15/06/2026
برصغیر کی قدیم کرنسی کا چارٹ!
روپے کی تاریخی معلومات اور مختلف مراحل!
دوستو! اگر آپ کے پاس روپے کے بارے میں اھم اور درست معلومات ھوں تو اپنی آراء ھم سے شئیر کریں اور کمینٹ میں بیان کریں.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Badar Valley, Dubai.
15/06/2026
برصغیر کی قدیم کرنسی کا چارٹ!
روپے کی تاریخی معلومات اور مختلف مراحل!
دوستو! اگر آپ کے پاس روپے کے بارے میں اھم اور درست معلومات ھوں تو اپنی آراء ھم سے شئیر کریں اور کمینٹ میں بیان کریں.
سولر کی کتنی پلیٹیں ہوں تو اے سی چلے گا۔ اورخرچہ کتنا آۓ گا کوئی جانتا ہوتو تفصیل بتادے 🤔💡🌞
13/06/2026
ڈیرہ اسماعیل خان کسٹم آفس ٹانک روڈ نزد ظفرآباد کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دور دور تک دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے دکھائی دیتے رہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیمیں اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔۔
13/06/2026
سونا نکالنے کے طریقہ کار پر علاقائی جرگہ🌷
بدر ویلی میں ایک قومی جرگہ منعقد ھوا جس میں قومی جرگے نے سونا نکالنے کے طریقہ کار پر مختلف قسم کی پابندیاں لگائی ھیں جن میں دو اھم نکات درجہ ذیل ہیں.
1. بڑی مشینری پر مکمل پابندی ھوگی
2. ھر بندہ اپنے قوم کے علاقوں میں کام کریگا دوسرے قوم کی علاقوں میں جانے سے پرھیز کریگا
3. جمعہ کو مکمل چھٹی ھوگی کوئی بھی بندہ الگڈ میں سونا نہیں نکالے گا.
جو لوگ ان پابندیوں پر عمل نہیں کرینگے اس پر بھاری جرمانا ھوگا جو قوم نے متعین کیا ھے.
12/06/2026
سونے کی تلاش!
ھمارے پیارے دوست کاکا گیگاخیل بدر الگڈ میں سونا چیک کرتے ھوئے کہ آیا سونا واقعی موجود ھے یا نہیں
بدر الگڈ میں سونے کی مقدار بہت کم ھے لوگوں کی دیہاڑی مشکل سے بنتی ھے.
پہاڑوں پر بادل، ھلکی سی بارش، ٹھنڈا موسم اور قدرت کا نظارہ 🌷🌷
دوستو ویڈیو پر کمینٹ کریں اور شئیر کریں.
مقام..گیگاخیل جنگل بدر ویلی
ایڈیٹر.. نورحسین محسود
11/06/2026
کرائے کا گھر بار بار تبدیل کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے یا اللّہ تمام کرائے داروں کو اپنا گھر نصیب فرمأ. 🛌🏠⛲️
11/06/2026
ییژیے، ایژیے یا ایژیکې......
پودے صرف زمین کے پھیپھڑے اور زندگی کی ضمانت ہی نہیں ہوتے بلکہ بہت سے پودے ہماری ثقافت، روایات اور اجتماعی یادداشت کا بھی حصہ ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک درخت اپنی دراز قد و قامت، سدا بہار خصوصیات اور بے شمار فوائد کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ چکا ہے۔ پشتو میں اسے “نښتر / نشتر” کہا جاتا ہے۔ اور اردو میں اسے چیڑ/صنوبر وغیرہ کے نام سے یاد کیا جاتا ھے....انگریزی میں شاید Chir Pine /pine tree کہتے ہیں...
گزرے دنوں میں یہ درخت اپنے مضبوط اور روغنی لکڑی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا تھا۔ خصوصاً اس کی جڑ کے قریب کا تنا اس قدر تیل دار ہوتا کہ ذرا سی چنگاری سے فوراً بھڑک اٹھتا۔ جب ٹارچ، بجلی اور جدید ایندھن عام نہیں تھے تو وزیرستان کے لوگ اسی لکڑی کو روشنی اور آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
وزیرستان میں عموماً شام کے بعد دعوتوں، خیرات اور اجتماعی کھانوں کا اہتمام ہوتا تھا۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمانوں کی واپسی کے لیے پہلے سے نشتر کی لکڑی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تیار کر لیا جاتا۔ جب لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوتے تو "یژیې" کو جلا کر گھروں تک پہنچتے. یہ لکڑی اس شدت سے آگ پکڑتی جیسے ڈیزل یا مٹی کا تیل جل رہا ہو، اور یوں اندھیری راتوں میں لوگوں کے لیے روشنی کا ذریعہ بنتی۔
ہر گھر میں آگ جلانے کے لیے کا موجود ہونا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صرف ایک لکڑی نہیں رہی بلکہ رفتہ رفتہ ہماری ثقافت، دیہی زندگی اور اجتماعی روایت کا ایک اہم جز بن گئی۔
دوستوں آپ یہ بتائیں کہ یہ درخت وزیرستان کے کن علاقون میں اگتا ھے اور آپکے خیال میں اس کے کیا فوائد ھیں.
اس پوسٹ کو شئیر کریں اور کمینٹ سیکشن میں اسکے فوائد بیان کریں.
10/06/2026
✨علی زائی یا منزائی قبیلہ✨
محسود قوم کا سب سے بڑا قبیلہ علیزئی کہلاتا ھے علیزئی کی دو شاخیں شابی خیل اور مانزائی/ امان زائی ایک دوسرے کے ساتھ اکھٹا ہو جائے تو یہ علی زئی کہلاتے ہیں کیونکہ شابی خیل اور مانزائی/ امان زائی آپس میں بھائی ہیں
ان دو قبیلوں کی تفصیل درجہ ذیل ھیں.
.............................................................
✨شابی خیل قبیلہ✨
شابی خیل علی زئی قبیلے کا سب سے بڑا قبیلہ ھے شابی خیل دو شاخوں میں تقسیم ھے.
1. استونائی/استونڑائی
2. پانچ پلورائی/پینز پلورائی
استونائی.... کی چار شاخیں ھیں
1. برومی خیل
2. خدرخیل
3. عمرخیل
4. دودئے خیل
دودئے خیل نفع ونقصان میں عمرخیل کے ساتھ ھے۔کیونکہ انکی افرادی تعداد کم ھے۔ٹوٹل 30 گھروں میں شمار کئے ھیں۔
پینز پلورائی....
1. مروبائی
2. پاٹونائی
3. بی بی زائی
4. بارومائی
5. خون خیل
خون خیل کے بارے میں کنفرم نہیں کہ یہ ذیلی شاخ ھے یا پھر پینز پلورائی کا بھائی ھے
✨ منزا ئی قبیلہ✨
امان زائی / مان زائی امان نیکہ، براق بابا کے چار بیٹے تھے
1. پالی خیل
2. گدی خیل
3. شمیرائی
4. ملک دینائی
پھر یہ چاروں آگے مزید خیلوں یا قوموں میں تقسیم ہیں
پالی خیل تقریباً 40 خیلوں/ شاخوں میں تقسیم ہے جس میں کچھ درجہ زیل ہیں
پالی خیل ۔۔۔۔۔
مچی خیل، گرڑائی، مال خیل، سلیمی خیل، برومی خیل، بودر خیل، مریسائی، بٹیکائی وغیرہ دوسرے خیل بھی اس میں شامل ہیں
گدی خیل۔۔۔۔۔
لنگر خیل، فریدائی، وزیرگائی، کئی خیل، چونڈ خیل وغیرہ اس میں تقریباً 20 خیل شامل ہیں
اس میں حکومتی نفع نقصان میں شمیرائی اپنے بڑے بھائی پالی خیل کے ساتھ شامل ہے
جبکہ ملک دینائی اپنے دوسرے بھائی گدی خیل کے ساتھ شامل ہیں
دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ میں آگر ھم سے کوئی غلطی سرزد ھوئی ھو تو اصلاح کرکے درست کرنے میں مدد کریں اور اس پوسٹ پر سیر گفتگو کریں اور زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے پوسٹ کو پھیلائیں. شکریہ