07/06/2026
تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی،
5 رکنی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار،
45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3 مسروقہ کاریں برآمد،
ملزمان قبل ازیں جڑواں شہروں سمیت کے پی کے میں ڈکیتی،وہیکلز چوری،اقدام قتل،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں،
ملزمان گاڑیاں چراتے اور کے پی کے میں لیجا کر فروخت کرتے تھے،
زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان
07/06/2026
لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا آر پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت۔
گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی پنجاب عبدالکریم
07/06/2026
السلام علیکم! صبح بخیر
بچوں کو محنت مزدوری نہیں بلکہ تعلیم کا حق دیں—چائلڈ لیبر ایک سنگین جرم اور استحصال ہے جو بچوں کے روشن مستقبل کو چھین لیتا ہے۔ آئیے مل کر اس ناسور کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔ اگر کہیں بچوں سے مشقت لی جا رہی ہو تو فوری طور پر 15 یا 1121 پر اطلاع دیں۔