پروفیسر عبدالکریم خان

پروفیسر عبدالکریم خان

Share

https://instagram.com/professor_abdul_karim_

• Professor
• Member National Council For Tibb at Ministry of Health Islamabad
• Social Worker
• President Educational development & Welfare organisation (EDWO)
• Founder Balochistan Orphanage
• President Qarshi Tibbi Conference Balochistan

04/02/2026

عزیز مسلمانوں بلوچستان دارالایتام میں مقیم غریب اور بے سہارا سینکڑوں یتیم بچے آپ کے زکوٰۃ ،صدقات،اور عطیات کے منتظر ہیں ۔
برائے کرم اس رمضان المبارک میں انہیں آپنے زکوٰۃ ،عطیات اور صدقات ارسال کریں انشاء اللہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔

03/02/2026

بے سہارا یتیم بچوں کے لیے خوشخبری ۔
بلوچستان بھر کے بے سہارا یتیم اور غریب طلبہ کے لئے بلوچستان دارالایتام اغبرگ روڈ لورالائی میں ایک انقلابی مثالی اور معیاری تعلیم کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت یتیم طلبہ کو جدید سائنسی تعلیم نرسری تامیٹرک دینی اور کمپیوٹر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے
یتیم طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ خوراک ،رہائش، علاج ،کھیل ،یونیفارم ، کتابیں وغیرہ سہولیات مفت فراہم کیا جاینگے ۔
اگر آپ کے گھر ،محلے، گاؤں اور قبیلے میں کوئی یتیم بچہ (جن کی عمر 6 سے 13) سال تک ہوں ۔
انہیں داخلہ دلوائیں اور انہیں جہالت کے اندھیروں سے نکالیں ۔
یتیم بچاؤ ، تعلیم دلاؤ ، ثواب کماؤ ۔

02/02/2026

آج کراچی سے مکہ مکرمہ عمرہ کے لیے روانگی ہے اللہ تعالیٰ آسانی فرماے آمین یارب العالمین

02/02/2026

طلبہ دینی مدارس کے لیے عظیم خوشخبری
اس سال جامعہ اسلامیہ فاروقیہ اغبرگ روڈ لورالائی میں دینی اور جدید عصری تعلیم کا ایک منفرد منصوبہ شروع کیا جارہا ہے
1:حفظ قرآن کے ساتھ مکمل پرائمری تعلیم ۔
2: درجہ متوسطہ کے ساتھ مکمل مڈل تک تعلیم کا پروگرام ۔
3: درجہ اولی اور درجہ ثانیہ کے ساتھ مکمل میٹرک تک تعلیم ۔
4: جدید تعلیم کے لیے مکمل انگلش میڈیم سکول (نرسری تامیٹرک) اور فنی تعلیم کے لیے کمپیوٹر لیب کی سہولت موجود ہے ۔
طلبہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور یکم شوال سے داخلہ کے لیے رجوع فرمائیں

03/01/2026
11/12/2025

President EDWO, Founder of Balochistan Orphanage, Member National Council For Tibb, Hakim Professor Abdul Karim Khan

Photos from ‎پروفیسر عبدالکریم خان‎'s post 29/08/2025

سہ روزہ طبی سیمینار فورٹ منرو میں شرکت
ممبر نیشنل کونسل فار طب صدر پاکستان طبی کانفرنس بلوچستان حکیم پروفیسر عبدالکریم نے بلوچستان کے نمائندہ کی حیثیت سے مذکورہ سیمینار میں شرکت کی اور ایک سیشن کی صدارت کی اور اختتامی تقریب سے خطاب کیا انہوں نے طب اطباء کے مسائل پر روشنی ڈالی اور مفید تجاویز سے سیمینار کے شرکاء کی معلومات میں اضافی کیا

Photos from ‎پروفیسر عبدالکریم خان‎'s post 21/08/2025

بانی بلوچستان دارالایتام (یتیم بچوں کا اپنا گھر) ممبر نیشنل کونسل فار طب اسلام صدر ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی اور انہیں تنظیم کے منصوبوں بلوچستان دارالایتام/جامعہ اسلامیہ فاروقیہ/فاروقی ریزیڈنشل ہائی سکول/ڈیجیٹل لائبریری اور دیگر کارکردگیوں کے متعلق آگاہ کیا کمشنر صاحب نے پروفیسر کے خدمات کو سراہا اور اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا کمشنر صاحب نے وعدہ کیا کہ میں جلد اس مثالی ادارے کا دورہ کرونگا

10/07/2025

بیشک عیسیٰ خان کاکڑ ایک نمونہ تھا اخلاص کا ایک پیکر تھا عقیدت و محبت کا ایک مینار تھا ترقی کا ایک نمونہ تھا ہمدردی کا انکے وفات سے پورا بلوچستان ایک عظیم خیرخواہ اور نہ تھکنے والے عظیم انسان سے محروم ہوگیا ایسے ہمہ جہت اور ہمہ صفت شخصیات بہت کم پیدا ہوتے ہیں معاشروں میں وہ میرا ایک سچا اور قدردان دوست تھا وہ ہمیشہ مجھے عزت دیتا تھا اور میرے کام کو احترام کے نگاہ سے دیکھتا تھا وہ میرے کام کی حوصلہ افزائی کرتا تھا وہ ہمیشہ مجھے مفید مشوروں سے نوازتا تھا وہ ہمیشہ مجھے کہتا تھا کہ ہمت نہیں ہارنا وہ میرے موجودگی اور غیر موجودگی میں میں فلاحی اور تعلیمی کاموں کا تعریف کرتا تھا ان کے بے وقت انتقال انکے خاندان کے لیے اور میرے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اس نے وفات سے تقریباً دس گھنٹے پہلے مجھے فون کیا کہ پروفیسر صاحب لورالائی میونسپل کمیٹی ہال میں زیتون کے متعلق ایک پروگرام ہے اس میں اپنا کوئی نمائندہ بھیجو میں انہیں کہا کہ میں کوئٹہ میں ہوں اور ملنے کے خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دس بجے میرے دفتر آجائیں میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہینگے افسوس صد افسوس جب دس بجے میں ترقی آفس پہنچا تو چوکیدار نے مجھے پرنم آنکھوں سے بتایا کہ عیسیٰ خان صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے میرے پاؤں سے زمین نکل گئی اور میں اس جانکاھ خبر کو برداشت نہ کرسکا اور میں سکتے میں چلا گیا مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ خبر سچ ہے یا جھوٹ اور پھر اس آیت کو پڑھنے لگا : کل من علیھا فان (بیشک جو زمین کے اوپر ہے ان سب نے فنا ہونا ہے)
میں حیران ہو کے اپنے مرحوم دوست کے کونسے کونسے اوصاف اور اخلاق کروں بیشک وہ تمام نوجوانوں کیلئے ترقی پسندوں سماجی کارکنوں اور انسانیت دوستوں کیلئے رول ماڈل تھا وہ ایک خاموش منکسر المزاج متحرک قوم دوست خدائی خدمت گار تھا اللہ تعالی ان کی تمام ہیں انسانی لغزشوں سے درگزر فرمائے ہیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی درجات کو بلند فرمائے اور ان کی سوگوار خاندان کو اللہ تعالی صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ہیں اللہ اللہ تعالی سے دعا ہے ان کے خاندان اور بچوں میں عیسیٰ خان کاکڑ کا نعم البدل پیدا کریں مجھے یاد ہے کہ انہوں نے کرونا(2020) میں راشن سے بھرا ہوا ایک ٹرک ہمارے ادارے بلوچستان دارالایتام(یتیم بچوں کا اپنا گھر) کے یتیم بچوں کیلئے پہنچایا وہ ایک غریب پرور یتیم پرور سچا انسان تھا انہوں نے بہت خیر کے کام کئے انشاء اللہ وہ ان کے لیئے صدقہ جاریہ ہونگے۔
پروفیسر عبدالکریم

Want your business to be the top-listed Government Service in Loralai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Professors Colony
Loralai