JUI Lahore City
جمعیت کا مقصد جمعیت کا پغام
خدا کی زمین پر خدا کا نظام
04/06/2026
18 ذُوالحجۃ بمطابق 04 جون یومِ شہادت امیر المومنین، ذُوالنورین، سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ
03/06/2026
4June 2026انشااللہ
28/05/2026
28 مئی 1998 یوم تکبیر
26/05/2026
تمام عالم اسلام کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہو ❤️
22/05/2026
پنجاب گورنر ہاؤس اور پشاور گورنر ہاؤس میں بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان پیس کونسل کے چیئرمین محترم سید اسامہ اجمل قاسمی صاحب کو پر تکلف عشائیہ دیا جس میں حلقہ جامعہ قاسمیہ شاہدرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا حمزہ انور
یوسی 8 کے امیر مولانا اویس بٹ صاحب یوسی 1 کے رہنما جناب ملک اسامہ صاحب تاجر شخصیت جناب معظم بٹ صاحب نے بھی شرکت کی
منجانب رہنماء جےیوآئی تحصیل لاہور سٹی حافظ ابوہریرہ
22/05/2026
مہنگائی کیخلاف احتجاج
14/05/2026
جمعیت علمائے اسلام یو سی 65 اسلام پورہ ساندہ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان، بھرپور تربیتی کنونشن و پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، کارکنان اور وابستگانِ جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے جماعتی وابستگی اور دینی حمیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس پروقار اجتماع میں امیر جمعیت علمائے اسلام سٹی لاہور حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سٹی لاہور حضرت مولانا عبیداللہ صاحب، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرحمن صاحب، ناظم تبلیغ مولانا عبدالشکور صاحب، ناظم مالیات قاری غلام حسین فاروقی صاحب ودیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت فرمائی۔
یہ بابرکت تربیتی کنونشن حضرت مولانا محمد کاشف ندیم صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جبکہ حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب، حضرت مولانا عبدالغفور صاحب اور ان کی پوری ٹیم کی شب و روز محنت، اخلاص اور خصوصی کاوشیں اس کامیاب پروگرام کی اصل روح ثابت ہوئیں۔
علاقہ بھر کے علماء کرام اور کارکنانِ جمعیت کی بھرپور شرکت نے اس امر کو واضح کر دیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا پیغام آج بھی دلوں کی آواز اور امت کی حقیقی ترجمانی ہے۔
اس موقع پر امیر سٹی لاہور اور ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے نظریے، اکابرین کے مشن اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور اخلاص کو مزید مضبوط کریں۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہمیشہ ملک میں اسلامی اقدار، دینی تشخص اور عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
جبکہ آخر میں ملکِ پاکستان، امتِ مسلمہ اور جماعت کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جمعیۃ علماء اسلام سٹی لاہور
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore
54000
