروقت اپنی درخواست جمع کروائیں۔
17/04/2026
کنزیومر پاکستان — اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں!
کیا آپ بھی روزمرہ زندگی میں ناانصافی کا شکار ہیں؟
اب فکر کی کوئی بات نہیں!
کنزیومر پاکستان آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اگر آپ کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہے تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں:
آن لائن خریداری میں فراڈ یا غیر معیاری اشیاء،
جعلی برانڈز اور نقلی مصنوعات،
مہنگائی، اوور چارجنگ یا بلنگ مسائل،
ناقص الیکٹرانکس یا سروسز،
ریسٹورنٹس اور فوڈ کوالٹی کے مسائل،
ٹرانسپورٹ یا ٹریول سے متعلق شکایات،
موبائل کمپنیز یا بینکنگ فراڈ،
میڈیکل یا ادویات سے متعلق شکایات
ہم آپ کی آواز کو متعلقہ اداروں تک پہنچاتے ہیں
قانونی رہنمائی اور مکمل سپورٹ فراہم کی جاتی ہے
ابھی رابطہ کریں:
0341-3336665 | 021-99333955
🌐 www.consumerpakistan.com
اپنے حقوق کے لیے خاموش نہ رہیں — آج ہی آواز اٹھائیں!