26/05/2026
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
اسی سلسلے میں سیکریٹری RTA پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں اسسٹنٹ سیکریٹری RTA نے اپنے عملے کے ہمراہ پشاور کے مختلف بی، سی اور ڈی کلاس بس اسٹینڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مسافروں کی سہولیات، حکومتی کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور گاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ دنوں میں LPG کی قیمت میں 28 فیصد اضافے کے باوجود کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایات پر RTA پشاور نے کرایوں کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
مزید برآں، ڈی کلاس بس اسٹینڈز میں مسافروں کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ تمام بس اسٹینڈز پر گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور عوام کو بہتر، محفوظ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں اقدامات جاری رہیں گے۔
22/05/2026
عیدالاضحٰی کے موقع پر آر ٹی اے پشاور کی کارروائیاں جاری
عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر عوام کو بہتر اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن، جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور متحرک ہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور، جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے شہر کے مختلف جنرل بس اسٹینڈز اور اڈوں کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران کرایہ نامہ پر عملدرآمد، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں اور گاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی کرایہ نامہ کی مکمل پابندی کریں اور مسافروں سے کسی بھی قسم کی زائد رقم وصول کرنے سے گریز کریں۔
مزید برآں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں گاڑیوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
20/05/2026
عیدالاضحٰی کے موقع پر آر ٹی اے پشاور کی کارروائیاں جاری
پشاور: عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر عوام کو بہتر اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن، جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور متحرک ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور، جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے شہر کے مختلف جنرل بس اسٹینڈز اور اڈوں کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران کرایہ نامہ پر عملدرآمد، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں اور گاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی کرایہ نامہ کی مکمل پابندی کریں اور مسافروں سے کسی بھی قسم کی زائد رقم وصول کرنے سے گریز کریں۔
مزید برآں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں گاڑیوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
02/05/2026
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات اور پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر پشاور کے مختلف اڈوں کے دورے کر رہا ہے۔ دورے کے دوران گاڑیوں کے فرنٹ شیشے پر سرکاری کرایہ نامہ چسپاں کرنے اور مسافروں کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کرنے کی سختی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
کرایہ نامہ پر عملدرآمد عوام کے مفاد میں ہے تاکہ مسافروں سے مقررہ کرایہ ہی وصول کیا جائے اور انہیں ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصولی یا ٹکٹ نہ دینے کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔
30/04/2026
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات اور پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے پشاور کے تمام جنرل بس سٹینڈز کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گاڑیوں کے فرنٹ شیشوں پر سرکاری کرایہ نامہ چسپاں کرنے اور مسافروں کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
عملے نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر مسافروں کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ بغیر ٹکٹ سفر نہ کریں اور زائد کرایہ وصولی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ نظام میں شفافیت لانے کے لیے ایسے اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔
08/04/2026
https://www.facebook.com/share/p/14YGW5kn4K6/
تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی ہدایت کے مطابق اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ فوری درست کروائیں اور حکومت کی طرف سے فنانشل سپورٹ سے مستفید ہوں۔
19/03/2026
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر جناب ذیشان نجیب اور ٹریفک مجسٹریٹ جناب بشارت حسین کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور (حاجی کیمپ اڈہ) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ موقع پر واپس کروایا گیا۔
مزید برآں، اڈہ میں گاڑیوں کی کمی کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے دیگر بس سٹینڈز سے اضافی گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تاکہ مسافروں کو بروقت اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ اپنے آبائی علاقوں کو باآسانی روانہ ہو سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عیدالفطر کے دوران مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
19/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر عوامی سہولت کے لیے آر ٹی اے پشاور کی کارروائیاں جاری، چارسدہ روڈ بس اسٹینڈ کا معائنہ
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ چارسدہ روڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران بس اسٹینڈ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جہاں مسافروں کے لیے گاڑیوں کی مناسب تعداد موجود پائی گئی۔ مزید برآں، کرایہ نامے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا اور کرایہ سرکاری نرخوں کے مطابق وصول کیا جا رہا تھا۔
عملے کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کرایوں میں کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
18/03/2026
عیدالفطر پر مسافروں کیلئے بڑی سہولت: آر ٹی اے پشاور کا عملہ رات بھر فیلڈ میں، کرایہ کنٹرول اور گاڑیوں کی بھرپور دستیابی یقینی
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے پشاور بس ٹرمینل میں متحرک ہے۔
آر ٹی اے پشاور کا عملہ رات کے اوقات میں بھی بس ٹرمینل پر موجود رہ کر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس موقع پر مسافروں کے لیے گاڑیوں کی وافر تعداد دستیاب ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
مزید برآں، حکومتی کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مقررہ کرایہ ہی وصول کیا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آر ٹی اے پشاور عیدالفطر کے موقع پر عوام کو محفوظ، آرام دہ اور باقاعدہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
18/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ار ٹی اے پشاور متحرک
عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کا عملہ پشاور بس ٹرمینل میں موجود ہے۔
آر ٹی اے عملہ بس اڈوں پر حکومتی کرایہ نامے پر عملدرآمد، مسافروں کو درپیش مسائل کے فوری حل، اور گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔