گورنر ہاؤس پشاور میں بدھ کے روز پیپلز لائرز فورم کی شمولیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، پیپلز لائرز فورم کے صدر گوہر رحمان خٹک ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر پیپلز لائرز فورم اعجاز مہمند، سینئر وکیل اور ممبر کے پی بار کونسل خضر حیات خزانہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جنرل سیکرٹری لاجبر خان ایڈووکیٹ، سینئر وکلاء اور نوجوان وکلاء سمیت پی پی پی رہنماؤں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی ملک سعید، ڈویژنل صدر مصباح الدین، ڈاکٹر جانباز اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر 14 خواتین وکلاء سمیت 70 نوجوان وکلاء نے پیپلز لائرز فورم میں شمولیت اختیار کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ایل ایف کو شاندار شمولیتی پروگرام پر خراجِ تحسین پیش کیا اور پی ایل ایف میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان وکلاء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبے میں پی ایل ایف مزید مضبوط ہوگا۔
UC Koper PK19
PK24 wala sb jiyaly y page like kro
08/06/2026
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت، امیدواروں، کارکنان اور گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے دوران جس عزم، محنت اور مسلسل عوامی رابطے کا مظاہرہ کیا، وہ اس تاریخی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ان کی قیادت نے کارکنان کے حوصلے بلند کیے اور عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام سے جوڑے رکھا۔
سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، جمہوریت اور عوامی خدمت کی سیاست پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطے کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
Apna Gilgit baltistan Gilgit Baltistan Bilawal Bhutto Zardari Bakhtawar Bhutto Zardari Fans
Click here to claim your Sponsored Listing.
