15/06/2026
آج مورخہ15/6/26 بروز پیر جناب سینئیرمینجر آپریشن امتیاز مہمند صاحب کی نگرانی میں تحصیلدار بندوبست وزیر زاده صاحب بمعہ سٹاف بغرض رابطہ عوام و تحریر شجره نسب موضع بھائی کور میں رحیم خیل بجڑ کے ساتھ ملک عبدالله کے ہجرے میں تفصیلی گفتگو ہوئی دوران جرگہ امتیاز صاحب نے نہایت مہارت کے ساتھ مالکان کو بریف کیا. مالکان کے خدشات و سوالات کے تسلی بخش جوابات دے کر مشران دیھ کو مطمئین کیا گیا اور ملک عبدالله کے خاندان کا شجره نسب موقع پر بجلسہ عام تحریر کیا. بعد ازاں smo امتیاز صاحب نے تکمیل گھر بمقام یکہ غونڈ کا دوره کیا
15/06/2026
آج مورخہ 11/06/2026 کو عطاء اللہ تحصیلدار بائزئ ہمراے دیگر سٹاف سردار بہادر خان گرداور۔۔ صدام حسین اور اکمل پٹواریان خویزئ میں مالکان کا شجرہ نسب تحریر کرنے میں مصروف ہیں
15/06/2026
آج مورخہ 11/06/2026 کو تحصیلدار جناب امیر زرین اور اسسٹنٹ منیجر GIS کی ہدایت اور رہنمائی میں ٹیم موضع فجہ خار، باجوڑ میں زمین کی پیمائش میں مصروف ہے
15/06/2026
The Settlement Office, Bara Khyber, organized a jirga with the elders of the Shalober Qoum at the Hujra of Qoumi Mashar Khaleel Ur Rabman in Bara Khyber. The session was attended by Deputy Project Director, Mr. Qaiser Khan, Senior Manager Operations Mr. Imtiaz Mohmand and staff of settlement Office Bara Khyber.
During the jirga, the settlement and digitisation staff explained the benefits of land settlement and digitisation of land records to the local community. They also requested the cooperation of the residents in the upcoming land measurement process.
A question-and-answer session was conducted, during which the Deputy Project Director provided detailed responses to the queries raised by the elders. The Settlement Tehsildar Mr. Faqeer Hussain also participated in the discussion, offering clarifications on land record procedures and documentation.
The jirga concluded with a Dua Kher followed by tea and refreshments provided for all attendees ensuring a cordial and hospitable environment.
15/06/2026
آج مورخہ 11.06.2026 کو جناب ڈی پی ڈی صاحب ، جناب ایس یم او صاحب بمع تحصیلدار جمرود و گرداورن و پٹواریان موضع شاہ کس میں بابت اجراء پیمائش کامیاب جرگہ کیا گیا جس میں مالکان دیھہ نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی کرائی
10/06/2026
آ ج بمورخہ 10 جون 2026 حسب الحکم تحصیلدار محمد سلیم صاحب
گرداور منصوب حیات صاحب ، پٹواری محمد ابرہیم صاحب موضع سیرئ امیرخان تحصیل اتمان خیل کے شجرہ نسب میں مصروف ہیں۔
10/06/2026
آج مورخہ 4 جون 2026 کو ہمراہ انتخاب عالم اور اسداللہ پٹواریان تحصیل ملاگوری کے موضع مراد ڈنڈ کا دورہ کیا اور مالکان اراضیات کی موجودگی میں شجرہ نسب کا پڑتال کیا۔ بدرات بر آمدہ کو حسب ضابطہ روزنامچہ پڑتال افسران میں درج کیا گیا۔
10/06/2026
آج مورخہ 4/6/2026 کو تحصیلدار باڑہ فقیر حسین صاحب کے ھدایات پر شیرمحمد پٹواری ، اعجازالحق Gis As سروئیر حسین احمد موضع عالم گودر پیمائش میں مصروف ہے
10/06/2026
اجکے روز مورخہ8/5/26 کو تحصیلدار بندوبست وزیر زاده صاحب بمعہ گرداور و پٹواریان تحصیل یک غونڈ میں رابطہ عوام میں مصروف ہیں. دوران رابطہ عوام متعدد مواضعات مرتب کئے گئے. یاد رہے کے تحصیل یک غونڈ میں رابطہ عوام و کام سرکل بندی شروع ہے.
10/06/2026
آج مورخہ 09/06/2026 کو تحصیلدار جناب امیر زرین اور اسسٹنٹ منیجر GIS کی ہدایت اور رہنمائی میں ٹیم موضع میر علی قلعہ میں پیمائش درستی بدرات میں مصروف ہے ۔