20/06/2026
تحصیل باڑہ کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تمام کرایے باقاعدہ طور پر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ عوام اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی شخص یا ٹرانسپورٹر کی جانب سے کرایہ نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
19/06/2026
اعلانِ وفات
محمد خان آکاخیل شیرخیل کی نانی، حاجی زمیندار مرحوم اور رضا خان کی چچی بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے ان کے آبائی قبرستان کلنگہ آکاخیل میں ادا کی جائے گی۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
19/06/2026
آخر موجودہ ADP میں وادی تیراہ آکاخیل کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟
موجودہ (ADP) ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت نے وادی تیراہ اکاخیل کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔ یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور یہاں کے عوام عرصہ دراز سے ترقیاتی کاموں کے منتظر ہیں۔
وادی تیراہ اکاخیل میں صرف ایک پرائمری سکول موجود ہے، جبکہ آبادی اور تعلیمی ضروریات کے پیشِ نظر کم از کم اس سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینا چاہیے تھا تاکہ علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، مگر افسوس کہ اس اہم شعبے کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سی ڈی میلوارڈ آکا خیل کو BHU میں اپگریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے، جو یقیناً ایک خوش آئند اقدام ہے۔ تاہم صرف اپگریڈیشن کافی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ بنیادی طبی سہولیات، ضروری ادویات، جدید آلات اور طبی عملے کی فراہمی بھی یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ مقامی آبادی کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچ سکے۔
حکومت سے مطالبہ ہے کہ وادی تیراہ اکاخیل کے عوام کی محرومیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور تعلیم، صحت سمیت دیگر بنیادی شعبوں میں عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اس پسماندہ علاقے کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
19/06/2026
بریکنگ نیوز
عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی
19/06/2026
جمرود: گودر جانو خیل ایریا میں کھلونا نما پین ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دو نوجوان زخمی
جمرود کے علاقے گودر جانو خیل میں راستے سے ملنے والے کھلونا نما پین ہینڈ گرنیڈ سے کھیلنے کے دوران دھماکہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں نے زمین پر پڑی مشکوک چیز اٹھائی اور اس کا پن نکالنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے باعث دو نوجوان، اورنگزیب اور انیس زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جمرود سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی خطرناک اشیاء سے متعلق پہلے بھی متعدد بار آگاہی مہم چلائی جا چکی ہے، مگر احتیاط نہ کرنے کے باعث ایسے واقعات دوبارہ پیش آ رہے ہیں۔
عوام الناس سی گزارش ہے اگر کہیں بھی ایسا کھلونا، پین یا کسی اور شکل میں کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں اور فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کو ایسی خطرناک اشیاء سے دور رہنے کی تلقین کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
19/06/2026
اہم عوامی اطلاع
تحصیل باڑہ، قوم اکاخیل کے علاقوں چرسیانوں کلی، دروآڈہ اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر ڈرون حملوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، گھروں میں رہیں اور اپنی و اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
18/06/2026
بر اورکزئی آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
بر اورکزئی میں شدید گرج چمک اور موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ واقع میں رحمان گل نامی شخص جس کا تعلق قوم آکا خیل سے ہے بھی جاں بحق ہوئے ہے
ذرائع کے مطابق مقامی لوگ ایک مرحوم کی تدفین کے لیے قبر کھود رہے تھے کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی ان پر آ گری۔ واقعے کے نتیجے میں موقع پر ہی 3 افراد شہید ہو گئے جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور ہر طرف غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
18/06/2026
باڑہ: شین درنگ اکاخیل میں گھر کے برآمدے میں آگ لگ گئی
باڑہ کے علاقے شین درنگ اکاخیل میں شمال نامی شخص کے گھر کے برآمدے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے چند ہی لمحوں میں آگ پر قابو پا کر اردگرد آبادی کو محفوظ بنا لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
18/06/2026
باڑہ برقمبرخیل میں فائرنگ کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور صدیق خان ولد سردار خان جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔