05/06/2026
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا*
• شہری کرپشن، مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کی شکایات براہِ راست وزیراعلیٰ کو درج کرا سکیں گے۔
• شکایات کے لیے خصوصی نمبر 091-9222451 جاری، جبکہ واٹس ایپ، ای میل، فیس بک اور ایکس کے ذریعے بھی رابطے کی سہولت فراہم۔
• زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی شکایت ڈیسک قائم۔
“عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ ہر شکایت کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور شکایات کے ازالے کی نگرانی خود کروں گا۔”
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی
05/06/2026
مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند کی آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
05/06/2026
مشیر زراعت میاں محمد عمر کا دورہ ایبٹ آباد
"خیبر پختونخوا کے زرعی رقبہ میں اضافہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ زرعی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے." میاں محمد عمر
05/06/2026
وزیر ایکسائز سید فخر جہان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد کی ملاقات
•وفد نے نان پریکٹسنگ ڈاکٹروں پر لاگو موجودہ پیشہ ورانہ ٹیکس کے ممکنہ خاتمے یا اس میں کمی کے حوالے سے ڈاکٹرز برادری کے مسائل، تجاویز اور مطالبات صوبائی وزیر کے سامنے پیش کیے۔
•"فنانس بل 2026 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی تاکہ نجی پریکٹس نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔" سید فخر جہان
05/06/2026
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور اور نوشہرہ میں بڑی کارروائیاں
• پشاور میں 500 لیٹر مضرِ صحت سوڈا واٹر تلف، 500 لیٹر جعلی ڈرنک (سٹنگ) ضبط۔
• نوشہرہ میں 4 فیکٹریوں سمیت مختلف خوراکی مراکز کا معائنہ، متعدد کاروباروں کو جرمانے۔
• تقریباً 5 ہزار کلو ناقص دودھ، آئس کریم، شربت اور دیگر غیر معیاری اشیاء تلف
”شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مضرِ صحت اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔“ معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار
05/06/2026
مقدس اوراق کی حفاظت: شرعی طریقہ کار
قرآن مجید کی تعظیم ہم سب پر فرض ہے، بوسیدہ اوراق کو کوڑے میں پھینکنے کی بجائے ان شرعی طریقے سے محفوظ بنائیں۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا
05/06/2026
شرپسندی اور انتہا پسندی معاشرے کے امن کو تباہ کرتی ہے۔ ایک بے گناہ انسان کی جان لینا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ آئیے نفرت نہیں، انسانیت کو فروغ دیں۔