23/06/2026
کیا مسنگ پرسنز اپنے پیاروں کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdul Haq 777, Political Party, Abu Dhabi.
I love imran Khan best leader of Pakistan
《{انصاف♡ انسانیت♡ خود داری }》
((((((✌💝FOLLOW ME💝✌))))) (وہ سب لوگ مجھے فالو کریں جو عمران کے ساتھ ہیں)
23/06/2026
کیا مسنگ پرسنز اپنے پیاروں کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے
14/06/2026
جتنا بڑا کھجور کا درخت کاٹا گیا، درخت کو اتنا بڑا کرنے کیلئے کم از کم 40 سال درکار ہیں۔ لیکن کہانی ملاحظہ فرمائیں ذرا۔ اس چھوٹی سی کہانی میں ہماری 78 سال کی داستان رقم ہے۔ ہماری 78 سال کی تربیت دکھائی دیتی ہے۔ 78 کی کل اوقات کا عکس ہے یہ چھوٹی سی کہانی۔
ملزم کھجور کے درخت پر چڑھ گیا اور قانون نے کھجور کاٹ کر نیچے گرا دی ملزم کو تو چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا گیا، مگر کھجور کا درخت ہمیشہ کے لیے سزا پا گیا۔
یعنی ہمارے پاس اتنے بھئ وسائل نہیں تھے کہ کھجور کو بچا کر ملزم اتار لیتے
کیا ملک ھے یہ ؟
آکھے ہم آزاد ہیں
14/06/2026
*بجٹ 2026 کا مختصر خلاصہ:*
*پاکستان کا سب سے طاقتور انسان ہمارے ملک کا غریب طبقہ ہے جس نے ملک کے تمام امیروں کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے..🙏*
02/06/2026
کینسر کے علاج کے میدان میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی دوا کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج نے ماہرین کو پُرامید کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کینسر کے جدید علاج سے متعلق ایک بین الاقوامی کلینیکل ٹرائل 11 ممالک میں جاری ہے اور ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار دیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ علاج خاص طور پر ان مریضوں کے لیے آزمایا جا رہا ہے جن کا کینسر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے یا علاج کے بعد دوبارہ نمودار ہوا ہے۔ ٹرائل میں استعمال ہونے والی دوا Amivantamab نے بعض مریضوں میں رسولیوں کے حجم کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد دی ہے، جبکہ چند کیسز میں رسولیاں مکمل طور پر ختم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
برطانوی ادارے Institute of Cancer Research سے وابستہ پروفیسر Kevin Harrington کے مطابق نتائج خاص طور پر ان مریضوں میں حوصلہ افزا رہے جن کے جسم کیموتھراپی اور امیونوتھراپی کے خلاف مزاحمت دکھا رہے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مراحل کے ٹرائلز بھی کامیاب رہے تو یہ پیشرفت کینسر کے ہزاروں مریضوں کے لیے نئی امید ثابت ہو سکتی ہے، تاہم علاج کی مؤثریت اور وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے مزید تحقیق اور منظوری کے مراحل ابھی باقی ہیں۔
31/05/2026
پاکستانیوں تیاری پکڑو چمڑی اترنے والی ہے ،
18/05/2026
*سائفر کی اصل کاپی منظر عام پر* 📄
پہلی بار پاکستان کا وہ خفیہ سائفر کیبل I-0678 جاری کر دیا گیا ہے، جسے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کی وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔
اس دستاویز میں 7 مارچ 2022 کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اور امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیل ہے۔
بات چیت کا محور یوکرین بحران، روس کے دورے، افغانستان اور پاکستان-امریکہ تعلقات تھے۔
اب فیصلہ عوام کا ہے کہ وہ خود پڑھیں اور سمجھیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا۔
17/05/2026
بریکنگ نیوز 🚨عمران ریاض کا تہلکہ خیز انکشاف 🔥🔥
جو گڑھا تحریک انصاف کے لیے کھودا گیا تھا جلد پیپلز پارٹی خود اس میں پھنسے جاری ہے۔ اٹھائیس ویں ترمیم کے بعد زرداری کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ سندھ کی حکومت کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
16/05/2026
انہوں نے مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے ہیں ، مجھ پر تشدد کیا گیا، مجھے کہا جا رہا ہے کہ بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لو، ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لے جائیں گے؛ انمول عرف پنکی کا عدالت میں بیان:
ملک میں عام عوام کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں جبکہ آپ اس رجیم کی ترجیہات کا اندازہ اس عورت کے بیان سے لگا سکتے ہیں۔
یہ رجیم عمران خان کے پیچھے ہاتھ دھو کر، عمران خان کی نفرت میں نہیں پڑا۔ طاقت کے کاریڈورز میں جذبات نہیں ہوتے، صرف مفادات اور ان کا ہر قیمت پر تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ عمران خان نے اس رجیم کا ادھار تھوڑی کھا رکھا ہے
یہ رجیم عمران خان کا اس لیے بدترین دشمن بن چکا ہے کہ وہ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ ان کے مفادات کو سب سے زیادہ خطرہ ہی عمران خان سے ہے۔ ان کی نفرت کی اور کوئی وجہ نہیں
ورنہ اس رجیم کو دیگر لیڈران، بشمول تحریک انصاف کی بقیہ فرمانبردار لیڈرشپ، شریفوں، زرداروں، حافظ نعیم الرحمن، مولانا فضل الرحمٰن، ایمل ولی سمیت کسی سے زرہ برابر بھی خطرہ نہیں
یہ رجیم اس نظام کا سب سے بڑا محافظ ہے لہذا یہ رجیم جسے خطرہ سمجھے گا، وہی حقیقی لیڈر ہے۔ باقی سب کی سیاست محض بول بچن اور وقت کا ضیاع ہے۔
اس گرفتار عورت سے یاد آیا کہ جب یہ کانفیڈنس سے عدالت کی راہداریوں میں گھوم پھر رہی تھی، تو ایک مخصوص لبرل بریگیڈ کو اس پر بہت پیار آرہا تھا۔ آج یہ روتی ہوئی دہائیاں دے رہی اور اپنے ساتھ زبردستی کا شکوہ کررہی ہے
دیکھیے گا لبرل بریگیڈ کی وہ نظریاتی فراڈنیں اب کیسا غائب ہوتی ہیں۔
16/05/2026
12/05/2026
جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نومنتخب وزیراعلیٰ اور معروف اداکار جوزف وجے نے ریاست میں شراب فروخت پر بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم 717 سرکاری شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھیں، جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں جوزف وجے کی “ٹی وی کے” پارٹی 108 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔
234 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، جو انہیں اتحادی جماعتوں کی حمایت سے حاصل ہوئیں، جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔
Disclaimer: This report is based on Indian media sources and publicly circulating information.