23/06/2026
گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عدیل حسن نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا، حسن خان سے ملاقات کی، جو کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے رکن بھی ہیں۔
اس ملاقات میں جماعتی امور، تنظیمی فعالیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا کے مؤثر کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حسن خان نے فیصل آباد میں پارٹی کی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی حکمتِ عملی بیان کی، جبکہ عدیل حسن نے ہانگ کانگ میں مسلم لیگ (ن) کی کامیاب کارکردگی اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر عدیل حسن نے چیئرمین مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ جناب جاوید اقبال اور صدر جناب سلیم ارشد خان کی قیادت کو قدر و منزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی رہنمائی میں ہانگ کانگ کے کارکنان پارٹی کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور جماعتی تشخص کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے وژن کے مطابق، اندرونِ ملک اور ہانگ کانگ کے کارکنان عوامی خدمت، تنظیمی مضبوطی اور سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔
15/05/2026
فیصل آباد: میاں ضیاء الرحمن کے زیرِ اہتمام ’مارقۂ حق‘ کی یاد میں پروقار تقریب، پاکستان مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کی شرکت
پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے سٹی سیکریٹری جنرل میاں ضیاء الرحمن کے زیرِ اہتمام تاریخی آپریشن بنیانالمرصوص (مارقۂ حق) کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں افواجِ پاکستان کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف خان نے خصوصی شرکت کی، جو تنظیم کی عالمی سطح پر مربوط موجودگی کا عملی ثبوت ہے۔
میاں ضیاء الرحمن کی زیرِ صدارت منعقدہ اس تقریب میں مقررین نے آپریشن ’مارقۂ حق‘ کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ملکی دفاع کی تاریخ کا اہم ترین سنگِ میل قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ افواجِ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پر مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو بھی بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری محمد اشرف خان نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی اپنے وطن اور اس کی محافظ افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے مقامی قیادت کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین جاوید اقبال اور صدر سلیم ارشد خان کی قیادت میں ہانگ کانگ کی ٹیم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کی سیاسی فراست اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مضبوط عسکری قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ مقررین نے واضح کیا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی ہی ملک کو استحکام اور دشمن کو شکستِ فاش سے دوچار کر سکتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر میاں ضیاء الرحمن کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
10/05/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کے مقامی دفتر میں مارقۂ حق کے یومِ فخر کی یاد میں باوقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین جناب جاوید اقبال نے کی اور اس میں صدر جناب سلیم ارشد خان، جنرل سیکریٹری محمد اشرف خان، سینئر نائب صدر چوہدری نجیب، سینئر نائب صدر ملک عامر اعوان، ہیڈ آف پولیٹیکل افیئرز ساجد محمود، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدیل حسن اور ہیڈ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کامران قریشی نے شرکت کی؛ چیئرمین جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کی سیاسی بصیرت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس آپریشن میں دشمن کو فیصلہ کن شکست دی گئی اور پاکستان کی خودمختاری و وقار کی حفاظت یقینی بنی، تقریب کے بعد شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وطنِ عزیز کے لیے یکجہتی، حب الوطنی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
09/04/2026
Pakistan Zindabad!
I warmly commend Prime Minister Shehbaz Sharif, Deputy Prime Minister Ishaq Dar, and Field Marshal Syed Asim Munir for their exceptional diplomatic efforts in averting a major global crisis and securing Iran - U.S. ceasefire. I also applaud the leadership of Iran and the United States for choosing peace and statesmanship. May this be a meaningful step toward lasting global stability.