05/06/2026
🌟 داخلے جاری ہیں 🌟
18 سے 40 سال عمر کے جسمانی معذوری، نابینا، بصارت سے محروم (Visually Impaired)، سماعت سے محروم (Hearing Impaired) اور سست رفتار سیکھنے والے (Slow Learner) افراد کے لیے داخلے جاری ہیں۔
🏠 لاہور سے باہر کے طلبہ و طالبات کے لیے مفت ہاسٹل کی سہولت
🍽️ مفت رہائش اور کھانا
🎓 مختلف فنی و پیشہ ورانہ کورسز
آئیے، ہنر سیکھیں، خودمختار بنیں اور اپنے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔
📍 Nasheman Lahore Skill Development Center for Persons with Disabilities
05/06/2026
آج کے لنچ میں بچوں نے روٹی، آلو قیمہ اور تازہ آڑو کا لطف اٹھایا۔ 🍑❤️
کھانے کے ساتھ ساتھ خوشیاں اور مسکراہٹیں بھی خوب بانٹی گئیں۔
05/06/2026
انسپکٹرز میدان میں ہیں، تیار رہیں!
پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کے تحت 30 یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والے تمام سرکاری و نجی اداروں پر لازم ہے کہ وہ افرادِ باہم معذوری کے لیے کم از کم 3 فیصد ملازمتوں کا کوٹہ مختص کریں۔
قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ تمام ادارے اپنے ریکارڈ، بھرتیوں اور 3 فیصد کوٹہ کی صورتحال کا فوری جائزہ لیں اور قانونی تقاضوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔
✔️ 3 فیصد کوٹہ پورا کریں
✔️ قانون پر عمل کریں
✔️ ایک جامع اور بااختیار معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں
02/06/2026
نشیمن اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر میں ہمارے نابینا، سماعت سے محروم اور دیگر خصوصی طلبہ و طالبات روزانہ دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آج کے کھانے میں تازہ تربوز بھی شامل تھا، جس نے ان کی خوشی کو مزید بڑھا دیا۔ ❤️
ان مسکراتے چہروں کے پیچھے بہت سی دعائیں اور بہت سی امیدیں ہیں۔ آپ کی ایک چھوٹی سی مدد ان بچوں کی غذائیت، تعلیم اور بہتر مستقبل کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
کیونکہ کوئی بھی طالب علم بھوکا رہ کر اپنے خواب پورے نہیں کر سکتا۔ 🌱