بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🎙️ مولانا حسنین آغا (کلایہ)
5 مارچ 2026ء
انوریہ قومی امام بارگاہ کریز، لوئر اورکزئی میں منعقدہ مجلسِ عزا سے مولانا حسنین آغا صاحب کا خطاب۔
مولانا حسنین آغا (کلایہ)
5 مارچ 2026
بسلسلہ شہادت آیت اللّہ سیّد علی خامنہ ای کے شہادت کے ماتم کے سلسلے میں مولانا حسنین آغا کا خطاب
📍 مقام: انوریہ قومی امام بارگاہ کریز، لوئر اورکزئی
منجانب:
حسینی سکاؤٹس کریز
Hussaini Scout
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hussaini Scout, Social service, Qomi Imam Bargah Kurez, Hazrat Ali (A. S) Shrine Kurez Lower Orakzai, Rajshahi Division.
حسینی سکاؤٹس ایک غیر سرکاری اور غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم کا مقصد مجالس برپا کرنا، محرم الحرام میں لوگوں کو سیکیورٹی دینا اور معاشرے میں غریب لوگوں کی خدمت کرنا عین مقصد ہیں ۔ شکریہ
یہ ویڈیو 26 دسمبر 2025ء کو علمدار زیارت ڈوپسنہ کریز کے دوسرے چھت (لنٹر) کی تعمیر کے موقع پر بنائی گئی تھی۔
یہ تعمیراتی مرحلہ اہلِ علاقہ کے تعاون، محبت اور عقیدت کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مقدس مقام کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مومنین کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں اجرِ عظیم سے نوازے۔
منجانب: حسینی سکاؤٹس کریز 🏴🖤
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
📢 اعلانِ مجالسِ عزا
محرم الحرام 1448ہجری
حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں حسینی سکاؤٹس کریز کے زیرِ اہتمام مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان مجالس میں مختلف علمائے کرام، ذاکرینِ اہلِ بیتؑ، نوحہ خواں حضرات اور مومنینِ کرام شرکت کریں گے۔ مجالس کے دوران ذکرِ مصائبِ اہلِ بیتؑ، نوحہ خوانی اور ماتم داری کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
🕘 ہر مجلس صبح 9:00 بجے کے بعد شروع ہوگی۔
📍 مقام:
انوریہ قومی امام بارگاہ کریز، لوئر اورکزئی
🏴 منجانب:
حسینی سکاؤٹس کریز (HSK)
قولِ امام حسینؑ:
"میں اصلاحِ امتِ جدی کے لیے نکلا ہوں۔"
تمام مومنین و مومنات سے شرکت کی خصوصی درخواست ہے۔
ثوابِ دارین حاصل کریں اور مجالسِ عزا کی رونق بڑھائیں۔
یاحسینؑ 🏴
15/06/2026
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
🏴 اعلانِ مجلسِ عزا برائے استقبالِ محرم الحرام 1448ھ 🏴
عزادارانِ سید الشہداءؑ کی خدمت میں مؤدبانہ اطلاع ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں ایک پُرنور اور بابرکت مجلسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📅 بروز منگل، 16 جون 2026ء
📍 مقام: انوریہ قومی امام بارگاہ کریز، لوئر اورکزئی
🏴 زیرِ اہتمام: حسینی سکاؤٹس کریز
اس مجلسِ عزا میں ذکرِ مظلومِ کربلا حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی جائے گی۔ تمام مومنین و مومنات اور عزادارانِ اہلِ بیتؑ سے بھرپور شرکت کی التماس ہے تاکہ اس عظیم دینی اجتماع کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔
"محرم وہ مہینہ ہے جو حق، صبر، وفا اور قربانی کا درس دیتا ہے، اور ہمیں پیغامِ حسینؑ پر ثابت قدم رہنے کی دعوت دیتا ہے۔"
آئیں! محرم الحرام کا استقبال ذکرِ حسینؑ، عشقِ اہلِ بیتؑ اور شعائرِ حسینی کے ساتھ کریں۔
منجانب: حسینی سکاؤٹس کریز
خدمتِ دین، فروغِ عزاداریِ سید الشہداءؑ
🖤 یا حسینؑ
14/06/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
📢 اعلانِ مجلسِ عزا
تمام مومنین و مومنات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
بروز پیر، 15 جون 2026ء
بمقام: انوریہ قومی امام بارگاہ کریز، لوئر اورکزئی
منجانب: حسینی سکاؤٹس کریز
ایک بابرکت مجلسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تمام عزادارانِ امام حسینؑ سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔
"ہر روز عاشورا ہے اور ہر سرزمین کربلا"
حسینی سکاؤٹس کریز
خدمتِ دین و عزاداریِ سید الشہداءؑ
یا حسینؑ 🏴
13/06/2026
"محرم کا پیغام یہ ہے کہ عزت کے ساتھ جینا اور حق کے لیے قربانی دینا ہی حقیقی کامیابی ہے۔"
یا حسینؑ ❤️
11/06/2026
11/06/2026
"جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا، اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔"
حضرت علیؑ علیہ السّلام
11/06/2026
🌹 منگنی مبارک 🌹
حسینی سکاؤٹس کریز کے فعال ممبر، گاؤں الت خیل کریز کے معزز نوجوان مصدق علی ولد صادق نبی کو منگنی کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نئے رشتے کو اپنی خاص رحمتوں، بے شمار برکتوں اور دائمی خوشیوں سے مالا مال فرمائے۔ آپ دونوں کے درمیان محبت، احترام، اخلاص اور باہمی اعتماد ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور آنے والی زندگی کو کامیابی، سکون اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
اس خوشی کے موقع پر حسینی سکاؤٹس کریز کے تمام ممبران اور اہالیانِ کریز مصدق علی اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
💐 دلی مبارکباد و نیک خواہشات کے ساتھ 💐
حسینی سکاؤٹس کریز (HSK) خدمت • اخوت • اتحاد :::
11/06/2026
عیدِ مباہلہ مبارک
🌹 حسینی سکاؤٹس کریز (HSK) کی جانب سے تمام مومنینِ کرام کو عیدِ مباہلہ کی دلی مبارکباد 🌹
قولِ رسولِ اکرم ﷺ
«اَللّٰهُمَّ هٰؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي»
"اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت ہیں۔"
واقعۂ مباہلہ حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی عظمت و فضیلت کا روشن ثبوت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتؑ کی سیرت پر چلنے اور ان کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Hussaini Scouts Kurez (HSK)
خدمت • اخوت • اتحاد
عیدِ مباہلہ مبارک ✨🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Qomi Imam Bargah Kurez, Hazrat Ali (A. S) Shrine Kurez Lower Orakzai
Rajshahi Division
