Social Welfare Department Attock

Social Welfare Department Attock

Share

Social Welfare & Bait-ul-Mal Attock

21/05/2026

عید الاضحی کی مناسبت سے چلڈرن ہوم (محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال اٹک) میں مقیم بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرایک ُپر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسیب خالد صاحب اور سوشل سروسز آفیسر عبدالسلام صاحب و دیگر نے شرکت کی۔

14/05/2026

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اٹک کی جانب سے ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں انسداد گداگری مہم کا آغاز۔

14/05/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک کی زیر صدارت انسداد گداگری مہم کے حوالے سے این جی اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں این جی اوز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

ہمت کارڈ پروگرام کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے معذوری سرٹیفیکیٹس کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال اٹک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹائزیشن پراسس کو جلد از جلد مکمل کی جانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

12/05/2026

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں بھی انسدادِ گداگری سے متعلق آگاہی اور اس معاشرتی برائی کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم جاری ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس کوشش میں بھرپور تعاون کریں۔ عطیات و خیرات رجسٹرڈ چیریٹیز کو دیں اور پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ ِشکنی کریں۔

09/05/2026

محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ "معرکہِ حق" ریلی میں بھر پور شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا-

09/05/2026

محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ لیگ آف ہیومن ویلفیئر کے زیرِ انتظام تھیلیسیمیا سے آگاہی سے متعلق عالمی دن کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تھیلیسیمیک بچوں اور ان کے والدین سمیت ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او اٹک نے خصوصی شرکت کی۔ لیگ آف ہیومن ویلفیئر تھیلیسیمیا کے مریضوں سے متعلق قابلِ قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔

02/05/2026

پٹیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی اور ویژن ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اٹک کے تعاون سے میڈیکل سوشل سروسز یونٹ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل اٹک میں ایک روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں موقع پر بنیادی طبی امداد فراہم کی گئی اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ آئی کیمپ میں بچوں، مرد و خواتین اور بزرگ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

01/05/2026

فلاحِ انسانیت / شکردرہ ویلفیئر سوسائٹی اٹک کی طرف سے یوم مزدور کی مناسبت سے فوارہ چوک اٹک میں مزدور بھائیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

30/04/2026

نئی رجسٹرڈ شدہ سویرا ویلفیئر سوسائٹی رنگو تاجک کی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسیب خالد سے ملاقات۔ سوسائٹی کے عہدہ داران نے زیر عمل پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی اور مستقبل میں مزید فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

21/04/2026

اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک کے ہمراہ چلڈرن ہوم کا دورہ کیا۔ رہائشی بچوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا اور ان کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Near Lalazar Hockey Stadium Attock
Attock

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00