05/06/2026
Attock Police
This page is created to inform the public about activities of Attock police. We aim to create a safe and secure environment for all the people in Attock.
05/06/2026
05/06/2026
اٹک۔تھانہ انجراءپولیس نےعیدالاضحیٰ کےموقع پرفائرنگ کرکے6 افراد کوزخمی کرنےوالے2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سےوقوعہ میں استعمال ہونےوالا اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔
ملزمان نےسابقہ مقدمہ کی رنجش پرعیدالاضحیٰ کےموقع پرپسٹل اور رپیٹرگن سےفائرنگ کرکے6 افرادکوزخمی کیاتھا۔
ملزمان کوٹھوس شواہد کےساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Punjab Police - Central Police Office Attock Police
05/06/2026
*ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا پولیس لائنز اٹک کا دورہ، جاری تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے پولیس لائنز اٹک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی منصوبوں اور مختلف کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او اٹک نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ پولیس افسران کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز اٹک پولیس فورس کا اہم مرکز ہے، اس لیے اس کے انفراسٹرکچر، سیکیورٹی انتظامات اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
*ترجمان اٹک پولیس*
RPO Rawalpindi
Punjab Police - Central Police Office
05/06/2026
RPO Rawalpindi
Punjab Police - Central Police Office
04/06/2026
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان سے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ و ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کی ممبر شیرین اسلم کی ملاقات*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان سے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ اور ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کی ممبر شیرین اسلم نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ضلع اٹک میں امن و امان کی صورتحال، انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور کمزور طبقات کو درپیش مسائل، سماجی ہم آہنگی اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ اٹک پولیس قانون کی بلاامتیاز عملداری، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنان اور امن کمیٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط عوامی مسائل کے مؤثر حل اور معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔
*ترجمان اٹک پولیس*
RPO Rawalpindi
Punjab Police - Central Police Office
04/06/2026
السلام علیکم! صبح بخیر
نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایک جدید قدم۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ وژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے PSCA نیکسٹ جن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ یہ اسمارٹ ایپ نوجوانوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد، پیشہ ورانہ رہنمائی اور مختلف حفاظتی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔
اب تحفظ، رہنمائی اور مدد صرف ایک ایپ کے فاصلے پر۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.psca.ppic3.nextgensafety&pcampaignid=web_share
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Kamra Road
Attock City
