At the touch of Love,Everyone becomes a Poet

At the touch of Love,Everyone becomes a Poet

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from At the touch of Love,Everyone becomes a Poet, Library, 5-A2 township lahore, Lahore.

30/05/2026

دنیا میں بہت سے لوگ ہیں،
مگر میرے دل کو سکون صرف تم سے ملتا ہے۔ 🌍❤️
تم میرے لیے صرف ایک انسان نہیں،
میری خوشی، میری التجاہ ، میری عادت
اور میری پوری دنیا ہو…!! 🫀🥺
لوگ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں،
مگر تمہارا ساتھ مجھے ہر درد بھلا دیتا ہے۔ 🌸
اگر مجھے پوری دنیا اور تم میں سے کسی ایک کو چننا پڑے،
تو میں ہر بار صرف تمہیں چنوں گی…!! ❤️‍🔥🫶
کیونکہ میرے لیے
تمہارا ہونا ہی سب کچھ ہے…!! ✨

21/05/2026

تمہاری یاد میں ہم نے یہ دل سنوارا ہے،
تم بنے ہو خواب، ہم نے خوابوں کو پیارا کہا ہے۔

تم مسکرا دو تو لمحہ ٹھہر جاتا ہے،
دل کو تمہاری ہنسی پہ پیار آتا ہے۔

نظر جب نظر سے ملی، بات کچھ اور بن گئی،
دل کی دھڑکن جیسے زندگی بن گئی۔

تم ہو تو دنیا حسین لگتی ہے،
تم بن ہر چیز کم لگتی ہے۔

عشق وہ نہیں جو لفظوں میں کہا جائے،
عشق وہ ہے جو آنکھوں سے دکھایا جائے۔

تمہارے پیار نے زندگی بدل دی،
اب ہر لمحہ تمہارے نام کر دی۔

تیرے بینا دل کو چین نہیں آتا،
یہ پیار بھی کیسا درد سکھاتا ہے۔

تیرے لمس میں جادو سا ہے،
دل تجھ میں ہی بسنا چاہتا ہے۔

تیری آنکھوں میں محبت بولتی ہے،
ہر پل دل تیرے لئے دھڑکتا ہے۔

تم ہو خواب میری راتوں کے،
تم ہو سکون میری باتوں کے۔

12/03/2026

تُمہیں میرا خیال ہے مُجھے تُمہارا خیال ہے
جیسا میرا حال ہے ویسا ہی تُمہارا حال ہے

12/03/2026

‏دھونے سے بھی جاتی نہیں اس ہاتھ کی خوشبو
ہم ہاتھ چھڑا کر بھی چھڑانے میں لگے ہیں

12/03/2026

‏یہ آئینہ کیا دے گا تمہیں، تمہاری شخصیت کی خبر
کبھی میری آنکھوں سے دیکھو، کتنے لاجواب ہو تم

13/02/2026

بیانِ حال مفصّل نہیں ہوا اب تک
جو مسئلہ تھا وہی حل نہیں ہوا اب تک

نہیں رہی کبھی میں تیری دسترس سے دور
مِری نظر سے تُو اوجھل نہیں ہوا اب تک

بچھڑ کے تجھ سے یہ لگتا تھا ٹوٹ جاؤں گی
خدا کا شکر ہے پاگل نہیں ہوئی اب تک

جلائے رکھا ہے میں نے بھی اک چراغِ امید
تمہارا در بھی مقفّل نہیں ہوا اب تک

مجھے تراش رہا ہے یہ کون برسوں سے
مِرا وجود مکمل نہیں ہوا اب تک

دراز دستِ تمنّا نہیں کیا میں نے
کرم تمہارا مسلسل نہیں ہوا اب تک

28/01/2026

گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کو
انگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو

جس طرح فالتو گلدان پڑے رہتے ہیں
اپنے گھر کے کسی کونے سے لگا دے مجھ کو

یاد کر کے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی
ایک قصہ ہوں پرانا سا بھلا دے مجھ کو

ڈوبتے ڈوبتے آواز تری سن جاؤں
آخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو

میں ترے ہجر میں چپ چاپ نہ مر جاؤں کہیں
میں ہوں سکتے میں کبھی آ کے رلا دے مجھ کو

دیکھ میں ہو گی بدنام کتابوں کی طرح
میری تشہیر نہ کر اب تو جلا دے مجھ کو

روٹھنا تیرا مری جان لیے جاتا ہے
ایسے ناراض نہ ہو ہنس کے دکھا دے مجھ کو

اور کچھ بھی نہیں مانگا مرے مالک تجھ سے
اس کی گلیوں میں پڑی خاک بنا دے مجھ کو

لوگ کہتے ہیں کہ یہ عشق نگل جاتا ہے
میں بھی اس عشق میں آئی ہوں دعا دے مجھ کو

یہی اوقات ہے میری ترے جیون میں کہ میں
کوئی کمزور سا لمحہ ہوں بھلا دے مجھ کو

22/01/2026

سب سے خوبصورت دن شمار ہو گا
تمہارا میرے روبرو بیٹھنا ۔۔!

وقت کے بہترین لمحوں میں سے
ایک بہترین لمحہ ہو گا ۔۔۔!

*آ بیٹھ میرے پاس*

تیری روح میں اتر جاؤں

نظر سے پیار کروں ۔۔

حد سے گزر جاؤں ۔۔۔!

22/01/2026

بہانے ڈھونڈتی ہوں بات کرنے کے تجھ سے
نا جانے کیو نظریں چراتا ہے تُو مجھےسے

مجھےسے ہے کوئی شکوہ ، یا شکایت ہے خود سے
میں تیری انکھیوں میں تیرے دل کا ہال پڑھتی ہوں ۔۔
تُو بھی مُجھے میری ہی ترہا بے حال دیکھتا ہے
تُو وُہ چاند ہے جیسے میں پانا نہیں چاہتی ،

پر تجھے دیکھنے کا ایک بھی موقع میں گنوانا نہیں چاہتی ۔۔

تجھے دور سے چاہنا منظور ھیں مجھے ۔
میری اس عبادت پے غرور ہے مجھے

تجھے اپنے لفظوں میں چھپا کے رکھوں گئ ۔
اپنی شاعر ئ میں بسا کے رکھوں گی ۔۔۔
!!!!!!!

22/01/2026

تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا

یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوں
جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا

اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
اس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا

اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں
چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا

اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا

بات دریاؤں کی سورج کی نہ تیری ہے یہاں
دو قدم جو بھی مرے ساتھ چلا بیٹھ گیا

بزم جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص
جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ گیا

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

5-A2 Township Lahore
Lahore
54000