PAK FC Frontier Constabulary
Contactgegevens, kaart en routebeschrijving, contactformulier, openingstijden, diensten, beoordelingen, foto's, video's en aankondigingen van PAK FC Frontier Constabulary, America.
ایفسی آرمی پولیس کی بھرتی ہو یاکوئی اور اشتہار جو سچ پر مبنی ہو ہم آپ تک پہنچائینگے فورسز کے شہدا کی تفصیل اور ملک کے بدلتے حالات کہ آنے والے وقت میں ہم کہا کھڑے ہونگے یہ کام آپ کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے اس لئے پیج کو LIKE اورFOLLOW کرے7
*لکی مروت: پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ* ،
غزنی خیل اڈہ کے قریب سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت پولیس اہلکار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے، دھماکے میں تمام اہلکار محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گلگت بلتستان انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 3600 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 2300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے 82 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 3070 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس 2965 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 پولنگ اسٹیشنز میں سے 37 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 5072 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 4547 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 814 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 629 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 937 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 478 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 کے 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 1228 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 936 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے 54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 614 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 458 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1255 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 831 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1541 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طاہر شگری 875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فہد حنیف 2130 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 1853 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 3390 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3383 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 662 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد دلپزیر 420 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد انور 867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 806 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد زمان 452 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 1256 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 1162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 2233 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 2155 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 1196 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہاں 1002 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 87 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے غلام محمد 70 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے 58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 1209 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 2474 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 26 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 4419 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 2830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
🌹آج کی پوسٹ میں 70 ہیڈلائنز ہیں*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
04 جون 2026
بروز جمعرات
اہم خبروں کی جھلکیاں
بریکنگ نیوز
🚨 (1) ایران کیخلاف دوبارہ جنگ کا ارادہ نہیں ہے، ٹرمپ نے مشیروں کو اہم پیغام دے دیا
🚨 (2) ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے ختم نہیں ہوئے، عباس عراقچی نے تصدیق کردی
🚨 (3) امریکی ثالثی رنگ لے آئی، اس را_ئیل اور لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری
🚨 (4) جنوبی لبنان سے اس را_ئیلی قبضے کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی، حز، ب اللہ نے جنگ بندی مسترد کردی
🚨 (5) حز، ب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان کے اس را_ئیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو شرم ناک قرار دیا
🚨 (6) کانگریس میں ٹرمپ کی فوجی کارروائی کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
🚨 (7) کویتی ایئرپورٹ پر حملہ ہم نے نہیں کیا، امریکی دفاعی سسٹم کی خرابی سے ہوا؛ ایران
🚨 (8) تیاریاں مکمل ہیں، ایران پر حملے کیلیے ٹرمپ کے اشارے کے منتظر ہیں؛ نیتن یاہو
🚨 (9) ایران کے کویت پر میزائل اور ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والا شخص بھارتی تھا
🚨 (10) ایران امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت چار مراحل میں نافذ ہوگی، روڈ میپ سامنے آگیا
🚨 (11) ایران کو دھمکی دیں اور نتائج نہ بھگتیں وہ دور چلا گیا، باقر قالیباف
🚨 (12) اس را_ئیل-لبنان جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی آگئی
🚨 (13) آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت ان کے دفتر میں موجود تھا: عباس عراقچی کا انکشاف
🚨 (14) دشمن کی شکست کے بعد ملک میں انتشار کا خطرہ ہے: ایرانی سپریم لیڈر کی وارننگ
🚨 (15) پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام کی معلومات امریکا کو نہیں دیں: دفترِ خارجہ
🚨 (16) غـزـ ہ پھر خون میں نہا گیا، اسراـ ئیلی حملوں میں 4 معصوم بچوں سمیت 9 فـلسـطـیـنی شـہـیـد
🚨 (17) گلگت بلتستان میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے عوام ووٹ کے ذریعے اس کا بدلہ لیں، وزیراعلٰی کے پی سہیل آفریدی
🚨 (18) حکومت صومالی قزاقوں کے قبضے میں 10 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہے، دفتر خارجہ
🚨 (19) فکسڈ چارجز میں اضافے، سولر کا استعمال روکنے کےلیے نئے پاور ٹیرف‘ سے متعلق وزارت توانائی کا اہم بیان
🚨 (20) فیلڈ مارشل ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
🚨 (21) مختلف شعبوں کا ٹیرف مرحلہ وار کم کرینگے تاکہ برآمدات کے اہداف حاصل ہوسکیں، وزیراعظم
🚨 (22) دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کےلیے نئی اسکیم تیار، آسان ٹیکس شرح متعارف کرانے کی تجویز
🚨 (23) گلگت بلتستان انتخابی سامان کی ترسیل شروع، گورنر کی الیکشن کمشنر سے ملاقات
🚨 (24) پشین میں جے یو آئی کے جلسے کے مناظر، تاحد نگاہ عوام کا جم غفیر، مولانا فضل الرحمان کا خطاب
🚨 (25) نجی کنسورشیم کے ٹیک اوور سے قبل پی آئی اے کو بڑے امتحان کا سامنا
🚨 (26) کراچی سے تاجر کے اغوا کا معمہ حل، سکھر پولیس اٹھاکر لے گئی تھی
🚨 (27) موٹروے ریپ کیس: ’’سزائے موت کے بعد کوئی نہیں کہے گا خاتون رات کو وہاں کیا لینے آئی‘‘
🚨 (28) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار
🚨 (29) بچوں کے تحفظ کیلیے کیا کیا؟ وزارت انسانی حقوق اور ڈی جی زارا اتھارٹی سے جواب طلب
🚨 (30) ’ ریپ کے بعد شادی، پھر طلاق، واقعات فلمی کہانیوں جیسے لگتے ہیں’، زیادتی کیخلاف خاتون کی درخواست خارج
🚨 (31) بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کی ایف آئی آر معطل کر دی
🚨 (32) 18سالہ گھریلوملازمہ گینگ ریپ، اسقاط حمل کےدوران ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، والد نےمعاملہ مشکوک بنادیا
🚨 (33) کراچی: دہشت گرد عناصر ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں سرگرم
🚨 (34) امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل کی ترسیل جاری، 4 ایرانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گئے
🚨 (35) 28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
🚨 (36) وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش اور اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا
🚨 (37) سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
🚨 (38) کارروائیاں ڈی آئی خان اور مہمند میں کی گئیں، کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
🚨 (39) دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد پولیس نے دریائے سواں میں منچلوں کو نہانے پر مرغا بنا دیا
🚨 (40) بینظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں، رانا ثنااللہ
🚨 (41) کے پی کے: ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ، اسپتالوں میں سروسز بند کرنے کی دھمکی
🚨 (42) جزیرہ نکوبار: بھارت کا چین کے خلاف ’آبنائے ہرمز‘ طرز کا اسٹریٹجک منصوبہ
🚨 (43) تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا
🚨 (44) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کیلیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے
🚨 (45) فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی فٹ بال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے جاری
🚨 (46) لبنان سے متعلق مطالبات منوانے کیلئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ ڈالا
🚨 (47) کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری
🚨 (48) امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی
🚨 (49) ایران کمزور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا، اس را_ئیلی وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کو مشکوک کر دیا
🚨 (50) اس را_ئیل نے فلسطین ویمن فٹبال ٹیم کی 2 انٹرنیشنل پلیئرز کو حراست میں لے لیا
🚨 (51) گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو
🚨 (52) اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
🚨 (53) پی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر
🚨 (54) افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستان
🚨 (55) بجٹ پر مشاورت: سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
🚨 (56) بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
🚨 (57) لاہور ہائیکورٹ: بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد، درخواستگزار پر جرمانہ عائد
🚨 (58) لاہور: قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھروں میں چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار، کروڑ کا سامان برآمد
🚨 (59) زیارت سے اغواء کیے گئے پولیس آفیسر سمیت 3 افراد بازیاب
🚨 (60) بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، ایک لیٹر پیٹرول، ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا
🚨 (61) وفاق جامعہ اردو کے اساتذہ کا بھی مطالبات کی تکمیل تک تدریسی عمل اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
🚨 (62) سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
🚨 (63) حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا
🚨 (64) بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم
🚨 (65) شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
🚨 (66) سندھ: میٹرک کے نتائج 10 جولائی اور انٹرمیڈیٹ کے 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
🚨 (67) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
🚨 (68) ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، وجہ بھی سامنے آگئی
🚨 (69) بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
🚨 (70) ایک ہزار 523 روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کا ہو گیا
چار ماہ گزرنے کے باوجود دبئی سے بھیجی گئی رقم اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہو سکی، متاثرہ شہری کی بینکنگ کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل
اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) دبئی سے بھیجے گئے 4,700 درہم (تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار روپے) چار ماہ گزرنے کے باوجود نیشنل بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہونے پر متاثرہ شہری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، متعلقہ مالیاتی اداروں اور بینکنگ کورٹ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔
پشاور کے رہائشی اور نیشنل بینک آف پاکستان نمک منڈی برانچ کے اکاؤنٹ ہولڈر فیروزشاہ ولد شیر محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ 18 فروری 2026 کو دبئی سے ان کے اکاؤنٹ نمبر 04433096864717 میں 4,700 درہم منتقل کیے گئے تھے، تاہم رقم آج تک ان کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہو سکی۔
متاثرہ شہری کے مطابق دستیاب ٹرانزیکشن ریکارڈ میں Transaction ID: DBI25NYKWI اور TFPIN: 33TF003514437 درج ہے جبکہ ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس بھی کامیاب (Success) ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رقم بھیجنے والے کے اکاؤنٹ سے مکمل طور پر کٹ چکی ہے لیکن وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئی۔
فیروزشاہ کے مطابق وہ گزشتہ کئی ماہ سے نیشنل بینک نمک منڈی برانچ پشاور اور متعلقہ دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ کراچی ہیڈ آفس کو متعدد ای میلز اور شکایات بھی ارسال کی جا چکی ہیں، مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے بتایا کہ 30 مئی 2026 کو نیشنل بینک کی ڈیجیٹل موبائل ایپ کے ذریعے بھی باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر بینک انتظامیہ نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے 24 سے 48 گھنٹوں میں رابطے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اب تک رقم کی منتقلی یا معاملے کے حل کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
متاثرہ شہری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، متعلقہ مالیاتی اداروں اور بینکنگ کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کر کے رقم کی گمشدگی کا سراغ لگایا جائے اور ان کی جائز رقم جلد از جلد اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے تاکہ انہیں درپیش مالی اور ذہنی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ٹرانزیکشن اسکرین شاٹس، شکایت نمبر اور بینک کو ارسال کی گئی تمام شکایات کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، جو ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔
04/06/2026
🤦😆
Klik hier om uitgelicht te worden.
Plaats
Telefoon
Website
Adres
America
