سپین تنگی وائس:
بندہ ہیں تو سادہ مگر باتیں انمول .
Spintangi voice
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Spintangi voice, Social service, Harnai.
spintangi official page
is page pr apko milengy 👇
spintangi voice YouTube channel 👇
https://www.youtube.com/@spintangivoice-ry3cp
1- personal blog
2-daily news 📰
3- beauti of spintangi 🥀
4-etc.....
18/06/2026
سپین تنگی وائس:
ہرنائی مرحوم شہ،ید ملک گل شاہ خان ترین کی 18ویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ جس کی قیادت مرحوم کے بڑے بیٹے خدرانی قوم کے سربراہ ملک مہراللہ ترین نے کی۔ برسی میں پورے ہرنائی سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ برسی میں مقررین کی جانب سے شہ،ید کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہ،ید کے ایثال ثواب کے لئے خیرات کا اہتمام کیا گیا۔ اور شہ،ید کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ہرنائی مرحوم ملک گل شاہ خان ترین جس نے آج سے 85 برس قبل 1941 میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے لیویز رسالدار مرحوم ملک محمد خان ترین کے گھر میں آنکھ کھولی تھی۔ مرحوم ملک محمد خان کو انکے بیٹے کی پیدائش پر ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات آرہے تھے۔ چونکہ وہ اپنے قوم کے سربراہ کے بیٹے تھے۔ اس وجہ سے مرحوم کے والد کی وفات کے بعد مرحوم ملک گل شاہ خان کو قوم کی سربراہی سونپی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے قبیلے کے ساتھ ساتھ ضلع ہرنائی کی بھی قبائلی سربراہ اور سیاستدان کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی۔
ہرنائی مرحوم ملک گل شاہ خان ترین نے اپنا تعلیمی مرحلہ ہرنائی سے مکمل کیا۔ 2001 میں جب ہرنائی کو سبی سے الگ کرکے زیارت میں شامل کیا گیا۔ تو مرحوم نے اس کے خلاف تحریک چلائی۔ جس کی قیادت مرحوم ملک گل شاہ خان نے خود کی۔ جس پر حکومت نے دوبارہ ہرنائی کو سبی کے ساتھ شامل کیا تھا۔ انہوں نے 2002 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز جمہوری وطن پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ اس کے بعد وہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے تھے۔ ان بلدیاتی انتخابات میں پشتونخواہ میپ نے بائیکاٹ کرکے حصہ نہیں لیا۔
ہرنائی 2006 میں مرحوم ملک گل شاہ خان نے سبی میلے کے میں اپنے خطاب کے دوران ہرنائی کو ضلع کا درجہ دینے کی غرض سے ایک دستاویز پیش کر کے ہرنائی کو ضلع کا مطالبہ کیا۔ 2007 میں اس وقت کے وزیراعلٰی بلوچستان میر جام یوسف نے ہرنائی اور سنجاوی پر مشتمل ضلع کا اعلان کیا۔ جسے مرحوم ملک گل شاہ خان ترین نے مسترد کردیا۔ اور مرحوم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی۔ اور صوبائی اسمبلی کا گھیراوُ کرکے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر کے ہرنائی کو الگ ضلع بنانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر اس وقت کے صوبائی اسمبلی کے وزرا نے ہرنائی کو الگ ضلع بنانے کا وعدہ کیا۔
ہرنائی 25 جون 2007 کو مرحوم ملک گل شاہ خان کی دعوت پر اس وقت کے وزیراعلٰی میر جام یوسف نے ہرنائی کا دورہ کیا۔ اور ہرنائی آکر گنج گراوُنڈ میں ہرنائی کو ضلع کا درجہ دیا۔ جس پر مرحوم گل شاہ خان ترین نے جمہوری وطن پارٹی کو خدا حافظ کہہ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جس پر وہاں پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر مرحوم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
ہرنائی 18 جون 2008 ہرنائی کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا۔ جب ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ پالاوان ہوٹل کے قریب ریڑھ کے مقام پر ایک جرگے میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ جب جرگہ مکمل کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ تو انجیر کے مقام پر فائرنگ سے اپنے ساتھی حاجی دلاور شاہ سمیت شہ،ید ہوگئے۔ جس کی شہادت کی خبر سن کر پورا ہرنائی سوگوار ہوگیا۔ اور پورا شہر ہسپتال امڈ آیا۔ ہر طرف چیخ وپکار تھی۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا تھا۔
18/06/2026
سپین تنگی وائس ؛
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے درمیان معاہدہ بدھ سے ہی مؤثر ہو چکا ہے، جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیا،اب اگلے مرحلے میں دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
سپین تنگی وائس:
بارش کے بعد سیلاب کا منظر 🩷
18/06/2026
سپین تنگی وائس:
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں گھرانوں کی مدد کی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم نے پراپیگنڈےکےباوجود بی آئی ایس پی کو آگےبڑھانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
سپین تنگی میں بارش شروع اللّٰہ تعالیٰ رحم کریں 🥺
سپین تنگی وائس:
ژالہ باری سپین تنگی میں یا اللّٰہ رحم 🥺
سپین تنگی میں ژالہ باری اللّٰہ تعالیٰ رحم کریں 🥺
18/06/2026
سپین تنگی وائس:
ضلع پشین یارو میں کسٹمز کی کاروائی۔ ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کی ضبط شدہ اشیاء نذر آتش کسٹمز حکام کے مطابق تلف کی جانے والی اشیاء میں مختلف اقسام کا غیر ملکی سامان اور دیگر ممنوعہ اشیاء شامل تھیں،
Click here to claim your Sponsored Listing.
