11/10/2025
پاکستان کسان اتحاد کے رہنما أریا حورین نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سردی شروع ہوتے ہی گیس غائب ہو گئی ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولت دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بالکل گیس نہیں اور جہاں آتی ہے وہاں پریشر اتنا کم ہے کہ استعمال ہی نہیں ہو سکتی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات 10 بجے کے بعد تو پورے شہر میں گیس بند کر دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے عوام سخت سردی میں شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔
06/10/2025
ہم جناب محمد وریام منجھو کو معزز عدالت سے ربنواز قتل کے جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں ضمانت ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کیس سراسر سیاسی اور ذاتی رنجشوں پر مبنی تھا، جس کا مقصد صرف اور صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ الحمدللہ آج عدالت کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جھوٹ کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔
ان شاء اللہ بہت جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے اور حق و سچ کی فتح ہو گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد وریام منجھو کو مزید سرخروئی عطا فرمائے۔ أریا حورین منجھو
04/10/2025
ربنواز منجھو کے قتل کو سیاسی رنگ دے کر محمد وریام منجھو کو ایف آئی آر میں نامزد کرنا نہ صرف افسوس ناک بلکہ قابلِ مذمت عمل ہے۔ اس قسم کے اقدامات سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے کے بجائے ذاتی اور سیاسی رنجشیں پروان چڑھتی ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل مجرم قانون کے کٹہرے میں لائے جا سکیں اور بے گناہوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ پاکستان کسان اتحاد بلوچستان کے صدر آریا حورین منجھو
04/10/2025
زہری میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے، آریا حورین
پاکستان کسان اتحاد بلوچستان کے قائم مقام صدر آریا حورین نے زہری میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرکے قومی فریضہ ادا کیا ہے۔
آریا حورین نے کہا کہ زہری میں طویل عرصے سے بسنے والے محب وطن شہریوں کو آخرکار سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس بہادری اور قربانی سے یہ کارروائی کی اور کالعدم تنظیموں کے چنگل سے عوام کو نجات دلائی، وہ لائقِ تحسین ہے۔
30/09/2025
کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، آریا حورین کا شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت
پاکستان کسان اتحاد بلوچستان کے قائم مقام صدر آریا حوریں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ آریا حورین نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام سکون اور امن کی زندگی گزار سکیں۔
28/09/2025
کوئٹہ: سردار یار محمد رند کی جانب سے پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ، کسان اتحاد بلوچستان کی قائم مقام صدر آریا حورین اور دیگر کے اعزاز میں عشایہ کا اہتمام
28/09/2025
کوئٹہ: ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد بلوچستان کی قائم مقام صدر آریا حوریں نے کہا کہ پورا ملک اپنی ٹیم کے ساتھ ہے اور شائقین امید رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم جیت کر وطن کا نام روشن کرے گی۔ شائقین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور سب کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے منتظر ہیں۔
28/09/2025
پاکستان کسان اتحاد بلوچستان کی قائم مقام صدر آریاء حورین نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے بغیر صوبے کی معیشت کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔