18/06/2026
گانگچھے کے دو آزاد امیدواروں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان کی مختلف شاہراہوں کی تعمیر، اپ گریڈیشن اور فزیبلٹی کے لیے منصوبے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پیش کیے ہیں۔
ان منصوبوں میں ضلع گانگچھے کے لیے انتہائی اہم سکردو تا خپلو روڈ بھی شامل ہے۔ اگر اس منصوبے پر عملی کام شروع ہو جاتا ہے تو یہ گانگچھے کے عوام اور ان کے نمائندوں کی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
سکردو اور خپلو کے درمیان تقریباً 100 کلومیٹر سڑک کی جدید تعمیر و توسیع نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری لائے گی بلکہ مستقبل میں ضلع گانگچھے میں سیاحت کے فروغ، مقامی معیشت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا اور گانگچھے کی ترقی کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی گنگچھے
پاکستان مسلم لیگ ن گنگچھے
17/06/2026
آج کی بات !!!
ماضی ، حال اور مستقبل
خوشی اُن لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو ماضی کے زخموں کو اللہ کی حکمت سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں، حال کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں اور مستقبل کو اللہ کی رحمت کے سپرد کر دیتے ہیں۔ جو گزر گیا، وہ ایک سبق تھا؛ جو آج ہے، وہ ایک نعمت ہے؛ اور جو آنے والا ہے، وہ اللہ کی بہترین تدبیر ہے۔ زندگی کا سکون اس میں نہیں کہ ہمارے تمام مسائل ختم ہو جائیں، بلکہ اس میں ہے کہ ہم ہر حال میں اللہ پر بھروسہ کرنا سیکھ لیں۔ جب دل شکر سے بھر جاتا ہے، زبان دعا سے تر رہتی ہے اور امید اللہ کی ذات سے وابستہ ہو جاتی ہے، تو اندھیرے راستے بھی روشن محسوس ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے ماضی کو معاف کر دیں، حال کو محبت اور شکرگزاری کے ساتھ جئیں، اور مستقبل کے بارے میں یہ یقین رکھیں کہ اللہ آپ کے لیے وہی فیصلہ کرے گا جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا۔ یہی یقین دل کو سکون، روح کو طاقت اور زندگی کو حقیقی خوشی عطا کرتا ہے۔
16/06/2026
گلگت بلتستان کی تاریخ رہی ہے کہ وہاں عام طور پر اسی جماعت کی حکومت بنتی ہے جو جماعت مرکز میں ہوتی ہے
یا اسلام آباد میں برسرِاقتدار ہوتی ہے۔
اس بار بھی وفاقی سیاست کے اثرات یہاں واضح طور پر
دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ کے خیال میں کون سی جماعت بازی مارے گی؟
کیا پیپلز پارٹی اپنا وزیرِ اعلیٰ لانے میں کامیاب ہو جائے گی
یا ن لیگ اور استحکام مل کر کوئی نیا سرپرائز دیں گے؟😘
16/06/2026
پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بجائے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہونا دونوں آزاد امیدواروں کا ایک دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلہ ہے۔
ضلع گانگچھے کے دونوں آزاد امیدواروں کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ حکومت سازی کے مرحلے میں آپ کی تمام ڈیمانڈز ذاتی یا گروہی مفادات کے بجائے عوامی فلاح اور گانگچھے کی ترقی پر مبنی ہوں گی۔
خصوصاً درج ذیل منصوبوں کو ترجیح دی جانی چاہیے:
✅ جے ایس آر فیز 2 کی تکمیل
✅ غواڑی پاور پروجیکٹ کی جلد تکمیل
✅ مشہ بروم کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی
✅ خپلو ہیڈکوارٹر کو ایک مثالی اور جدید انتظامی مرکز بنانا
عوام نے آپ پر اعتماد کیا ہے، ان شاء اللہ آپ بھی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے گانگچھے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خیر اندیش
رضاءالحق مدنی
استحکام پاکستان پارٹی گنگچھے
Haji Anwar Ali Media Cell
16/06/2026
عوامی خدمت کا وعدہ،
عملی اقدام کی صورت میں پورا
مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار رضاالحق مدنی کی ڈگری کالج پروجیکٹ کیساتھ ساتھ دس بیڈڈ ہسپتال کی سازوسامان کیلئے جدوجہد رنگ لائی ہے۔
3 کروڑ ستر لاکھ اپروڈ پی سی ون کی لاگت سے غواڑی دس بیڈ ہسپتال کیلئے
✅ ایمبولینس
✅ جدید لیبارٹری سہولیات
✅ جراحی کے جدید آلات
✅ دیگر ضروری طبی سامان
ان شاء اللہ یکم جولائی 2026 تک فراہم کر دیا جائے گا۔
کیونکہ اس کا ٹینڈر سال قبل ہوچکا تھا۔
یہ غواڑی کے باشعور اور غیور عوام کے لیے پہلا تحفہ ہے،
جنہوں نے اپنے اعتماد اور حمایت سے مدنی کو
کامیابی دلائی۔
خصوصی شکریہ
ڈی ایچ او گنگچھے
ٹیم رضاء الحق مدنی
13/06/2026
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے قائد حافظ حفیظ الرحمن کی سکردو میں اہم ملاقات
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے قائد حافظ حفیظ الرحمن فیڈرل گورنمنٹ سے ملاقات اور حالیہ انتخابات کے مشاہدات کے بعد گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سکردو میں بلتستان کے مسلم لیگی قائدین اور وفد سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) بلتستان کے سیکریٹری اشرف صدا، گانگچھے سے ، رضاءالحق مدنی، رحمت اللہ کثیری، حمیداللہ اور عبدالروف نظامی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
اس موقع پر بلتستان کی سیاسی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، مسلم لیگ (ن) بلتستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی جاری رکھے گی اور علاقے کی ترقی کے لیے ڈویلپمنٹ فنڈز کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ان شاء اللہ بلتستان کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔