Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC

Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC

Share

To safeguard the constitutional right of citizens to access information of public importance

04/06/2026

پشاور (جمعرات، 4 جون 2026): معلومات تک رسائی کے ذریعے صوبے میں گڈ گورننس روڈ میپ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونے کیلئے ، نو تعینات چیف انفارمیشن کمشنر سید نذر حسین شاہ نے کمیشن میں زیر التوا 1500 شکایات کو 2 مہینوں کے اندر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت کمیشن میں ہر ہفتے تین دن شکایات کی سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں رواں ہفتے خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں اداروں کے خلاف شہریوں کے 58 سے زائد شکایات کی سماعت ہوئی۔ جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف پشاور، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور اور وومن یونیورسٹی مردان سمیت کئی اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز/ سربراہان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
ان اداروں سے شہریوں نے بھرتیوں، فنڈز، میرٹ لسٹ، انکوائری رپورٹس، سینیارٹی لسٹس، اور گولڈ میڈل پالیسی سے متعلق معلومات مانگی تھیں۔ جس میں اداروں نے زیادہ تر کیسز میں معلومات فراہم کیں، جبکہ کچھ میں ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ جبکہ بے نظیر وومن یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو کمیشن نے نامکمل قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مکمل ریکارڈ کیساتھ اگلی سماعت میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں عوامی ریکارڈ کی فراہمی میں کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC's post 01/06/2026

Hearings List for the 3rd June 2026

27/05/2026
Photos from Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC's post 25/05/2026

News Clippings
14-05-2026

20/05/2026

کمیشن ـ سماعت
پشاور (بدھ 20 مئی 2026)

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت

خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معلومات کمیشن کو فراہم کی گئیں۔ جبکہ وومن یونیورسٹی مردان کے رجسٹرار اور پبلک انفارمیشن آفیسر کو اگلی سماعت میں مطلوبہ تمام تر ریکارڈ کیساتھ دوبارہ پیش ہونے کے احکامات جاری۔
پشاور (بدھ 20 مئی 2026): خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں نو تعینات چیف انفارمیشن کمشنر سید نذر حسین شاہ کی سربراہی میں شہریوں کی شکایات کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں فائنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ مردان، گومل زام ایریگیشن ڈویژن ڈی آئی خان اور وومن یونیورسٹی مردان کے پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز) کمیشن میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی، فائنانس ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبر پختونخوا پشاور اور گومل زام اریگیشن ڈویژن، ڈی آئی خان کے پی آئی اوز نے مطلوبہ معلومات کمیشن کو فراہم کیں۔ مذکورہ ڈیپارٹمنٹس سے بالترتیب، پشاور کے رہائشی آصف اللہ خان نے زمین کی الاٹمنٹ، رضوان اللہ نے فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے پنشن سے متعلق ایک خط کی کاپی جبکہ غلام یٰسین نامی شہری نے گومل زام اریگیشن ڈویژن میں بھرتی سے متعلق تفصیلات مانگی تھیں۔
اس کے علاوہ، دیگر مختلف کیسز میں کمیشن نے وومن یونیورسٹی مردان اور اور عبدلولی خان یونیورسٹی مردان کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کو 3 جون کو بلا کسی عذر کے تمام تر مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کے احکامات جاری کئے۔

14/05/2026

Syed Nazar Hussain Shah Assumes the Charge as Chief Commissioner of KP Information Commission (KPIC)

Syed Nazar Hussain Shah formally assumed the charge as Chief Commissioner of the Khyber Pakhtunkhwa Information Commission (KPIC) as he was notified by the Government of Khyber Pakhtunkhwa, Information & Public Relations Department vide notification No. SO (IPR) 17790439212248129/2026, on 12th May 2026. Upon his arrival at the Commission office, Mr. Hussain was warmly received by Senior Officers and staff members. A brief introductory meeting was held where he interacted with officers of the Commission and discussed the institution’s mandate, ongoing initiatives, and future priorities.
Speaking on the occasion, Mr. Hussain reaffirmed his commitment to strengthening transparency, accountability, and citizens’ right to access information in the province. He emphasized the importance of efficient implementation of the Right to Information framework and expressed his resolve to further improve institutional performance and public service delivery.

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC's post 13/05/2026

Right to Information (RTI) is essential for making girls’ education budgeting transparent, accountable, and inclusive. Through access to budget allocations and expenditure data, citizens and stakeholders can monitor whether funds intended for girls’ education are actually reaching schools and beneficiaries. RTI also helps identify funding gaps, regional disparities, and implementation challenges, enabling evidence-based policy decisions. In the upcoming budget, stronger commitment to transparent and gender-responsive education financing is necessary to ensure equal educational opportunities for every girl. It was said by Shuaib Ahmad, Communication Assistant, Khyber Pakhtunkhwa Information Commission, in a ‘Pre-Budget Seminar on Girls Education’ arranged by Blue Veins in collaboration with Khyber Pakhtunkhwa Commission on the Status of Women (KPCSW) and Malala Fund, here at a local hotel in Peshawar.
Among the attendees were Chief Khateeb Khyber Pakhtunkhwa, Chairperson KPCSW, and Members Provincial Assembly Khyber Pakhtunkhwa, representatives from KP Child Protection & Welfare Commission, Education Department, Finance, private sector, and Students.

07/05/2026

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت
اس موقع پر چیف انجینئر آفس سی اینڈ ڈبلیو پشاورنے مطلوبہ معلومات فراہم کی۔
جبکہ سماعت سے غیر حاضری پر کمیشن کا ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔
پشاور (جمعرات 7 مئی 2026): خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں اداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن، سی اینڈ ڈبلیو پشاور، اورخیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن سمیت کئی اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز(پی آئی اوز) کمیشن میں پیش ہوئے۔
مردان کے رہائشی محمد عاقب نے چیف انجینئر آفس سی اینڈ ڈبلیو پشاور سے ڈرافٹسمین کی آسامی پر بھرتی سے متعلق میرٹ لیسٹ اوردیگر تفصیلی معلومات مانگی تھی۔ جس کی سماعت پر ادارے کے پی آئی او نے معلومات فراہم کردی۔
اس موقع پر ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن اور خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے بھی معلومات فراہم کی، تاہم کمیشن نے نامکمل قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ 3 دنوں میں مکمل معلومات کمیشن کو فراہم کی جائے۔ مذکورہ دونوں اداروں سے شہریوں گلناز بی بی اور محمد فاضل نے بالترتیب ایک انکوئری رپورٹ کی کاپی اور اردو لیکچرر کے پوسٹ پر تعیناتی سے متعلق تفصیلات مانگی تھی۔
اس کے علاوہ کمیشن نے، ڈپٹی کمشنر پشاور کے پی آئی او کی سماعت سے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اگلی سماعت میں ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Khyber Pakhtunkhwa Information Commission, Near Abdara BRT Station, Behind Jabar Flats, Arbab Colony, University Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00