PMLN KP

PMLN KP

Share

PML(N) Khyber Pakhtunkhwa (Official)

05/06/2026
Photos from Amir Muqam's post 05/06/2026
05/06/2026
05/06/2026

"وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تانگیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہید ہونے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ کے لیے اپنی ذاتی جانب سے پانچ، پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔*

گلگت: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے تانگیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عظیم الشان عوامی اجتماع کے دوران پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ کے لیے اپنی ذاتی جانب سے پانچ، پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے خصوصی مالی امداد دلوانے کیلئے بات کرونگا۔
انجینئر امیر مقام نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت دین محمد اور نظام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کارکن مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے پارٹی کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔

شہداء میں حضرت دین محمد ولد عبد الودود اور نظام ولد سید قاسم شامل ہیں، جو مسلم لیگ (ن) کے وفادار، متحرک اور بہادر کارکن تھے۔ دونوں کارکن ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شہید ہوئے، جس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے کو پوری مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

05/06/2026

جی بی - 10 حلقہ 4 ، رودهدو کے عوام نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وزیر حسن کے حق میں فیصلہ سنا دیا وفاقي وزير انجينئر امیر مقام کا خطاب

05/06/2026

گلگت کے عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر!
پرجوش نعرے بازی ، عوام کا سمندر امڈ آیا۔
حلقہ 2 ، گلگت کے عوام نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حافظ حفیظ الرحمان کے حق میں ریفرنڈم کردیا!
گلگت بلتستان کے عوام کا نعرہ۔ انہوں نے گلگت کو لاہور بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔
وفاقی وزیرامور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام ، سینئر لیگی رہنماؤں انجینئر خرم دستگیر، صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ 2 گلگت، حافظ حفیظ الرحمان، کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر شبیر عثمانی، ایم پی اے سردار شاہ جہان یوسف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی خصوصی شرکت اور خطاب۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

180 H Model Town
Lahore