04/06/2026
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں نئے تعلیمی سیشن کے داخلوں کا آغاز جولائی 2026 میں ہوگا۔ پرنسپل پروفیسر شگفتہ بخاری
انہوں نے بتایا کہ آنے والے سیشن کے لیے بہترین منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادارے میں معیاری تعلیم کو مزید بہتر بنانے، نظم و ضبط کو فروغ دینے اور طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس ادارے میں داخل کروائیں۔ ان شاء اللہ آئندہ سال آپ کو ادارے کی کارکردگی، تعلیمی نتائج اور مجموعی ماحول میں واضح اور مثبت فرق نظر آئے گا.
03/06/2026
📢 اہم اطلاع برائے فرسٹ ایئر طلبہ
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ایئر کی رول نمبر سلپس کی تقسیم کے لیے پہلے دی گئی تاریخ 04-06-2026 منسوخ کر دی گئی ہے۔
چونکہ بورڈ کی ویب سائٹ سست روی (Slow Response) کا شکار ہے، اس وجہ سے رول نمبر سلپس بروقت اپ ڈیٹ نہیں ہو سکیں۔ لہٰذا اب تمام فرسٹ ایئر طلبہ اپنی رول نمبر سلپس 05-06-2026 کو کالج سے حاصل کریں گے۔
تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک خود کالج تشریف لائیں اور اپنی رول نمبر سلپ وصول کریں۔
نوٹ: رول نمبر سلپ صرف متعلقہ طالب علم کو جاری کی جائے گی۔
پرنسپل
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد
02/06/2026
📢 اہم اطلاع برائے طلبہ (فرسٹ ایئر)
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے فرسٹ ایئر کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی رول نمبر سلپس مورخہ 04-06-2026 کو کالج سے تقسیم کی جائیں گی۔
تمام طلبہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک کالج تشریف لا کر اپنی رول نمبر سلپ وصول کریں۔
⚠️ ہدایت:
تمام طلبہ اپنی رول نمبر سلپ وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر خود کالج آئیں۔ رول نمبر سلپ کسی رشتہ دار، دوست یا نمائندے کے حوالے نہیں کی جائے گی۔
پرنسپل
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد
26/05/2026
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
کشمیر کی زر خیز دھرتی کے مایہ ناز سپوت مختلف شعبہ جات میں اپنی نمایاں کارکردگی دکھاتے چلے آ رہے ہیں _
ایک ایسے ہی مایہ ناز ماڈلینز "شایان شیخ "
بھی ہیں _جنہوں نے آزاد کشمیر کے گاؤں چناری میں 5 دسمبر 2007
میں جنم لیا _ ابتدائی تعلیم آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ اور میٹرک کا امتحان کیڈٹ کالج مظفرآباد سے پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میں یاز دہم (انجینرنگ) میں داخلہ لیاایک ذہین، محنتی اور باصلاحیت طالب علم ہیں_انہوں نے اپنی قابلیت ، مسلسل محنت اور لگن سے جنوری 2026 سے لے کر مئی 2026 کے مختصر عرصے میں تقریری مقابلہ ڈویژن لیول بہ عنوان " ہم نے روندا ہے بیابانوں کو صحراؤں کو"
میں پہلی پوزیشن ، آل آزاد کشمیر تقریری مقابلہ بہ عنوان " کس کی زبان کھلے گی پھر ہم نہ اگر سنا سکے" میں دوسری پوزیشن اور آل پاکستان پہلا میجر سعد بن ز بیر شہید تقریری مقابلہ میں بہ عنوان " سر جھکاتا ہوتا ہوں تو ہر سانس سے گھن آتی ہے
سر اٹھاتا ہوں تو دستار سے سر لگتا ہے" میں تیسری پوزیشن لےکر نہ صرف اپنی علمی برتری، اور محنت کا واضح ثبوت دیا ہے بلکہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں ، اعتماد اور بہترین اظہار خیال کا بھی لوہا منوایا ہے_ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں میں ان کی واضح علمی برتری ان کے روشن مستقبل کی عکاس ہے _ ان کی لگاتار کام یابیوں پر پرنسپل ماڈل سائنس کالج شگفتہ بخاری صاحبہ و جملہ معزز سٹاف نے ان کی نمایاں کام یابیوں کو سراہتے ہوئے ادارہ میں پہچنے پر ان کا شان دار استقبال کیا اور اپنے مایہ ناز طالب علم کی شان دار کام یابیوں پر مسرور ہوتے ہوئے اس بات کا اظہا ر کیا کہ ہمارا یہ ستارہ مزید پھلے پھولے اور کام یابیاں حاصل کرتا رہے آمین
25/05/2026
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد انٹرمیڈیٹ سیکشن کے چیئرمین پروفیسر راجہ طارق صاحب گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج تشریف لائے اور میڈم شگفتہ بخاری کو پرنسپل بننے پر مبارک باد پیش کی.
24/05/2026
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ!
ہمیں اپنے پری میڈیکل کے ہونہار طالب علم محمد معیز طیب پر بے حد فخر ہے جس نے نہ صرف اپنی پڑھائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کی دنیا میں بھی کالج کا نام روشن کیا ہے۔
ہمارے اس باصلاحیت طالب علم نے Understand Quran کے نام سے ایک شاندار ایپ ڈیولپ کی ہے، جس کا مقصد قرآن پاک کو سمجھنے اور سیکھنے کے عمل کو تیز اور آسان بنانا ہے۔ ایک پری میڈیکل کا طالب علم ہوتے ہوئے ایسی شاندار ڈیجیٹل کاوش ان کی بے پناہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
مزید برآں، انہوں نے معروف آن لائن پلیٹ فارم 'کورسیرا' (Coursera) کے ذریعے 6 ماہ کا کورس مکمل کر کے گوگل سرٹیفائیڈ UX ڈیزائنر' (Google Certified UX Designer) کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ میڈیکل کی مشکل تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں یہ مہارت اور لگن واقعی قابلِ ستائش ہے۔
ماڈل سائنس کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ اپنے اس ہونہار طالب علم کو ان کی شاندار کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔
ایپ کی مکمل تفصیلات اور ان کا کام آپ اس لنک پر جا کر دیکھ سکتے ہیں:
understandquran.themoeezchauhan.org
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.themoeezchauhan.understandquran
20/05/2026
الحمد للہ
آج بیالوجی لیب میں ملٹی میڈیا کی تنصیب مکمل کر دی گئی۔ چونکہ ایف۔ایس۔سی میں جدید کورس شامل کیا گیا ہے، لہٰذا پرنسپل ادارہ محترمہ شگفتہ بخاری کی خصوصی ہدایات پر آنے والے سیشن سے طلبہ و طالبات کو بہترین معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آج اُن کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بائیولوجی لیب میں ملٹی میڈیا انسٹال کیا گیا۔
اس کے ساتھ بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بورڈ آف اسٹڈیز کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں آنے والے سیشن کے لیے مکمل کورس بریک تیار کیا گیا اور پورے تعلیمی سیشن کی جامع منصوبہ بندی کی گئی۔
والدین اور طلبہ و طالبات کے لیے ماڈل سائنس کالج اب پہلی ترجیح بنتا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ ادارے میں مزید بہترین اصلاحات اور جدید تعلیمی اقدامات کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔
19/05/2026
Principal Madam Shagufta Bukhari facilitating the Directorate of Higher Education regarding the conduct of interviews scheduled for tomorrow.