FIA Peshawar Zone

FIA Peshawar Zone

Share

Federal Investigation Agency (FIA) | Peshawar Zone

05/06/2026

ایف آئی اے/کارروائی
چارسدہ: ایف آئی اے کی نادرا سنٹر چارسدہ میں کارروائی
چارسدہ: کارروائی کے دوران نادرا کے 4 اہلکار گرفتار، ایف آئی اے
چارسدہ: گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آفس انچارج) وقار احمد، عطااللہ جان، احمد رضا اور سجاد علی شامل ہیں، ایف آئی اے
چارسدہ: ملزمان غیر ملکی/افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈز (CNICs) جاری کرنے میں ملوث پائے گئے، ایف آئی اے
چارسدہ: چھاپے کے دوران اہم دستاویزی شواہد اور دیگر قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ایف آئی اے
چارسدہ: ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ایف آئی اے
چارسدہ: گرفتار ملزم وقار احمد متعدد دیگر مقدمات اور انکوائریوں میں بھی زیرِ تفتیش ہے، ایف آئی اے
چارسدہ: کیس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے
چارسدہ: قومی شناختی نظام کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایف آئی اے

05/06/2026

ضروری انتباہ
تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 6 جون سے یونیورسٹی آف پشاور گراؤنڈ میں مرد امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ (رننگ) کا آغاز ہو رہا ہے۔
تمام امیدوار اپنے ساتھ درج ذیل دستاویزات لازماً لائیں:
اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)
رول نمبر سلپ
اہم ہدایات:
موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
موبائل فون رکھنے والے امیدوار کو نااہل (Disqualify) قرار دیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی، جعلسازی، نقالی (Impersonation) یا چیٹنگ میں ملوث پائے جانے والے امیدوار کو نااہل قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا سکتی ہے۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ امیدواروں کی اپنی ذمہ داری پر ہوگی۔
امیدواروں کو ضروری میڈیکل اور لاجسٹک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
ایف آئی اے پشاور زون

Photos from FIA Peshawar Zone's post 04/06/2026

پریس ریلیز
پشاور: ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سراج پنہور نے متعلقہ ایف آئی اے افسران اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کے اہلکاروں کے ہمراہ یونیورسٹی آف پشاور کے گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں 5 جون سے ایف آئی اے بھرتی کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹوں کا آغاز ہو رہا ہے۔
دورے کے دوران افسران نے امیدواروں کی رجسٹریشن، جسمانی ٹیسٹوں کے انعقاد، سیکیورٹی انتظامات، میڈیکل سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ بھرتی کے عمل کو مکمل شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ٹیسٹ کے انعقاد کے دوران شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے جسمانی ٹیسٹوں کے پرامن، منظم اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Photos from FIA Peshawar Zone's post 03/06/2026

پریس ریلیز

حسبِ الحکم ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، جناب انعام اللہ گنڈاپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی شبیراحمد نے یونیورسٹی آف پشاور کے گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں 5 جون 2026 سے ایف آئی اے بھرتیوں کے فزیکل ٹیسٹ کا آغاز ہونا ہے۔

دورے کے دوران انتظامات، سکیورٹی اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس، یونیورسٹی آف پشاور میں متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں فزیکل ٹیسٹ کے کامیاب اور شفاف انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

31/05/2026

ایف آئی اے پشاور زون
بھرتی کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹوں کا شیڈول جاری
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون کے تحت پشاور، مردان اور ایبٹ آباد ریجنز کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ 05 جون 2026 سے 21 جون 2026 تک منعقد کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پشاور ریجن کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ 05 جون سے 13 جون 2026 تک، مردان ریجن کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ 15 جون سے 17 جون 2026 تک جبکہ ایبٹ آباد ریجن کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ 19 جون سے 21 جون 2026 تک منعقد ہوں گے۔
مقامات درج ذیل ہیں:
پشاور:
کرکٹ گراؤنڈ نمبر 2، ہاسٹل نمبر 2 کے سامنے، یونیورسٹی آف پشاور
مردان:
مردان اسپورٹس کمپلیکس، شیخ ملتون، ملتون ٹاؤن کے سامنے، مردان
ایبٹ آباد:
کامرس کالج گراؤنڈ، جناح آباد، ایبٹ آباد
تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 06:00 بجے مقررہ مقام پر اپنی اصل قومی شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ کے ہمراہ بروقت پہنچیں۔ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو جسمانی ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایف آئی اے پشاور زون امیدواروں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ مقررہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کے عمل کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں گے۔

23/05/2026
23/05/2026

ایف آئی اے/کارروائی
پشاور: ایف آئی اے ACC پشاور کی بڑی کارروائی
پشاور: افغان شہریوں کیلئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے
پشاور: تاج آباد میں نجی ہاسٹل پر چھاپہ، متعدد افغان شہری گرفتار، ایف آئی اے
پشاور: کارروائی کے دوران جعلی CNICs، پاسپورٹس اور افغان دستاویزات برآمد، ایف آئی اے
پشاور: ملزمان نے جعلی دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹس کو لاکھوں روپے ادا کرنے کا انکشاف، ایف آئی اے
پشاور: گرفتار افراد بیرون ملک سفر کیلئے جعلی پاکستانی شناخت استعمال کر رہے تھے، ایف آئی اے
پشاور: مقدمہ درج، مزید سہولت کاروں اور ایجنٹس کی تلاش جاری، ایف آئی اے
پشاور: قومی شناختی نظام سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایف آئی اے

Photos from FIA Peshawar Zone's post 18/05/2026

ایف آئی اے/کارروائی
ایبٹ آباد: ایف آئی اے سرکل آفس ایبٹ آباد کی کارروائی، سرکاری بجلی سامان کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی گئی
ایبٹ آباد: کارروائی پولیس اسٹیشن دوبیر، ضلع لوئر کوہستان کی معاونت سے 17/18 مئی کی شب کی گئی، ایف آئی اے
ایبٹ آباد: کارروائی کے دوران مزدا ٹرک نمبر CAE-733 کو روک کر تلاشی لی گئی، ایف آئی اے
ایبٹ آباد: ٹرک سے PESCO/TESCO/IESCO کا مشتبہ بجلی سامان اور 20 عدد HT بجلی پولز برآمد، ایف آئی اے
ایبٹ آباد: سامان نوشہرہ سے ہنزہ گلگت بلتستان منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم ڈرائیور کسی قسم کے قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا، ایف آئی اے
ایبٹ آباد: برآمد شدہ سامان تحویل میں لے کر سرکل آفس منتقل کر دیا گیا، ایف آئی اے
ایبٹ آباد: بعض اشیاء سے Purchase Order نمبر مٹائے جانے کے باعث باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی، ایف آئی اے

Photos from FIA Peshawar Zone's post 18/05/2026

ایف آئی اے/کارروائی
مردان: ایف آئی اے کمرشل سرکل مردان اور ڈرگ انسپکٹر کی جعلی ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی
مردان: کارروائی کے دوران 6 میڈیکل اسٹورز کی چیکنگ، 3 میڈیکل اسٹورز سے مشکوک ادویات برآمد، ایف آئی اے
مردان: برآمد شدہ ادویات میں مختلف کیپسولز، ٹیبلٹس اور سرنج شامل، ایف آئی اے
مردان: مشکوک ادویات قبضے میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دی گئیں، ایف آئی اے
مردان: رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایف آئی اے

18/05/2026

ایف آئی اے/کارروائی
پشاور: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل پشاور کی ضلع سوات کے علاقے کانجو میں کارروائی
پشاور: کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ایف آئی اے
پشاور: گرفتار ملزمان میں محمد نثار خان اور عماد خان شامل، ایف آئی اے
پشاور: ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ 20 ہزار 465 سعودی ریال اور دیگر شواہد برآمد، ایف آئی اے
پشاور: ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے، ایف آئی اے
پشاور: ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، ایف آئی اے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

FIA Zonal Office, Near RMI Hospital, Phase 5, Hayatabad
Peshawar
25000